فاتح
لائبریرین
شکریہ طفری و فاتح برادران۔
میں ذرا چٹے گوروں اور کالے گوروں سے نمٹ رہا تھا، اول الذکر کسٹمر اور موخر الذکر باس
خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں
اب بریک لے کر، بریک لینے آگیا ہوں
اور فاتح بھائی، میں آپ شعراء کی کٹیگری میں سے نہیں ہوں جو تازہ کلام سناؤں، ہاں کھری کھری سنا سکتا ہوں لیکن صرف اپنی بیگم کو اب یہ نہ پوچھیے گا کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہی ہونگے
یہ تو آپ کی "بہادری" و "ہمت" پر دلیل ہے کہ آپ بیگم کو کھری کھری "سنانے" کی بات کرتے ہیں۔ ہم تو "مکرر ارشاد" کی رٹ ہی لگائے رکھتے ہیں
چلیے تازہ نہ سہی کوئی کہنہ کلام ہی عنایت فرا دیجیے۔