کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
واہ! آپ کے ایک مراسلہ نے تین اشعار یاد کروا دیے:

وہ دن ہوا ہوئے کہ پسینا گلاب تھا
اب عطر بھی ملیں تو محبت کی بو نہیں​

اور حضور کچھ اس خستہ حال، نامہ سیاہ ;) کی بھی سن لیں

بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد
جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا

باہر کا دھن آتا جاتا، اصل خزانہ گھر میں ہے
ہر دھوپ میں جو مجھے سایا دے، وہ سچا سایا گھر میں ہے​

آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن ہم تو پہلے ہی بشیر بدر کے اس شعر پر عمل فرما ہیں طوعاً و کرہاً

یوُنہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر میں رھا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ھے ، اُسے چُپکے چُپکے پڑھا کرو :grin:

بس ایک چہرہ کتابی نظر میں ہے ناصر

کسی کتاب سے میں استفادہ کیا کرتا ;)

مہِ دو ہفتہ بھی ہوتا تو لطف تھا آتش
اکیلے پی کے شرابِ دو سالہ کیا کرتا ;)
 
فاتح

لائبریرین
بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد
جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
آپ مقطع کی بات کرتے ہیں
ہم نے مطلع بھی آزمائے ہیں;)
عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا
جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا:grin:

آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن ہم تو پہلے ہی بشیر بدر کے اس شعر پر عمل فرما ہیں طوعاً و کرہاً
یوُنہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر میں رھا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ھے ، اُسے چُپکے چُپکے پڑھا کرو :grin:
آپ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے لیکن۔۔۔ کہیں عالم یہ تو نہیں کہ:
چوريوں سے ديدہ و دل کي نہ شرمايا کبھي
چپکے چپکے نفس خائم کا کہا کرتا رہا​

مہِ دو ہفتہ بھی ہوتا تو لطف تھا آتش
اکیلے پی کے شرابِ دو سالہ کیا کرتا ;)

یہاں اپنا ہی ایک شعر یاد آ رہا ہے:
تم بھی ہو، چاند بھی، شراب بھی ہے
عشق میں یہ گھڑی مہورت ہے​
 
فاتح

لائبریرین
یہاں "ہی"‌تو اصل مزا آتا ہے شعروں کا۔۔۔
ہاں شمشاد بھائی واقعی غائب ہیں مسلسل تین دن سے۔ :rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
مجھے تو لگتا ہے ہر جگہ ہی شاعری کا مزہ آتا ہے۔ (نہیں، مجھے بالکل نہیں آتا):p

لگتا ہے، شمشاد بھائی کو کال کرنی پڑے گی۔
 
السلام علیکم۔
سب کو بہت بہت عید مبارک۔
اورررررررررر۔۔۔۔۔ یہ میں چلا اب۔۔۔۔ نانی کے گھر آیا ہوا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ممکن ہے کہ اگلی حاضری بدھ کو ہو۔
وارث بھائی، فاتح بھائی، ماوراء، ظفری بھائی۔۔۔۔ اورررر۔۔۔۔۔۔ محب بھائی۔۔۔۔ امن۔۔۔ آپ سب کو خصوصی مبارکباد
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ ابھی تو میں ہوں ۔۔۔:cat:

راہبر آپ کو بھی عید مبارک ۔۔۔

ماوراء یہ بھی تو بتانا تھا نہ کہ شمشاد بھائی واپس کب آ رہے ہیں ۔۔۔ یہ دھاگہ کب سے ان کی راہ دیکھ رہا ہے کہ وہ واپس آئیں تو ان کے پیچھے باقی سب بھی آئیں یہاں ۔۔:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم۔
سب کو بہت بہت عید مبارک۔
اورررررررررر۔۔۔۔۔ یہ میں چلا اب۔۔۔۔ نانی کے گھر آیا ہوا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ممکن ہے کہ اگلی حاضری بدھ کو ہو۔
وارث بھائی، فاتح بھائی، ماوراء، ظفری بھائی۔۔۔۔ اورررر۔۔۔۔۔۔ محب بھائی۔۔۔۔ امن۔۔۔ آپ سب کو خصوصی مبارکباد

شکریہ عمار، آپ کو اور باقی سب ساتھیوں کو بھی عید مبارک، گو بقول فاتح اب تک عید باسی ہو چکی ہے۔
 
شکریہ عمار، آپ کو اور باقی سب ساتھیوں کو بھی عید مبارک، گو بقول فاتح اب تک عید باسی ہو چکی ہے۔

وارث بھائی کی عید اگرچہ باسی ہوچکی ہوگی لیکن ہمارے ہاں تو نئی نئی ہی ہے۔ آج ہی تو عید کا پہلا دن ہے۔۔۔۔ اوہ سوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارہ بج گئے ہیں۔۔۔۔ :)
 
ویسے ایک چیز بتانا بھول گیا تھا میں۔۔۔۔ اسلامی لحاظ سے عید الفطر کے پہلے دن میرا یومِ پیدائش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! ;)
چلیں، جلدی جلدی اس کی بھی مبارکباد دیں مجھ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) اگرچہ پہلا دن گزر گیا ہے لیکن زیادہ وقت نہیں ہوا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کی عید اگرچہ باسی ہوچکی ہوگی لیکن ہمارے ہاں تو نئی نئی ہی ہے۔ آج ہی تو عید کا پہلا دن ہے۔۔۔۔ اوہ سوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارہ بج گئے ہیں۔۔۔۔ :)

ہاں بھئی ہماری عیدیں تو صدیاں بیتیں باسی ہو چکیں اور بارہ بھی کب کے بج چکے، بس اپنے بارہ بجوانے سے پرہیز ہی کیجیئے گا۔ ;)

اور ہاں قمری جنم دن بھی مبارک ہو آپ کو۔
 
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔ اپنے بارہ نہیں بجوائے، اپنے ہاں بارہ بجے ہیں ;)
چلیں۔۔۔۔ اب آپ تو یہاں تشریف رکھیں گے۔۔۔ مجھے چلنا ہے۔۔۔ کزنز کا اصرار ہے کہ آئسکریم کھانے چلا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر بات ہوگی ان شاء اللہ
 
ماوراء

محفلین
ماوراء یہ بھی تو بتانا تھا نہ کہ شمشاد بھائی واپس کب آ رہے ہیں ۔۔۔ یہ دھاگہ کب سے ان کی راہ دیکھ رہا ہے کہ وہ واپس آئیں تو ان کے پیچھے باقی سب بھی آئیں یہاں ۔۔:grin:

میں خود ان کو مس کر رہی ہوں۔سارہ، میں نے ان کو کال نہیں کی۔ وہ باجو نے ہی کل شاید ٹیکسٹ میسج کیا تھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ ہیں۔ اور باجو آج مجھ سے پوچھ رہی تھیں کہ ماوراء شمشاد بھائی کب آ رہے ہیں۔:grin: میں نے کہا، مجھے کیا معلوم۔ آپ نے ہی تو بتایا تھا کہ وہ مکہ عید کرنے گئے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
ویسے ایک چیز بتانا بھول گیا تھا میں۔۔۔۔ اسلامی لحاظ سے عید الفطر کے پہلے دن میرا یومِ پیدائش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! ;)
چلیں، جلدی جلدی اس کی بھی مبارکباد دیں مجھ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) اگرچہ پہلا دن گزر گیا ہے لیکن زیادہ وقت نہیں ہوا۔

سالگرہ مبارک ہو عمار۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top