کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ان کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اس لیے ایک ہی دن کی غیر حاضری کے بعد حسبِ معمول حاضر ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ان کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اس لیے ایک ہی دن کی غیر حاضری کے بعد حسبِ معمول حاضر ہیں۔
چلیں یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ ان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ ورنہ سفر تو وسیلہِ ظفر ہوتا ہے ۔ کوشش کرتے تو مجھ تک پہنچ بھی سکتے تھے ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ تو آپ کے مخالف سمت میں سفر کا ارادہ رکھتے تھے، ہاں گلوب کے دوسری طرف سے آپ کے خاصے نزدیک پہنچ جاتے۔
 
میرا خیال ہے کہ ان کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اس لیے ایک ہی دن کی غیر حاضری کے بعد حسبِ معمول حاضر ہیں۔

ایک دن کی نہیں سر جی چار دن کی :)

قصہ کوتاہ ! اب حالات بہتر ہیں بقول غالب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیا ہے دل اگر اس کو بشر ہے کیا کہیے ؟
 
عمار آپ نے ابھی سے حلف لینے شروع کر بھی دیئے:eek:، ابھی تو صرف منگنی ہی ہوئی ھے:rolleyes:;)
:lll: بس کیا کریں۔۔۔ اب وقت بدل رہا ہے نا۔۔۔ ترقی کی زمانہ ہے۔۔۔!
پاس ابھی چھپوائے نہیں عمار نے شاید ڈئیزائن کی سلیکشن نہیں ہو پائی ابھی تک۔ امید ھے ایک دعوت نامہ ہمیں بھی ملے گا اس 'اسمبلی کاروائی ' کا:)

واہ۔۔۔ بھائی ہو تو ایسا۔۔۔ کہ ہمیشہ حسن ظن سے کام لے۔۔۔۔ آپ امید سے رہیں کیونکہ بقول ڈاکٹر یونس بٹ، ہم سب امید سے ہیں۔۔۔۔! :thumb:
 
پھر آپ انتظار ہی کرتے رہ جاو گے حسن۔۔۔۔کہ اپ کا پالا راہبر جیسے کنجوس مکھی چوس سے پڑا ہے۔۔۔جس نے:grin: منگنی کی مٹھائی بھی تصویر دکھا کے کھلائی ہمیں۔۔۔۔۔۔
:beating:

آخری خبریں آنے تک سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ گولہ باری کسی بھی وقت شدید ہو سکتی ہے۔

فی الحال جنگ بندی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔۔۔۔ مبارک ہو۔۔۔ :grin:
 

زینب

محفلین
جی نہیں کوئی جنگ بندی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔میں بس 4 دن کی چھٹی پے جا رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔واپس آکے نبٹوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
وہ بس کچھ خفیہ کام ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بتا دیا تو قومی نقصان کا اندیشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اسی کا خدشہ تھا، یہ جا رہی ہو گی مزید اسلحہ کی تلاش میں، یہ کسی طوفان کا پیش خیمہ لگتا ہے۔

ابھی سارہ کو آنا چاہیے۔
 
اللہ خیر کرے گا شمشاد بھائی۔۔۔! ہم بھی دیکھیں گے کہ کس میں کتنا ہے دم ;)
محفل پر اس وقت جیا راؤ بھی موجود ہیں اور اعجاز بھائی بھی۔۔۔۔ محمد عوید بھی نظر آرہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کون تشریف لائے گا۔
 
موجود تو میں بھی ہوں پر اپنی ایک تک بندی ارسال کرنے میں مشغول تھا۔

دیکھیئے رابطہ پھر نہیں دیا :) خیر میں اپنی تک بندیاں تو ایک ہی مقام پہ پوسٹ کرتا ہوں۔
 

زونی

محفلین
موجود تو میں بھی ہوں پر اپنی ایک تک بندی ارسال کرنے میں مشغول تھا۔

دیکھیئے رابطہ پھر نہیں دیا :) خیر میں اپنی تک بندیاں تو ایک ہی مقام پہ پوسٹ کرتا ہوں۔




جی بالکل لنک دے دیجئے ،جب ٹینشن ہو گی تو پڑھ لوں گی ;):gr(مزاق)
 
نہیں میں لنک نہیں دیتا :) در اصل مجھے ان کی تشہیر مقصود نہیں۔ بس اردو میں ٹائپ شدہ کرنے کے چکر میں یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں اور لگے ہاتھوں کچھ ایکسپرٹ کمنٹس بھی مل جاتے ہیں۔
 

زونی

محفلین
نہیں میں لنک نہیں دیتا :) در اصل مجھے ان کی پبلسٹی مقصود نہیں۔ بس اردو میں ٹائپ شدہ کرنے کے چکر میں یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں اور لگے ہاتھوں کچھ ایکسپرٹ کمنٹس بھی مل جاتے ہیں۔




جی صحیح کہا ،اسی لئے میں نے مزاق کا ٹیگ بھی ساتھ لگایا تھا:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈتا ہوں جا کر کہاں ہے آپ کی شاعری؟

یہ زونی آج کچھ جلدی آ گئی ہیں۔ زونی ز سے ہے یا ذ سے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top