کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ثوبیہ ناز

محفلین
الحمدللہ میں ٹھیک ہوں اور میرا بیٹا عبدالرافع جو کہ ابھی چار ماہ کا ہے الحمدللہ وہ بھی بلکل ٹھیک ہے
آپ کے مزاج کیسے ہیں ابن سعید بھائی
 
ارے واہ یعنی ہمارے بھانجوں میں ایک عدد اور کا اضافہ۔ :)

خوب!!

تو ثوبیہ ناز اپیا آپ بچے کی تصویر محفل پر کب آویزاں کر رہی ہیں؟ :)
 
اپیا یہ کام بہت آسان ہے۔

آپ سب سے پہلے تصویریں کہیں اپلوڈ کر دیں۔ مثلاً فوٹو بکیٹ ڈاٹ کام یا پکاسا ویب یا کسی بھی فوٹو ہوسٹنگ سائٹ پر۔
اس کے بعد وہاں سے اس تصویر کا ربط حاصل کر لیں۔
پھر یہاں پیغام لکھتے ہوئے ایڈیٹر کے اوپری حصے میں چند چھوٹے چھوٹے آئکن دکھائی دے رہے ہونگے ان میں سے زرد رنگ کا آئکن جن میں پہاڑی بنی ہے (اس پر ماؤس لے جانے پر "تصویر شامل کریں" لکھا اتا ہوگا)۔ اس پر کلک کریں۔
ایک چھوٹی سی پاپ اپ ونڈو کھلے گی اس میں تصویر کا ربط ڈال دیں اور او کے کر دیں۔
اپنا پیغام ارسال کر دیں۔

اور مسکرائیں!!! :) :) :)
 
وعلیکم السلام!

کیسے ہیں ثناء اللہ بھائی۔ کافی عرصہ بعد نمودار ہوئے محفل کی سطح پر۔

ابھی شمشاد بھائی ہوتے تو پوچھتے کہ یہ جولائی کی حاضری ہے کیا؟ :) :)
 

ثناءاللہ

محفلین
وعلیکم السلام!

کیسے ہیں ثناء اللہ بھائی۔ کافی عرصہ بعد نمودار ہوئے محفل کی سطح پر۔

ابھی شمشاد بھائی ہوتے تو پوچھتے کہ یہ جولائی کی حاضری ہے کیا؟ :) :)
جی ابن سعید بھائی
اللہ کا شکر ہے، شمشاد بھائی نے میری مہینے میں ایک حاضری ضروری قرار دے رکھی ہے، اور ان حکم ٹال نہیں سکتا اس لیے ایک دفعہ تو ضرور آتا ہو اس کے بعد جب بھی وقت ملے ضرور آتا ہوں :)
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو محض سعود ہی ہری لائٹ ’مار رہے ہیں‘۔ اور کس کو بلاؤں؟
سعود۔ تم سے یہاں ہی پوچھ لوں کہ ’سمت‘ میں ایک سیکشن ’اردو‘ کا بنایا تھا، وہ رہ گیا کیا؟ میں بھی بھول گیا۔۔اس میں اردو ٹائپ کرنے والوں سے گزارشات کی تھیں اور ایک ورڈ میکرو بھی اٹیچ کیا تھا۔
 
چاچو اردو سیکشن کے لئے مواد مجھے ملا نہیں یا میرے تلاش کرنے کے باوجود ہاتھ نہیں آیا۔ اس لئے اسے خارج کر دیا۔

کہئے تو اب داخل کر دوں۔

اور ہاں اپنی اس پوسٹ میں لنک تو درست کر دیجئے چاچو۔ بروکین ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
گزارش والے مضمون میں ہی لکھا تھا کہ ’یہاں‘ سے فائل لے کر ورڈ میں کس طرح نیا میکرو بنا کر رن کریں۔ وہ مضمون اور یہ میکرو ہو سکے تو اب بھی شامل کر دو سعود۔
اور کس پوسٹ میں بروکن لنکس ہیں؟ اب تو ماڈریتر ہو۔۔ خود ہی ٹھیک کر دو
 
جہاں آپ نے سمت کا اعلان کیا ہے اس دھاگے کے پہلے پوسٹ میں ہی لنک بروکین ہے۔ اور اس کے فوراً بعد میرا پیغام ہے جس میں میں نے اس سے آگاہ کیا ہے۔

وہ دھاگہ میرے دائرہ کار سے خارج ہے اس لئے میں تدوین سے قاصر ہوں۔

ایک بار پھر تلاش لیا۔ وہ گزارش والا مضمون میرے پاس نہیں ہے۔ اگر ارسال کر دیں تو شامل کر دوں گا۔ انشاء اللہ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
خیال تو یہی تھا کہ خاصی دیر ہو جائے گی، لیکن جلدی فارغ ہو گیا ہوں۔ ہو سکتا ہے دوبارہ جانا پڑے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی پھر انتظار میں ہیں کہ کب فون آئے اور پھر سے جانا پڑے۔ آنے جانے میں سو کیلو میٹر تو ہو ہی جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
40 منٹ میں تو نہیں، قریب دو گھنٹے بعد آیا ہوں۔ سڑکوں پر رش، پھر جہاں جانا تھا وہاں بھی کچھ دیر رکے، پھر واپسی میں کچھ سودا سلف بھی خریدا، تو دو گھنٹے لگ گئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top