کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم و صبح بخیر جن کی ہوچکی، اور جو لنچ کو جانے والے ہیں‌ انکا لنچ بخیر، جو ابھی تک سوئے ہوئے ہیں، پڑے رہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
افتخار بھائی ہم تو لنچ کر چکے اب واسطے جمعے کے پر تولتے ہیں
ویسے کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ پر ہی تولتے ہیں جمعہ نکل جاتا ہے۔ :grin:
 
افتخار بھائی ہم تو لنچ کر چکے اب واسطے جمعے کے پر تولتے ہیں
ویسے کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ پر ہی تولتے ہیں جمعہ نکل جاتا ہے۔ :grin:

خیر ایسا اکثر ہمارے ساتھ بھی ہوجاتا ہے۔ مگر ہونا نہیں چاہئے۔


وعلیکم سلام زھرا
کہئے کیسی ہیں آپ؟
 

محسن حجازی

محفلین
نہیں جی اب کہ نہیں ہوا۔ پڑھ آئے ہیں جمعہ خیر سے اور پھر ڈھابے سے چائے بھی ہم کو پینا پڑی انکار تو بہت کیا لیکن احباب کا اصرار تھا کہ محفل کے آداب کے خلاف ہے سگریٹ تو تم پہلے نہیں پیتے اب جو چائے بھی ساتھ نہ پیو تو یہ تو سخت بے ادبی کی بات ہے۔ :grin:
ویسے سلام پھیرتے ہی ہم اپنے جوتے اٹھاتے ہیں اس سے پہلے کہ کوئی اور اٹھائے :grin:
ایک آدھ بار ایسا بھی ہوا کہ تاخیر ہوئی اور اٹھانے والا ہم سے پہلے اٹھا گیا۔
جانے کون ہے جو ہمارا اس قدر ادب کرتا ہے کہ ہمارے جوتے اٹھاتا پھرتا ہے۔
 
افتخار بھائی ہم تو لنچ کر چکے اب واسطے جمعے کے پر تولتے ہیں
ویسے کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ پر ہی تولتے ہیں جمعہ نکل جاتا ہے۔ :grin:
ثابت ہوا کہ پروں کا تولنا کافی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ویسے بھی اس دیس میں جبکہ ہر چیز تولنے میں ڈنڈی ماری جاتی ہے، اگر ہم بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے پروں کے تولنے میں ڈنڈی مار دیں تو۔۔۔ ویسے کبھی کبھی پروں کا تولنا ہی نہیں بلکہ پروں کا ہونا بھی پریشان کردیتا ہے۔۔۔ :grin: تاہم ہم پر کٹوانے کا مشورہ ہرگز نہیں دیں گے کیونکہ آپ کا مقام کافی سے زیادہ "بلند" ہے اور اس بلندی پر، پر کاٹنا۔۔۔۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بہت پرانی رسم ہے جوتا چھپانے کی۔ شادی کے موقعوں پر اکثر سالیاں جوتے چھپاتی ہیں۔ ہو سکتا ہے یہاں یہ کام سالے کرتے ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی ہماری طرح مسجد کے لیے ایک خاص جوتوں کا جوڑا رکھ لیں ناں، جو صرف جمعہ کے جمعہ پہن کر مسجد جایا کریں۔
 
مسجد سے جوتے چرانا ایک ایسا فعل ہے کہ سب اسے برا جانتے ہیں مگر ہورہا ہے۔ اب تو خیرسے پنکھے اور ٹونٹیاں بھی اترانا شروع ہوگئی ہیں ۔ چرسی پارٹی کا کام ہے۔ جب ہم نئے نئے کالج میں داخل ہوئے تو گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک دوست کہنے لگے کہ میاں رات واعظ ہے سننے چلیں، گے ساتھ والے گاؤں میں، گھروالوں کو بتلایا تو بہت خوش ہوئےکہ میاں جوانی میں نیک کام، اللہ سب کو ایسی سعادت مند اولاد دے۔ واعظ سنی، بڑا مزاہ آیا، مولوی صاحب جوان اور قد کاٹھ کے بندے تھے، بہت خوب بولے۔ واپسی پر یہی باتاں ہورہی تھیں کہ شاہ جی کہتے ہیں یار یہ مولوی بہت شہدا بندہ ہے۔ ہیں؟ کیوں شاہ جی کیاہوا؟ بھئی دیکھو اتنے قد کاٹھ کا بندہ اور چھوٹا سا پاؤں ہے اسکا۔ مگر شاہ جی آپ کو کیا مطلب اسکے پاؤں سے۔ فرمانےلگے دیکھو اس موئے کی جوتی ہی میرے پاؤں میں نہیں‌ آرہی۔ ہاہاہا میرا جوتا شاہ جی سے بھی ایک سائز بڑا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ تو غیر محسوس طریقے پر اپنی چادر سے پاؤں باہر نکال لے گیا۔

راجہ صاحب نیا دھاگہ کھول لیں۔ میں تو اس کو لپیٹنے والا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top