کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد بھائی! کسی مہربان نے تیتر بھیجا تھا۔ تیتر کے گوشت میں بریانی پکائی۔ واللہ سواد آگیا

تیتر کی بریانی!!! منہ میں پانی آگیا (ویسے کبھی کھائی تو نہیں لیکن جیہ کہہ رہی ہے تو مان لیتے ہیں)
اس بار پاکستان میں بٹیر بھی نہیں کھا سکا جب واپس آیا تب گھر بٹیر پکے۔۔۔۔۔:cry:
 

شمشاد

لائبریرین
مزہ تو آنا ہی تھا بریانی کا تیتر کے گوشت کے ساتھ اور پھر تیتر بھی مفت کا ہو تو کیا ہی بات ہے۔

کیا خیال ہے شاہ جی؟
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی کیا حال احوال ہے؟ کیا بنا آپ کے مسئلے کا اور ہاں آپ رہائش بھی تو نئی ڈھونڈ رہے تھے۔ کچھ پیش رفت ہوئی؟
 

حسن علوی

محفلین
99 فیصدی یقین تھا کہ ہمارے سواگت کو شمشاد بھائی ہی موجود ہونگے، بہت اچھا ہوں شمشاد بھائی اور جہاں تب تھا وہیں آن پہنچا ہوں۔ آہ۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
بہت شکریہ زین صاحب مگر شمشاد بھائی تو پہلے ہی یہ کارِ خیر سر انجام دے چکے ہیں۔ ویسے آپکو محفل میں پہلی بار پایا ھے، خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو:)
 

تیشہ

محفلین
99 فیصدی یقین تھا کہ ہمارے سواگت کو شمشاد بھائی ہی موجود ہونگے، بہت اچھا ہوں شمشاد بھائی اور جہاں تب تھا وہیں آن پہنچا ہوں۔ آہ۔۔۔۔۔۔۔




ہیلو ۔۔ ہیلو ۔۔۔ کیسے ہو حسن ۔؟ کہاں ہو ؟ واپس کب آئے ؟ پاکستان میں سب کیسے ہیں ۔؟ آپ خود کیسے ہو ۔؟ کب ہو ۔؟ کیوں ہو ۔؟

کیسا رہاٹرپ ۔؟ کوئی نئی تازہ :confused: ؟
 

ماوراء

محفلین
ویلکم بیک حسن۔ مجھے تمھارے ٹرپ کے بارے میں سننے کا تجسس ہو رہا ہے۔ ایک مہینے کی روداد تفصیل سے لکھ رہے ہو یا پھر مختصر ہی کچھ بتاؤ گے؟
 

فہیم

لائبریرین
میری جانب سے بھی ویلکم بیک حسن:)
اور سناؤ کیسا رہا پاکستان آنا۔
لیکن آپ پاکستان سے ایک بار بھی آنلائن نہیں آئے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا حسن اتنی دیر بعد آئے اور بس دو چار ہی پیغام پوسٹ کر کے غائب، لگتا ہے ابھی تھکاوٹ نہیں اتری۔ خیر تمہارے تفصیلی مراسلے کا انتظار رہے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔ کیسے مزاج ہیں ؟
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ سے آج بھی ملاقات نہیں‌ ہوسکی ۔۔۔۔ خیر انشاءاللہ پھر کبھی سہی ۔
حسن واپسی مبارک ہو ۔
نئے آنے والوں کو میری طرف سے خوش آمدید ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر میں نے تو زبردستی کی ملاقات کر ہی لی۔

آج کل کہاں ہیں؟ لگتا ہے مصروفیات پھر بڑھا لی ہیں۔

کبھی فاروق بھائی سے بات ہوئی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top