کون ہے جو محفل میں آیا- (25)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام عباس بھائی

آپ آرام سے مریضون کو دیکھیں، ایسا نہ ہو کہ مریض کا نسخہ یہاں اور یہاں کا پیغام مریض کو لکھ دیں۔
 
F@rzana

محفلین
بہت ہی محترم اور پیارے شمشاد بھائی
آپ کے خلوص کا کیسے جواب دوں؟
شکریہ تو ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اسی کا سہارا لیا جاتا ہے سو میں بھی یہی کرنے جا رہی ہوں :)

"شکریہ"
اب بتائیے کیسے ہیں آپ سب، اپنی کوتاہی کا عترف ہے ا سلیئے ڈانٹیئے گا مت :(
بہت ہی خراب ہوں نا ! ٹیکسٹ سے آتی ہوں، سوری شمشاد بھائی :(

اللہ آپ اتنے اچھے ہیں کہ کبھی برا نہیں مانتے، ورنہ میری سالگرہ یاد رکھ کے دعوت دینے تھوڑی آتے (بھابھی کا کمال بھی ہوگا) ، چلیں آپ کا تحفہ سب سے بازی لے گیا۔
میں ناچیز کیا، آپ کی مہربانی ہے۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کو ایسے ہی لوگوں کے لیئے خوشیاں بانٹنے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین۔
 
خوش آمدید۔ چلیں اسی بہانے آپ آ تو جاتی ہیں ناں محفل میں۔
 
F@rzana

محفلین
وعلیکم السلام۔فرزانہ آپا۔

والسلام عباس بھائی
کیسے مزاج ہیں؟

یہ ٹوائلٹ میں ‌جو اخبار پڑھا جا رہا ہے یہ انگلش کا ہے نا؟؟؟
کیونکہ میں اس جگہ پڑھنے کے سخت خلاف ہوں اللہ پاک کا نام کہیں لکھا ہو تو اس سے بڑی بے ادبی کیا ہو گی۔

"میرا ذاتی خیال" ہے کوئی برا نہ مانے۔
:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا چھوڑیں اس بات کو

یہ بتائیں کیسی ہیں؟ خان صاحب اور بچے کیسے ہیں؟

باجو بھی بہت دنوں سے غائب ہیں، ان سے بات ہوتی ہے کہ نہیں؟
 
تیشہ

محفلین
جناب ، میں ادھر ہی ہوں ، ٹھیک نہیں طبیعت ، بہت خراب ہے حسب ِ ممعول وائرس فلو ، کف ، بخارُ ، سب کچھ ہے :(
اتنی پہلے کبھی بیمار ہی نہیں ہوئی جتنی دو دن سے ہوں یااللہ،میری توبہ :( ، مگر ابھی کچھ کچھ ٹھیک ہؤں ، میری کرسمس کی چھٹیاں آرہی ہیں اور میں نے کہیں نکلنا تھا اب بستر سے اٹھا ہی نہیں جارہا :( ،
فرزانہ سے فون پے رابطہ ہے ناں ۔۔ ہر دوسرے تیسرے دن تو بات ہوتی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے آپ بھی آئیں۔ اتنی بہت ساری بیماریاں اکٹھی کی ہوئی ہیں، تو کیا کسی ڈاکٹر کو بھی دکھایا یا گھریلو علاج ہی چل رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام زین بھائی

کیا حال ہے؟ سردی کتنی ہے؟ یہاں بھی رات کو خاصی زیادہ سردی ہو جاتی ہے۔ ہیٹر لگانا پڑتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔
یہاں تو نزلہ زکام ، فلو ، سردی پتا نہیں کیا کیا چل رہا ہے ۔ بخار اور جسم سے درد میں جو کیفیت ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔ دعا کجیئے گا کہ ٹھیک ہوجاؤں کہ اس حال میں بھی کام کو ہر صورت میں جاری رکھنا ہے ۔
 
زین

لائبریرین
وعلیکم السلام
ظفر ی صاحب ۔اللہ پاک آپ کو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ آمین

و علیکم السلام زین بھائی

کیا حال ہے؟ سردی کتنی ہے؟ یہاں بھی رات کو خاصی زیادہ سردی ہو جاتی ہے۔ ہیٹر لگانا پڑتا ہے۔
بس کل سے طبیعت کچھ خراب ہے:( اسی لیے محفل میں کم دکھائی دے رہا ہوں۔
کل رات سے زبردست بارش ہورہی ہے اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
آپ سنائیں ۔ سردی کے مزے لوٹ رہے ہیں یا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
صبح بخیر۔۔۔ ارے بھئی، کیا ہوگیا آپ سب کو۔۔۔ ادھر ظفری بھائی بیمار، ادھر زین بیمار۔۔۔ دوائیاں لیں، علاج کریں، ٹھیک رہیں۔۔۔ ٹھنڈ نہ لگ جائے۔
 
زینب

محفلین
سب بیمار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موسمی بیماریاں ہیں‌انشاللہ ٹھیک ہو جایئں گی۔۔۔۔۔دوا لیں اور منہ سر لپیٹ کے پڑے رہیں بستر میں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top