کون ہے جو محفل میں آیا- (25)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام
جب سے بارشیں شروع ہوئی ہیں‌ہمارا بھی نیٹ کا مسئلہ پیدا ہوا ہے بہت سلو ہے ۔
 

زین

لائبریرین
جی ہاں۔ آج میں نے جیکٹ وغیرہ بھی نہیں‌پہنا تھا اور کسی پروگرام میں چلا گیا ، گیا بھی ایک دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر ۔ اوففف اللہ ، سردی کے مارے میرے کان اور ناک ٹماٹر کی طرح سرخ ہوگئے

اب ہیٹر سے دو فٹ کےفاصلے پر بیٹھا ہوں ۔
اور کوئٹہ سے زیادہ سردی قلات اور زیارت میں ہے ۔ غالباً وہاں درجہ حرارت منفی نو ہے جبکہ کوئٹہ میں‌منفی چار /پانچ
 

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم

اس دفعہ تو ہیٹر کی نوبت ہی نہیں آئی ابھی تک تو نہیں آئی میں تو چاہتی ہوں کہ تھوڑی سردی ہو مزا تو آئے ;);)
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔

کراچی میں تو واقعی اس بار سردی ا کر نہیں دے رہی ۔۔

کوئٹہ میں ایک بار منفی 2 ٹیمپریچر میں گئی تھی ۔۔۔ گھر کے اندر تو ہیٹر سے گزارہ تھا ۔ باہر نکلتے ہوئے کافی سارے گرم کپڑے پہننے پڑتے ۔۔
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ کا موسم کسی حد تک کراچی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یقین سے نہیں‌کہہ سکتا پھر اکثر ایسا ہوتا ہے ۔
ابھی تک تو کوئٹہ میں‌بھی صحیح سردی شروع نہیں‌ہوئی ورنہ یہاں تو درجہ حرارت منفی 15 تک پہنچ جاتا ہے ۔اور اس مرتبہ برفباری کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔

اچھا تو آپ کوئٹہ بھی آئی ہے ۔
کیسا لگا کوئٹہ شہر اور یہاں‌کے لوگ؟
 

ملائکہ

محفلین
چلیں شکر ہے کوئی تو میرا ہم خیال نکلا ورنہ جس سے بھی یہ بات بولو مجھے ہی سننے تو ملتی ہیں :(:(

اگر ذرا بھی سردی نہ ہو تو ہم میں تو سردی برداشت کرنے کی قوت ہی ختم ہوجائے گی;)
 

سارہ خان

محفلین
کون سناتا ہے ملائکہ ؟۔۔ مجھے تو سردی بہت لگتی ہے ۔۔ لیکن اس بار تو سوئٹر نہیں پہنا ابھی تک ۔۔ اتنی ہے ہی نہیں ۔۔

زین میں کوئٹہ آئی تھی ایک شادی میں ۔۔ 2 دن بس ۔۔ شہر نہیں دیکھا ۔۔ باقی لوگ تو اچھے ہی ہوتے ہیں ہر جگہ ۔۔:) مجھے تو پنجاب سندھ بلوچستان سرحد سب جگہ کے لوگ ہی اچھے لگے بہت ۔۔ :)
 

زین

لائبریرین
کون سناتا ہے ملائکہ ؟۔۔ مجھے تو سردی بہت لگتی ہے ۔۔ لیکن اس بار تو سوئٹر نہیں پہنا ابھی تک ۔۔ اتنی ہے ہی نہیں ۔۔

زین میں کوئٹہ آئی تھی ایک شادی میں ۔۔ 2 دن بس ۔۔ شہر نہیں دیکھا ۔۔ باقی لوگ تو اچھے ہی ہوتے ہیں ہر جگہ ۔۔:) مجھے تو پنجاب سندھ بلوچستان سرحد سب جگہ کے لوگ ہی اچھے لگے بہت ۔۔ :)
بہت خوب۔ اچھی بات کہی ۔
آپ نے ، انسان اگر خود اچھا ہو تو سب اچھے ہوتے ہیں‌۔
اس کا مطلب آپ کوئٹہ نہیں بلکہ شادی میں آئے تھی۔ خیر دو دن ہی سہی کم از کم کوئٹہ دیکھا تو سہی۔
ہم بے چارے تو تین چار سالوں سے اپنے صوبے سے نکلے ہی نہیں۔:roll:
کراچی اور لاہور دیکھنے کی خواہش ہے ۔ اللہ جانے کب پوری ہوجائے :?:
 

سارہ خان

محفلین
عندلیب سسٹر کوئٹہ اور کراچی کے درمیاں 12 گھنٹے کا راستہ ہے اب شاید ۔۔ پہلے تو اور بھی زیادہ ٹائیم لگتا تھا ۔۔ ٹرین سے اور زیادہ ٹائیم لگتا ہے ۔۔
 

عندلیب

محفلین
عندلیب سسٹر کوئٹہ اور کراچی کے درمیاں 12 گھنٹے کا راستہ ہے اب شاید ۔۔ پہلے تو اور بھی زیادہ ٹائیم لگتا تھا ۔۔ ٹرین سے اور زیادہ ٹائیم لگتا ہے ۔۔
شکریہ سارہ ۔
ویسے ٹرین کا سفر مجھے تو بہت پسند ہے لیکن بچے ساتھ نا ہوں تب ۔:grin:
 

زین

لائبریرین
مجھے یہ معلوم کرنا تھا آپ سب سے کہ کیا" کوئٹہ" اور کراچی بلکل قریب ہیں ۔
نہیں ۔ اتنے بھی نزدیک نہیں ، قریباً دس بارہ گھنٹے کا سفر ہے ۔ جبکہ تیز رفتار گاڑیاں یہ فاصلہ آٹھ گھنٹے میں‌بھی طے کرلیتی ہیں‌۔
باقی یہ درست طور پر معلوم نہیں‌کہ کوئٹہ کا کراچی سے کتنے کلو میٹر فاصلہ ہے غالباً 800 کلو میٹر فاصلہ ہے ۔

اور آپ کی معلومات کے لیے یہ بھی بتاتا چلوں‌کہ کوئٹہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کا دار الحکومت ہے ۔ کوئٹہ شہر افغان سرحد کے قریب واقع ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top