کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
:eek: :eek:
ارےےےےےےے کس نے ڈانٹا ہے ؟. :(
یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ دوسروں کو ڈانٹنے والی کسی سے ڈانٹ کھائے ؟
:eek:
 

تیشہ

محفلین
شکریہ باجو، ویسے کافی شور ھے آجکل ان نئے قوانین کا میں نے بھی بہت سنا ھے۔ خیر مجھے کیا لینا دینا ان چیزوں سے، میرا جو مقصد تھا اللہ پاک نے مجھے اس میں سرخرو کر دیا میرے لیئے یہی کافی ھے مجھے کچھ اور نہیں چاہیئے اور نہ ہی مجھے کوئی لالچ ھے کسی قسم کا پتہ نہیں لوگ کیوں اتنا مرتے ہیں یہاں رہنے کے لیئے۔ اگر رہنا ہی ھے تو جائز طریقہ کیوں اختیار نہیں کرتے، غیر قانونی اور دو نمبر طریقے استعمال کرتے ہیں اور ایک بدتر معیارِ زندگی جینے پر مجبور ہوتے ہیں۔
خیر میرا ابھی تقریباً دو سال سے زیادہ کا ویزہ باقی ھے مگر پھر بھی یہاں رہنے کا کوئی خاص ارادہ نہیں۔ کریڈٹ کرنچ کے باعث جاب مارکیٹ کافی ڈاؤن ھے، اگر کوئی فیلڈ سے متعلق جاب نہ ملی تو وقت برباد کرنے کا فائدہ کیا اس لیئے بس یہی سوچا ھے کہ اگر کوئی تسّلی بخش جاب ہو گئی تو ٹھیک ورنہ واپس چلا جاؤں گا۔




بلکل صیح سوچا ہے آپ نے ،۔۔ اسی لئے تو میں کہتی ہوں آپ سمجھدار ہو ،،۔۔ ورنہ سٹوڈنٹ ایکبار آجائے تو پھر پلٹ کر واپس نہیں جاتے بھلے انکی زندگیاں تباہ وبرباد ہی کیوں نا ہوجائے ۔ میرے سامنے آنکھوں دیکھی مثالیں ہیں ایک نہیں ہزاروں ،۔۔ اور مجھے بہت دُکھ ہوتا ہے پڑھنے کو آتے ہیں خواب آنکھوں میں سجائے مگر ہوتا کیا ہے پڑھائی وڑھائی چھوڑ چھاڑ جاب میں لگ جاتے ہیں جب اوور سٹے ہوجائے تو پھر یہاں کی لڑکیاں بھلے کالی ہو گوری ہو انڈین ہو یا بنگالی کوئی بھی انکے جال میں آئے بس یہ تیار ہوتے ہیں ۔۔ اور حسن سیٹل ہونا تو ایک طرف ،، پھر یہ ڈرنک ، اور سکس پر پہنچ آتے ہیں ۔۔ اور یقین کرو انکی اپنی لائف ختم ہوکر رہ جاتی ہے ،۔۔۔ :(

مگر آجکل یہاں کی نئی نسل (لڑکیوں کی ) ایسے لڑکوں کو بہت ناپسند کرتیں ہیں جو فریشی(Freshy ہوتے ہیں اور پاکستان سے نئے نئے آئے ہوتے ہیں ،۔۔ تبھی تو یہاں لا چینج ہوا اور بہت سخت ہوا ،۔۔۔ اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے ،۔۔ اب تو کرائم رپورٹ بھی باقاعدگی سے چیک ہوتی ہے ذرا کسی کا چھوٹا موٹا جھگڑا ، یا کوئی ہلکا پھلکا سا کرائم ہو ، حتی کہ ڈرائیونگ کے دوران کچھ غلطی سے پوائنٹ لگے ادھر ِ آپکا پاسپورٹ لے لیا اور جن لوگوں نے Indefinate یا نیشنلیٹی بھی اپلائی کر رکھی ہو کینسل کردی جاتی ہے ،۔۔۔
ہوم آفس اپنی من مانی زیادہ کرتے ہیں :music:
 

شمشاد

لائبریرین
آج ابھی تک زینب کو بھوک نہیں لگی کہ اٹھ کر باورچی خانے میں جانے کے بہانے ادھر بھی جھانک لیتی۔
 

زینب

محفلین
مجھے آج بھوک ہی نہیں لگی میں سخت ناراض ہوں دل ٹوٹ‌گیا پا جی۔۔۔۔۔۔اتنی ناانصافی میرے ساتھ اپ نے بھی ساتھ نہیں دیا:mad::mad:
 

شمشاد

لائبریرین
میں ایلفی کا پورا ڈبہ لے کر آتا ہوں دل جوڑنے کے لیے لیکن یہ تو بتاؤ کہاں ناانصافی ہوئی؟
 

شمشاد

لائبریرین
بس اتنی سی بات، ارے میں تو ان ڈبوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں۔
ارے کوئی ہے جو زینب کے نمبر بڑھا دے۔
 

زین

لائبریرین
:(
واقعی آپ کے ساتھ بڑی نا انصافی ہوئی ہے ۔
یہ بتاؤ اب کی بار منفی پوائنٹ ملے کس بات پر ؟
 

زینب

محفلین
مجھے کیا پتا۔میں نےا ب سسوچ لیا ہے اب میں جا رہی ہوں یہاں سے ناراض ہو کے ہمیشہ کے لیے بس
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حادثہ تو شادی کے بعد پیش آتا ہے۔ کہ جس جس رکن نے شادی کی وہ محفل سے بھی رخصت ہو گئے۔ تو کیا ؟؟؟؟؟؟؟
 

زینب

محفلین
مجھے پھر سے سزا کے طور پے لال کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔اور تو اور ایک نیا ٹایئٹل بھی دے دیا گیا بےشرمی اک حد ہوگئی میں جا رہی ہوں بس
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top