کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اور کیا زین، بندہ/بندی یہی لکھ دیتا ہے کہ اس وقت سامنے سڑک پر کتنی گاڑیاں جا رہی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
ہاں‌یہ بات بھی بالکل بجا فرمائی

لگتا ہے ڈاکٹر صاحب کا نسخہ بھی کام نہیں‌آیا
 

شمشاد

لائبریرین
ارے کیا بات ہے، کیوں اداس ہیں؟ تھوڑا وقت محفل میں گزاریں اداسی اڑنچھو ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہی لکھ دینا تھا ناں
اور یہ بھی کہ ان کے رنگ کون کون سے ہیں، ثابت حالت میں ہیں یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
شکریہ ، عمار ، شمشاد بھائی ، حال ٹھیک ہے لیکن آج میں اداس ہوں :(
السلام علیکم
قابل احترام سیدہ شگفتہ بہنا
کبھی محفل پر ہی پڑھا تھاکہ ۔۔
مصروفیت آپ کو اداس نہیں ہونے دیتی کیوں کہ وہ آپ کو سوچنے کا بھی وقت نہیں دیتی۔۔
اور کسی محترم ہستی نے یہ تبصرہ کیا تھا کہ ۔۔
مصروفیت علاج ہے،اکیلے پن میں بعض اوقات تنہائی کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ بھیڑ اور بے حد مصروفیت میں بھی کوئی یاد آپ کو اداس کر
جاتی ہے،بھیڑ بھی آپ کو تنہا رکھتی ہے۔۔۔۔
آپ کیا کہیں گی اس پر کہ ۔۔
اداس ہیں اپ آج۔۔
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں شادوآباد رکھے آمین
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ،آج 25 دسمبر ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش ، میرے لیے یہ دن بہت اہم رہا ہے بچپن سے ہی لیکن جن حالات میں دھکیل دیا گیا ہے اور دھکیلا جا رہا ہے وہ پریشان کن ہیں :( :( اور قوم کی اکثریت کی لا پرواہی اور غفلت اور مسلکی ، لسانی اور نجانے کون کون سے گروہوں میں تقسیم :( :(
 

زین

لائبریرین
واقعی یہ بات تو ہے ۔ اور اس بات پر تو نہ صرف آپ ، ہم بلکہ تمام قوم پریشان ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top