کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
:lol:
تو سمجھ لیں کہ ہمارا سگھڑ پن بھی تب ہی جاگتا ہے جب ہمیں سختی سے چائے یا کچھ کھانے کی طلب ہو اور یہ سب چیزیں فراہم کرنے والا کوئی نہ ہو گھر میں۔۔۔ تب چائے تو کیا۔۔۔ انڈا، پراٹھا، حلوہ، سویاں۔۔۔ بہت کچھ بنا لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب لیکن یہ سارے راز کہیں “ ان “ کے سامنے افشاں نہ کر دیجیئے گا، نہیں تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ ابھی قیصرانی بھائی کو ہی دیکھ لیں، پہلے تو بھڑکیں مار دیں اب بھگت رہے ہیں۔
:wink:
 
:p نہیں۔۔۔۔ ایسی غلطیاں نہیں کریں گے ان شاء اللہ۔۔۔ اب تو ماشاء اللہ یہاں اتنے سارے شادی شدہ ارکان ہیں، ہم پہلے ہی احتیاطی تدابیر پوچھ لیں گے سب سے۔۔۔۔۔
اب یہاں کون آئے گا؟؟؟ اتنی دیر سے ہم دونوں ہی گپ شپ لگارہے ہیں۔۔۔۔
اتنے لوگ محفل پر آکر بھی چلے گئے۔۔۔۔۔ ابھی تو نصیر حیدر ہیں بس۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
احتیاطی تدابیر کام نہیں آتیں، بے شک تازہ تازہ شادی شہداء سے پوچھ لیں۔

آنے کو تو سیدہ شگفتہ بھی آ سکتی ہیں۔
 
ہاں تو جب کوئی تدبیر کارگر ہوتی ہی نہیں، تو پھر کیا ڈرنا۔۔۔ آر یا پار والی بات۔۔۔
سیدہ شگفتہ صاحبہ کا مجھے بھی خیال تھا کہ وہ آجائیں گی لیکن وہ تو موجود ہی نہیں۔۔۔۔ ممکن ہے کہ پانچ مہمانوں میں سے کوئی اس طرف قدم رنجہ فرمائے۔۔۔۔۔ ورنہ تو “ون اینڈ اونلی“ شمشاد بھائی۔۔۔۔۔
“ون اینڈ اونلی“ کا اردو میں کچھ متبادل ہے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور صرف ایک

مہمانوں میں سے کوئی نہیں آ سکتا، ہاں پڑھ ضرور سکتے ہیں۔

آر پار والی بات نہیں، بس گربہ گشتن روزِ اول پر عمل کر لیں گے تو ساری زندگی سکون سے گزر جائے گی۔ :wink:

اب دھنک کو دعوت ہے رنگ بکھیرنے کی۔
 

سارہ خان

محفلین
کیسی ہو حجاب ۔۔ آجکل تو تمہارا نیٹ ٹھیک ٹھیک چل رہا ہے ۔۔اس کی نظر اتارو ۔۔ :wink: ۔۔ کہیں پھر سے نہ لگ جائے ۔۔ :p
تمہاری فرمائش پر بریسلیٹ کے ڈیزائن لگائے ہیں ۔۔ دیکھ لینا ۔۔۔ :)
 

حجاب

محفلین
:) میں ٹھیک ہوں سارہ تم کیسی ہو ، اور یہ ماوراء کہاں غائب ہے کل بھی نظر نہیں آئی۔نیٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گی فوراً آف ہی نہ ہو جائے تعریف سن کر :p
 

سارہ خان

محفلین
ھمم ماورا مجھے بھی نظر نہیں آئی ۔۔ کل سے ۔۔
تعریف تمہارے نیٹ کی کی ۔۔ اور نظر میرے نیٹ کو لگ گئی ۔۔ :? کب سے براؤزنگ ہی نہیں ہو رہی ۔۔ :cry:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top