کون ہے جو محفل میں آیا ---40ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
کون ہے جو محفل میں آیا۔ کے نام سے پہلی لڑی میں نے شروع کی تھی جو بہت کامیاب رہی اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ آج اس سلسلے کی 40 لڑی شروع کی جا رہی ہے۔:)
 

فہیم

لائبریرین
جن کا ہے آخری پیغام
وہ تو ابھی ہیں گمنام

ابھی جو موجود ہیں
قبول کریں میرا سلام

السلام علیکم
 

تیشہ

محفلین
باجو آپ کا چھ ماہ پہلے کا بھیجا ہوا تحفہ کل وصول ہو گیا ہے۔ بہت بہت شکریہ۔


:happy: جی ابھی آپکا ہی ذ پ پڑھا تو پتا چلا ۔۔ نہیں معلوم یہ بحری جہاز سے ہوتا ہوا کیونکر گیا ہے ۔۔ میرا ارادہ تو اسکو جہاز سے بھیجوانے کا تھا :battingeyelashes: وہ بھی اپریل کے مہینے میں بھیجا ہوا آج اکتوبر کے اینڈ میں پہنچا ہے آپ تک :noxxx: چھے مہینے ۔ ۔ :worried: مجھے تو اب یاد ہی نہیں میں نے بھیجا کیا تھا :battingeyelashes:
مطلب آئیندہ آپکی برتھڈے سے سات ،آٹھ مہینے پہلے کچھ بھی روانہ کیا جائے ۔ ۔:grin:
چلئیے ملا تو سہی ۔۔ :battingeyelashes:
میں کل لندن گئی ہوئی تھی فرزانہ کا فضا سنُ نا پائی ۔۔فرزانہ کی مسڈ ِ کالز آئیں ہوئی دیکھیں تھیں بعد میں ۔۔ انہوں نے رات ریڈیو فضا کے ٹائم میں ہی فون کیا تھا شاید اسوقت کوئی گانا چل رہا ہو ۔ ۔مگر مجھے افسوس ہے میں سنُ نا پائی ورنہ آپکا میسج بھی مل جاتا :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کہنا باجو ان کو، مل تو گیا ناں۔ liquid ہونے کی وجہ سے انہوں نے بحری ڈاک سے بھیجا ہے۔ اور معلوم نہیں کب سے ڈاکخانے میں پڑا رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
گُڑ والی جلیبیاں ہوتی ہیں، ہوتی کیوں نہیں۔ چینی کی جگہ گُڑ استعمال کر لیں۔
دیہاتوں میں اور دیہاتی میلوں میں ملتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top