کون ہے جو محفل میں آیا -- 46

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
اب میں اس کا وکیل تو ہوں نہیں جو صفائیاں دیتا پھروں، ویسے اس کی شادی کا دھاگہ کھلا ہوا ہے۔ دعوت تو اس نے مجھے بھی نہیں دی حالانکہ میں اس کے بالکل قریب ہی تھا۔

شمشاد بھائی باجو نے آپ کو سلام کہا ہے۔
السلام علیکم،
اور ساتھ میں میسج ہے کہ۔

خرم آپ کو بلا بلا کر تھک گیا اور آپ اس کی شادی میں نہیں گئے اور یہاں آپ کچھ اور کہتے ہیں۔
اور باجو نے خود آپ کو اس کا نمبر میسج کیا لیکن آپ نے جانا تو دور اس سے بات تک نہیں کی۔

اور یہ کہ آپ نے باجو کو بھی بالکل ہی بھلادیا ہے۔ نہ کوئی میسج نہ کوئی کال۔

میسج دی اینڈ۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی باجو نے مجھے خرم کا نمبر دیا تھا، میں نے اس سے بات بھی کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ مجھے فون کر کے شادی کی دعوت دے گا۔ میں اس کے فون کا انتظار ہی کرتا رہا۔

باقی بات یہ ہے کہ ہم نے باجو کو نہیں بھلایا۔ بس وقت کی بات ہے کہ فون کرنے کا موقع نہیں ملا رہا۔ آجکل میں صبح کا دفتر گیا رات کو گیارہ بجے واپس آتا ہوں، تو گھر پہنچ کر کچھ بھی کرنے کی ہمت نہیں رہتی۔
 
ہا ہا ہا۔ ابھی میرا حافظہ میرے بڑھاپے کی نذر نہیں ہوا اس لئے "کتنے" نہیں پوچھا تھا۔ آپ کی واپسی ہوئی یا ابھی چھٹیوں پر ہی ہیں؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم،
کیسی ہو ناعمہ اور کیا ہورہا ہے آج کل۔

میں بالکل ٹھیک ہوں بھیا۔
2z7eo1z_th.gif


آپ کیسے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top