کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
آج تو کام پر ہی تھا، اور فی الحال ایک ہی کورس جاری ہے، مزید کے لئیے وقت نہیں ہے :)
19 تاریخ کو امتحان بھی ہے، دعا کیجئیے گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں ایک تو مکمل ہو، پھر دوسرے کی بھی باری آ جائے گی۔

اراکین محفل آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، کل کا سارا دن گھر سے باہر گذرا اور واپس آکے سونا بھی دیر سے نصیب ہوا جبکہ مجھے جلدی سونے کی عادت ہے نتیجے میں آج آدھا دن سو کے گذرا ، میچ دیکھنا تھا اور آخری وقت میں ٹی وی پر بھی میچ دیکھنا نہیں مل سکا کیبل سروس کی مہربانی سے ۔ اور میچ اپڈیٹ یہاں سے ملتی رہی ۔

سونا تھوڑا سا کم کریں اور محفل کو وقت دیا کریں۔ ہم سب آپ کو مس کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

خرم کیا آپ کی دکان جمعہ کے دن بھی کھلتی ہے؟ اگر کھلتی ہے تو کیا سارا دن دکان کھولے رکھتے ہیں؟
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم اور وعلیکمُ السلام،

کیسے مزاج ہیں سب کے؟

درویش بھائی سے کافی دنوں بعد "لائیو" ملاقات ہو رہی ہے، کیا حال چال ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ دونوں حضرات شادی دفتر کا چکر لگا آئیں، اور ہاں ممبر شپ فیس دینا نہ بھولیئے گا۔
 

mfdarvesh

محفلین
السلامُ علیکم اور وعلیکمُ السلام،

کیسے مزاج ہیں سب کے؟

درویش بھائی سے کافی دنوں بعد "لائیو" ملاقات ہو رہی ہے، کیا حال چال ہیں؟

اللہ کا شکر ہے، نوید بھائی، بس آفس والے نہیں چھوڑتے، آج جلد گھر آگیا تھا اور نیٹ بھی ہے اسی لیے آن لائن ہوں
آپ سنائیں برفباری جاری ہے؟

آپ دونوں حضرات شادی دفتر کا چکر لگا آئیں، اور ہاں ممبر شپ فیس دینا نہ بھولیئے گا۔

میں نے تو فیس معافی کی درخواست دائر کرنی ہے، غریب بندے کو بھی شادی کا حق حاصل ہے :grin:
 

میم نون

محفلین
اللہ کا شکر ہے، نوید بھائی، بس آفس والے نہیں چھوڑتے، آج جلد گھر آگیا تھا اور نیٹ بھی ہے اسی لیے آن لائن ہوں
آپ سنائیں برفباری جاری ہے؟

اللہ کا کرم ہے۔
نہیں برف کل سارا دن پڑی تھی اور امکان تھا کہ رات کو بہت زیادہ پڑے گی، لیکن رات کو بارش ہو گئی اور جو تھوڑی بہت برف جمی تھی وہ بھی غائب ہو گئی۔

میں نے تو فیس معافی کی درخواست دائر کرنی ہے، غریب بندے کو بھی شادی کا حق حاصل ہے :grin:

فیس تو شائد آپکی معاف کر دیں گے، لیکن انکے برگر کہاں سے پورے کریں گے :eek:
 

mfdarvesh

محفلین
ان کا بجٹ شمشاد بھائی ہی ادا کریں گے، کھانا پینا ان کے طرف ہے، بے فکر ہو جائیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top