کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

میں بھی حاضر ہوں، آج کورس پر جانا تھا لیکن پیغام آیا کہ اسے بدھ کے روز منتقل کر دیا گیا ہے، اس لئیے آج ویلا ہوں :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ویلا رہنا اچھی بات نہیں، قائد اعظم کے فرمان پر عمل کیا کریں یعنی کہ کام کام اور کام
 

میم نون

محفلین
ویلا تو نہیں بیٹھا، MyBB کے بارے میں پڑھ رہا تھا، سوچ رہا ہوں کہ پہلی فرصت میں ہی ایک مفت سرور سپیس ڈھونڈ کر اسے چیک کروں کہ کیسا سافٹوئیر ہے ;)
 

میم نون

محفلین
اسپر تو محفل میں شائد نبیل بھائی نے بھی کچھ لکھا ہے چند دن پہلے نظر پڑی تھی، لیکن اب پتہ نہیں کہاں پے۔
میں تو ویسے ہی بس تھوڑے بہت تجربے کرتا رہتا ہوں آتا کچھ بھی نہیں ہے ویب بنانے کے بارے میں :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں بھی بس ابھی تھوڑی دیر میں کھانے کے لیے جانے والا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں تو الحمد للہ اچھا ہوں۔

یہ فیصل آباد والی پُھپُھی آج کہاں رہ گئی؟
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کھیل کے کھیلنے والوں کا موڈ خراب نہیں ہوا تو تم کیوں اپنا موڈ خراب کر رہی ہو۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں آپ سب محترم اراکین محفل اردو
کرکٹ کا کیا اعتبار اک بال پہ بدل جاتی ہے دنیا
اور یہ بال اکثر ہی سٹے کے اشارے کی محتاج
پھر بھی انشاء اللہ ہم جیتیں گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں آپ سب محترم اراکین محفل اردو
کرکٹ کا کیا اعتبار اک بال پہ بدل جاتی ہے دنیا
اور یہ بال اکثر ہی سٹے کے اشارے کی محتاج
پھر بھی انشاء اللہ ہم جیتیں گے ۔

نایاب بھائی آپ کو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اور آپ کے اوتار میں بیٹی کے ہاتھ کپ دیکھ کر مزید خوشی ہے۔ لگ تو یہی رہا ہے کہ اس نے اسکول میں کوئی معرکہ مارا ہے۔ بہت مبارک ہو آپ کو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top