کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
خوش آمدید پپو بھائی۔ خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔

اتنا عرصہ کہاں گزارہ؟ کچھ حال احوال ہو جائے۔ اور چاند بھائی کیسے ہیں؟ ان کو بھی واپس لے آئیں۔
بھائی ادھر ہی تھا مگر نیٹ کی سہولت سے کٹا ہو ا تھا اب دوبارہ انتظام کیا ہے کچھ مصروفیات بھی تھیں ساتھ بجلی کا بحران جو پچھلے تین چار سال سے چل رہا ہے اس نے بھی نیٹ سے دور کر دیا جب تک سائیٹس کھلتی ہیں تب تک بجلی فیل ہو جاتی ہے ۔چاند بابو نے اردو نامہ فورم بنایا ہے ادھر بھی حاضری ہوتی ہے چاند بابو کی گذشتہ ماہ شادی تھی ابھی زیادہ وقت نہیں دے پاتے آپ کی محبتوں کا شکریہ دیگراراکین کا بھی بہت شکریہ آپ نے تو میرے لیے مریض بھی ڈھونڈ رکھا اس مریض کو صر ف آرام کی ضرورت ہے امید ہے اب طبیعت بحال ہو چکی ہو گی
اور میری حاضری بھی لگا دیں
 

mfdarvesh

محفلین
چلیں مان لیا، لیکن یہ “جی آیاں نوں“ تھا کس کے لیے؟
آپ نے نوٹس لے لیا، بس اسی لیے تھا، مقصد پورا ہو گیا

اب آپ بلیک میل تو نا کریں نا
بلیک میل تو عام سی بات ہے، ادھرشمشاد بھائی نے پورا آڈٹ ہاؤس قائم کر رکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ارے واہ چاند بابو کی شادی ہو گئی۔ ہماری طرف سے مبارک دے دیجیے گا۔

اب تو اردو نامہ حاضری دینی ہی پڑے گی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ساری دنیا میں بلیک میل کی ریت رائج ہے لیکن مین وائیٹ میل کیا کرتا ہوں۔

بلیک میل اور وائیٹ میل کا ذکر ہوا اور بار بار میل کا لفظ استعمال ہو رہا ہے تو مجھے ایک بات یاد آ گئی
ایک اشتہار میں لکھا ہوا تھا کام کے لیے ورکر کی ضرورت ہے۔
میل ، فی میل دونوں درخواست دے سکتے ہیں
تو میں اس کو میل فی میل پڑھتا تھا اور سوچتا تھا کہ یہ کیوں لکھا ہوا ہے

اب دیکھوں گا کس کس کو یہ بات سمجھ آئی ہے
 

میم نون

محفلین
کبھی کبھی اسکا اثر الٹا بھی ہو سکتا ہے، ویسے بھی اتنی خوبصورت حسینا کو دیکھ کر گیدڑ سنگھی کا اثر فوراً زائل ہو جانا ہے :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top