کون ہے جو محفل میں آیا - 50

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
مقدس آپ کو یہاں کے رہنے سہنے کا علم نہیں۔ بات اصل میں یہ ہے کہ یہاں کسی خاتون کا اکیلے یا صرف خواتین کا اکیلے باہر نکلنا ناممکن سا ہے۔ اور نہ ہی وہ اکیلی کسی ٹیکسی میں سفر کرتی ہیں، خاص کر پاکستانی خواتین۔ اس لیے انہیں جب بھی کہیں جانا ہوتا ہے تو باپ، بھائی، شوہر، بیٹا، کسی نہ کسی مرد کو ساتھ جانا پڑتا۔ یہاں پاکستان یا انگلینڈ کی طرح نہیں کہ بس، ویگن، ٹیکسی، رکھشہ میں وہ اکیلی چلی جائیں۔ اور ہاں یہاں پر بسیں اور ویگنیں نہیں چلتیں۔ یا تو اپنی گاڑی میں جاؤ یا پھر ٹیکسی میں۔ تو میری اکثر اوقات دوسری نوکری یہی ہوتی ہے کہ انہیں لیکر خریداری کے لیے جانا ہوتا ہے۔ اور خواتین کی خریداری کا تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ کتنا وقت لگاتی ہیں۔

او بھیا آئی ڈڈنٹ نو دیٹ
جاب کے بعد تو یہ سچ میں سیکنڈ جاب بن گئی آپ کی۔
امی کی ایک فرینڈ پاکستان سے آئی تھی۔ ہم ان کو شاپنگ پر لے کر گئے۔ ان کو کچھ پسند نہیں آ رہا تھا اور رائٹ ایٹ دا اینڈ شی ٹک آس بیک تو دا فرسٹ شاپ وی وینٹ ٹو اینڈ ڈڈ ہر شاپنگ فرام دئیر۔
میں نے اس کے بعد ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔۔
بیکاز آئی لائیک ٹو گو ان ون شاپ اینڈ بائے ایوری تھنگ فرام دئیر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج ناعمہ کہاں رہ گئی؟
ایسا تو نہیں کہ کہیں بونگیاں مار رہی ہو اور ادھر آنے کی فرصت ہی نہیں ملی۔
 

میم نون

محفلین
میں تو ویلا مصروف ہوتا ہوں جی :grin:

دن بھر مزدوری کرتا ہوں، ہفتے میں پانچ دن۔
ہفتے کی صبح سوتا ہوں اور پچھلے پہر ریڈ کراس کے ساتھ ڈیوٹی کرتا ہوں۔

اور اتوار کو فی الحال تو سوتا ہی ہوں :grin:
چند ایک ثقافتی پراجیکٹس میں کام کر رہا ہوں جو کہ آجکل رُکا ہوا ہے، اگست میں پاکستان جانے کا ارادہ ہے واپس آکر دوبارہ اس کے بارے میں کچھ سوچوں گا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوچنے کا کام جانے سے پہلے کر لیں تو واپسی پر سوچنا نہیں پڑے گا۔ ریڈکراس کے ساتھ کس طرح کی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں؟
 

میم نون

محفلین
آپکی بات بھی ٹھیک ہے لیکن :)

رضا کار ہوں، فرسٹ ایڈ ٹیم میں ہوں اور ایمبولنس کے ساتھ مریضوں کو ہسپتال میں پہنچاتے ہیں ہم لوگ :)

اب میری مزدوری کا وقت ہو گیا ہے اس لئیے اللہ حافظ ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top