سعود بھائی ، ایک سوال، سسٹم کے لیے ایک کم از کم اچھی کنفیگریشن کیا ہونا چاہیے؟
بٹیا یہ بڑا ہی سبجیکٹیو سوال ہے۔ جو وقت، ضرورت، استطاعت اور استعمال کی نوعیت وغیرہ کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ یوں تو ہم یہی کہیں گے کہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنا بہتر نظام خرید سکیں وہی مناسب ہے۔ لیکنر آپ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مشورہ دیں تو کم سے کم کنفیگیوریشن کچھ یوں ہونی چاہیئے:
پروسیسر: انٹیل کور آئی تھری۔ (آئی فائیو اور آئی سیوین بھی دستیاب ہیں، لیکن عام استعمال کے لئے فی الحال i3 کافی ہے)
ریم: 2 گیگا بائٹ۔ (4 گیگا بائٹ ہو تو بہتر ہے)
ہارڈ ڈسک: 200 گیگا بائٹ یا اس سے زیادہ۔ عموماً آپ کو اسکین شدہ تصویریں محفوظ رکھنی ہوتی ہیں اس لئے ہارڈ ڈسک زیادہ ہو تو بہتر ہے۔ یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں اس لئے 600 جی بی کے آس پاس کی بھی باسانی خریدی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو چاہئے کہ ایک عدد ایکسٹرنل پورٹیبل ہارڈ ڈسک بھی رکھیں جو بیک اپ اور ڈاٹا ٹرانسفر کے لئے معاون ہوگی۔
اس کے علاوہ کوئی اور اسپیسفیکیشن درکار ہو تو بتائیں۔