کون ہے جو محفل میں آیا - 50

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کس نے تھکا دیا؟ کہیں ایک ہی دن میں 4،4 یا 5،5 روزے اکٹھے ہی تو نہیں رکھ لیے؟:)

شمشاد بھائی ، اسکیننگ نے اور بھتیجا اینڈ کمپنی نے بہت زیادہ تھکا دیا۔ حمزہ صاب کا چھٹیوں کا کام بہت زیادہ تھا پہلے دن سے ٹائم تقسیم کر کے کرنا شروع کیا اور یوں تھوڑا تھوڑا کرتے آخر تک حمزہ نے مکمل کر لیا۔ چھٹیوں کے آخری دس دن سے پہلے تک کا ٹارگٹ دیا تھا میں حمزہ کو سب کام مکمل کرنے کا تاکہ پھر آخری دنوں میں صرف فائنل ٹچز دے سکیں۔ شکر ہے کہ سب کام ہو گیا اور بہت بہت اچھا کام ہوا ، حمزہ نے بہت انجوائے کیا (اگر چہ رویا دھویا بھی بہت :happy:) اور حمزہ سے زیادہ میں نے انجوائے کیا حمزہ کو ہوم ورک کروانا ، بعض وقت سارا سارا دن بھی ساتھ بیٹھنا پڑا ، سب کام حمزہ سے کروایا خود ذرا سا بھی نہیں کر کے دیا :happy: نتیجے میں اب ظالم ہونے کا خطاب ملا ہے :( ، کافی مشکل لیکن بہت شاندار ہوم ورک ملا تھا حمزہ کو۔

دوسری جانب اسکیننگ کر کر کے میں مرنے کے قریب ہو جاتی ہوں :skull:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی اللہ کا کرم ہے، سوموار کو انشاء اللہ پاکستان جا رہا ہوں بلکہ آ رہا ہوں، دو ماہ کے لئیے، وہاں سے شائد رابطہ نہ ہو سکے :idontknow:

واپسی کب ہو گی؟
اور جانے سے پہلے آپ کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا مزید کہانیوں کی گرافکس بنا کر
 

میم نون

محفلین
واپسی انشاء اللہ ستمبر کے آخر میں ہو گی۔

ہممم
ٹھیک ہے کوشش کرتا ہوں کہ اتوار تک کچھ بنا سکوں :happy:
کاش کہ کمپیوٹر سوچ کی رفتار سے چلے :rollingeyes:
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ
جی تین سال پہلے گیا تھا یا شائد چار سال پہلے :confused: :worried:
اور کیوں کا جواب کیا دوں یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ، بس ایک کشش سی ہے جو کھینچ لیتی ہے پاکستان کی طرف :)
 

میم نون

محفلین
شائد وطن سے محبت ہے، لیکن اسکا دعوہ کیسے کیا جائے کیونکہ اب تو ہم پردیسی ہیں۔
چاہے ڈھیلی ہو ہے تو سہی۔

اب میں چلا نوکری کا وقت ہو گیا ہے، اللہ حافظ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واپسی انشاء اللہ ستمبر کے آخر میں ہو گی۔

ہممم
ٹھیک ہے کوشش کرتا ہوں کہ اتوار تک کچھ بنا سکوں :happy:
کاش کہ کمپیوٹر سوچ کی رفتار سے چلے :rollingeyes:

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کا سفر کامیاب ہو ۔ آمین۔

آپ مکمل ٹیکس ادا کر کے جائیں تاکہ آپ کا سفر بہت اچھا گزرے۔ اور میں آپ کو ٹپس دیتی ہوں پھر آسانی ہو جائے گی۔ پہلی یہ کہ اپنی لغت سے "کاش" کا لفظ نکال دیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ آئندہ کبھی کسی بھی معاملے میں اس لفظ کو جگہ نہیں دینی۔اور آپ زندگی کے ہر معاملے میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔
 
وعلیکم السلام۔ مقدس بٹیا آپ نہ صرف یہ کہ یہاں ہیں بلکہ اپنے ہونے کا ثبوت بھی دے رہی ہیں۔ لائبریری کے حوالے سے ہم آپ کی محبت اور خلوص کو سلام کرتے ہیں۔ تحفتاً بھیا کی جانب سے ڈھیر سارا پیار۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top