کون ہے جو محفل میں آیا - 50

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ کا شکر بالکل ٹھیک ٹھاک۔ آپ خیریت سے ہیں؟ ماہ رمضان المبارک کیسے گزر رہا ہے؟
ایک سوال سعود بھائی ، شکریہ کا بٹن ہٹا دیا ہے یا مجھے دکھائی نہیں دیتا؟
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی شگفتہ یہ شکایت کئی دنوں سے کر رہی ہیں۔ معلوم نہیں ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
 
میم نون

محفلین
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کا سفر کامیاب ہو ۔ آمین۔

آپ مکمل ٹیکس ادا کر کے جائیں تاکہ آپ کا سفر بہت اچھا گزرے۔ اور میں آپ کو ٹپس دیتی ہوں پھر آسانی ہو جائے گی۔ پہلی یہ کہ اپنی لغت سے "کاش" کا لفظ نکال دیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ آئندہ کبھی کسی بھی معاملے میں اس لفظ کو جگہ نہیں دینی۔اور آپ زندگی کے ہر معاملے میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔

آمین ثم آمین

ہاں ویسے میں بھی کاش کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا اور بہتری ہی کی کوشش کرتا ہوں۔

آج تو سارا دن مصروف رہا ہوں کل کا پتہ نہیں، کل کوشش کروں گا انشاء اللہ
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

مشکل کام ہے :worried:

کیونکہ کل تو مصروف گزرے گا لیکن کوشش کروں گا، ضمانت کوئی نہیں۔
 
اللہ کا شکر بالکل ٹھیک ٹھاک۔ آپ خیریت سے ہیں؟ ماہ رمضان المبارک کیسے گزر رہا ہے؟
ایک سوال سعود بھائی ، شکریہ کا بٹن ہٹا دیا ہے یا مجھے دکھائی نہیں دیتا؟

الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں۔ ماہ رمضان بھی معمول کے مطابق گزر رہا ہے۔ پچھلے ہفتے ہم نے رہائش گاہ تبدیل کی ہے اس لئے کچھ مصرفیت بڑھی ہوئی ہے۔ :)

بظاہر تو ایسا کوئی سبب نہیں کہ شکریہ کا بٹن آپ کو نظر نہ آئے۔ کسی اور کی جانب سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ عام حالات میں اپنے پیغامات کے علاوہ باقی سبھی پیغامات کے نیچے دائیں طرف اس کے لئے ربط نظر آنا چاہئے۔ بہر کیف چند سوالات کے بعد شاید ہم کسی بہتر نتیجے پر پہونچ سکیں اور سبب معلوم کر سکیں۔

- آپ کون سی تھیم استعمال کرتی ہیں؟ کیا دیگر تھیم تبدیل کر کے دیکھنے کی کوشش کی؟
- کون سا براؤزر استعمال کرتی ہیں؟ کیا دیگر براؤزرس میں بھی جائزہ لیا؟
- پہلی بار کب نوٹس کیا کہ آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے؟
- اسکرین سائز اور ریزولیوشن کی بابت بھی اگر کچھ بتا سکیں تو بہتر ہوگا۔
- آپ کو ہر پیغام کی نچلی پٹی میں کیا کچھ نظر آٖتا ہے؟ ایک عدد اسکرین شاٹ زیادہ معاون ہو سکتا ہے۔
 
سعود بھائی ، تھیم کا نام دیکھا تو سمپل بلیک لکھا ہے۔ دیگر تھیم کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی تھی پہلے۔ ابھی کی ہے کوشش آپ کا سوال پڑھ کر تو ایک یا دو میں شکریہ کا بٹن دکھائی دیا لیکن زیادہ تر میں دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

براوزر موزیلا فائر فوکس ، دیگر کسی براوزر میں چیک نہیں کیا۔

پہلی بار کب ۔ ۔ ۔ شاید ایک دو ہفتے سے ایسا ہو رہا ہے۔ لیکن پہلے اس طرح تھا کہ کبھی نظر آ رہا ہے اور کبھی نہیں لیکن اب تو بالکل ہی غائب ہو گیا۔

اسکرین سائز اور ریزولیوشن کا کیسے معلوم کروں ؟ :blushing:

اسکرین شاٹ :

sshb.JPG
 
شگفتہ بٹیا، اسکرین شاٹ سے ایسا لگتا ہے کہ اتفاق سے آپ کا مونیٹر پرانے وقتوں کا ہے اس لئے اس کی چوڑائی کافی کم ہے۔ اس وجہ سے پیغامات کی نچلی پٹی میں کئی ضروری کنٹرول نظر نہیں آ رہے۔ ان شاء اللہ محفل کی اگلی اپگریڈ کے بعد یہ مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ فی الحال آپ کو چند مشورے دیئے جا سکتے ہیں۔

- اول تو تھیم کو بجائے سمپل بلیک کے سمپل بلیک جمیل نوری نستعلیق کر لیں۔ اس سے کچھ آفاقہ ہونے کا امکان ہے۔
- دوم یہ کہ اسکرین ریزولیوشن بڑھا لیں، اس وقت غالباً آپ کی اسکرین کا ریزولیوشن 600×800 کے آس پاس کچھ ہے۔ اسکرین ریزولیوشن بڑھانے کی ترکیب ملاحظہ فرمائیں۔ اس کے بعد آپ کی اسکرین پر چیزیں نسبتاً چھوٹی چھوٹی نظر آئیں گی پر زیادہ چیزیں نظر آئیں گی۔

ہمیں نتائج سے آگاہ کریں۔ کسی قسم کا تعاون درکار ہو تو بلا تکلف حکم کریں۔
 
میم نون

محفلین
اسکرین سائز اور ریزولیوشن کا کیسے معلوم کروں ؟ :blushing:

شگفتہ آپی، آپ کی سکرین کا ریزولیوشن 1024×768 ہے اور غالبا آپکی سکرین 15 انچ کی ہے اسی لئیے کچھ بٹن نظر نہیں آرہے۔

جو تھیم سعود بھائی نے بتائی ہے اس سے مسئلہ کچھ حد تک حل ہو جائے گا۔

محفل کا بنیادی صفحہ بڑے سائز کی سکرین کے لئیے ڈیزائن کیا گیا ہے اسی وجہ سے یہ مشکل پیش آ رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top