سیدہ شگفتہ
لائبریرین
و علیکم السلام ، کیا حال ہیں عائشہ اور مقدس ؟
بھتیجہ تو خیر ایسی غلطی تھی کہ ہمیں سوچنا پڑ جاتا کہ درست کیا ہے تو یقیناً ہمارا ووٹ بھتیجا کو ہی جاتا۔ لیکن بھیجا فرائی کرنا ہو تو ہمارے ذہن میں یقین کی حد تک بھیجہ کا ہی تصور تھا۔
دھاگے کی ویرانی کو لیکر ہم محض اس لئے متفکر تھے کیوں کہ بعض دفعہ مناسب مقدار میں دیئے جلا کر ابتدا نہ کی جائے تو روشنی جلدی دم توڑ دیتی ہے۔ لوگوں کو یہ سمجھانے کے لئے کہ اس دھاگے میں کرنا کیا ہے، وافر مقدار میں متنوع مثالیں موجود ہونی چاہئیں۔ ورنہ بھلا محفل میں دھاگے شروع کرنے پر کوئی ٹیکس یا اضافی فیس تو وصول کی نہیں جاتی۔
حال یہ ہے کہ اب ہم برقی کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں پڑھنے کا موقع نہیں پاتے۔ آن لائن جو بھی لکھتے ہیں وہ یا تو تفریحی خیریت نامہ ہوتا ہے یا تکنیکی مراسلہ۔ اور اتفاق سے ان دونوں کے لئے ہمیں کسی دقیق املا کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ لہٰذا لغت تو ہمارے لئے قصہ پارینہ ہے (سوائے آن لائن لغات کے)۔ ویسے اتنا تو یقین ہے کہ قصہ، پارینہ ہی ہے پارینا نہیں۔
و علیکم السلام ، کیا حال ہیں عائشہ اور مقدس ؟
کیا ہوا بھیا ؟
ہی ہی ہی ۔۔بے اختیار میرا ہاتھ اپنی ناک کی طرف گیا ۔۔۔
آپ بھی بھیا ۔۔