کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
الحمد للہ، الشكر لله، بہت خوش گوار عيد گزرى ، آپ كى كيسى رہی ابن سعيد بھائى اور سيدہ شگفتہ بہن ؟
سعود بھائى طوفان گزر گيا ؟
سيدہ جی ميرى املا ضرور درست كر ديا كريں ... ميرى اردو عربى میں مل جل كر كچھ نئى قسم بن گئی ہے۔
 
دلچسپ :happy:
لغت سے لعنت ۔ ۔ ۔ کاتبین کی غلطیاں بعض اوقات بہت دلچسپ اور حتٰی کہ خطرناک بھی ثابت ہوتی تھیں ، کچھ مصنفین نے ایسی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی ہے اپنی تحریروں میں ۔ ۔ ۔ آئیڈیا ۔ ۔ ۔ ایسا کرتے ہیں ایسی اغلاط کو اکٹھا کرتے ہیں ۔
بہت نيك خيال ہے۔ عربى اور فارسى الفاظ كے ساتھ اردو میں جو سلوك ہوتا ہے وہ ايك الگ باب ہے۔
 
الحمد للہ ہماری عید بھی ممول کے مطابق رہی۔ پچھلے تین سالوں سے تمام عیدیں امریکہ میں ہی گزری ہیں۔ لہٰذا اب عید کی نماز کے بعد کالج جانے کی عادت سی ہو گئی ہے۔ :)

طوفان بھی الحمد للہ گذر گیا اور الحمد للہ متوقع امکانات سے کہیں کم تباہ کاری سامنے آئی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے آپ چاہیں تو ہماری طرف سے پوری بھتیجہ پارٹی کو بطور عیدی ان کی ناک کی نوک پر ایک ایک عدد بوسہ ثبت فرما دیں۔ :)

سعود بھائی ، مجھے گرین بیلٹ ماسٹر اور اورنج بیلٹ ماسٹر سے اپنی مرمت ہرگز نہیں کروانی !
 
دلچسپ :happy:
لغت سے لعنت ۔ ۔ ۔ کاتبین کی غلطیاں بعض اوقات بہت دلچسپ اور حتٰی کہ خطرناک بھی ثابت ہوتی تھیں ، کچھ مصنفین نے ایسی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی ہے اپنی تحریروں میں ۔ ۔ ۔ آئیڈیا ۔ ۔ ۔ ایسا کرتے ہیں ایسی اغلاط کو اکٹھا کرتے ہیں ۔

میں دراصل کلمہ "بھتیجا" کی املاء دیکھنا چاہ رہی تھی ۔ سرِ دست فیروز اللغات ہے اس میں "بھیتجا" لکھا ہے ، آپ نے "بھتیجہ" لکھا تھا تو شک ہو گیا ہے کہ درست املاء کیا ہے؟

آئیڈیا برا نہیں ہے لیکن اس طرح کا دھاگہ شروع کرنے کا فائدہ تبھی ہے جب کم از کم درجن بھر ایسی مثالیں ذہن میں ہوں۔ ورنہ دھاگے کی ویرانی کی ذمہ داری سعود بھیا پر مت ڈالیے گا۔

اور ہاں ہم املا کے لئے سند کب سے ہونے لگے؟ ایسی غلطیاں تو ہم سے اکثر ہوتی رہتی ہیں، کبھی ٹائپو کے نام پر، کبھی بے خیالی میں، کبھی لاعلمی کے باعث اور کئی دفعہ کنفیوژن میں ہٹ اینڈ ٹرائل کے طور پر۔ :) القصہ بھتیجا بھیجہ کھانے کو بھیجا گیا ہو تو بھتیجہ بن کے ہی لوٹے گا ناں۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمد للہ، الشكر لله، بہت خوش گوار عيد گزرى ، آپ كى كيسى رہی ابن سعيد بھائى اور سيدہ شگفتہ بہن ؟
سعود بھائى طوفان گزر گيا ؟
سيدہ جی ميرى املا ضرور درست كر ديا كريں ... ميرى اردو عربى میں مل جل كر كچھ نئى قسم بن گئی ہے۔

اس بار بہت سے منصوبے بنائے تھے عید کی خوشیوں کو یاد گار بنانے کے لیے تاہم عید کے موقع پر خوشی اور غم ساتھ ساتھ رہے۔ اتنے بہت سے افراد کو دکھ اور غم میں دیکھ کر دل دکھی ہے۔

املاء کے حوالے سے تو یقینی طور پر آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
مجھ سے ؟ ارے ميرى اردو تو بہتتت كمزور ہے۔
املاء كے آخر ميں ہمزہ لكھنا درست ہے اتنا تو سيكھ ليا آپ کے مراسلے سے :)
 
اس بار بہت سے منصوبے بنائے تھے عید کی خوشیوں کو یاد گار بنانے کے لیے تاہم عید کے موقع پر خوشی اور غم ساتھ ساتھ رہے۔ اتنے بہت سے افراد کو دکھ اور غم میں دیکھ کر دل دکھی ہے۔
درست ، اللہ سبحانہ وتعالى ہميں امن و امان كى نعمت عطا فرمائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آئیڈیا برا نہیں ہے لیکن اس طرح کا دھاگہ شروع کرنے کا فائدہ تبھی ہے جب کم از کم درجن بھر ایسی مثالیں ذہن میں ہوں۔ ورنہ دھاگے کی ویرانی کی ذمہ داری سعود بھیا پر مت ڈالیے گا۔

اور ہاں ہم املا کے لئے سند کب سے ہونے لگے؟ ایسی غلطیاں تو ہم سے اکثر ہوتی رہتی ہیں، کبھی ٹائپو کے نام پر، کبھی بے خیالی میں، کبھی لاعلمی کے باعث اور کئی دفعہ کنفیوژن میں ہٹ اینڈ ٹرائل کے طور پر۔ :) القصہ بھتیجا بھیجہ کھانے کو بھیجا گیا ہو تو بھتیجہ بن کے ہی لوٹے گا ناں۔ :)

:happy:
:happy: :happy:
سعود بھائی ، سچی سے جب آپ نے "بھتیجہ" لکھنے کی ہیٹ ٹرک کر لی تو لغت اٹھاتے ہی بنی ۔ اور اس کے لیے شکریہ کہنا چاہوں گی کہ اس بہانے مجھے تین نئے کلمات معلوم ہو گئے۔

اب کیا کیا جائے کہ "بھیجہ" کے معاملے میں بھی "فیروز اللغات" آپ سے متفق نہیں ہے اور "بھیجا" لکھنے پر مصر ہے۔ البتہ بھتیجوں کے بھیجا کھانے والی بات دو سو فیصد حقیقت پر مبنی ہے :happy: :skull:

دھاگے کی ویرانی والی بات درست ہے ۔ لیکن الزام آپ پر ہرگز نہیں آنا یہ بات یقینی ہے ۔ میں اس حوالے سے اپنا خیال شیئر کرتی ہوں ، دراصل سعود بھائی ہمارا کام تو آغاز کر دینا ہے اس میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ آپ اس خیال کو اس تناظر میں دیکھیں کہ اردو محفل فورم کے بارے میں ہم یہ تصور نہیں رکھتے کہ یہ جز وقتی ہے بلکہ ہم اسے ہمیشہ قائم اور بڑھتے اور پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ایک وقت ہو گا کہ ہم اس دنیا میں بھی موجود نہیں ہوں گے لیکن یہ فورم موجود رہے گا اپنے تعمیراتی سلسلوں کے ساتھ انشآاللہ ۔ اس وقت جو نام ہوں گے وہ موجودہ سلسلوں کو تسلسل دیں گے اور نئے سلسلوں کو جاری کرتے رہیں گے۔ ہمیں ایسی شمعیں روشن کرنا ہیں اور ایسی بنیادیں رکھنا ہیں جو مختصر عمر کی حامل نہ ہوں بلکہ تا دیر برقرار رہ سکیں اور ہم سے بعد آنے والے نام ہم سے بہتر طور پر ان سے مستفید ہو سکیں اور بہتر فعالیت دکھا سکیں ۔ اگر ہم ایسے سلسلوں کو صرف آغاز ہی کر سکیں آنے والے وقت کے لیے تو یہ آغاز بھی کفایت کرے گا۔

آپ املاء کے لیے بالکل سند ہو سکتے ہیں آنلائن لکھنے سے قطع نظر آپ لغت کا استعمال یقیناً کرتے ہیں ۔
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
عید کا تیسرا دن مبارک ہو، اس بار پاکستان میں تو کافی چھٹیاں ہوگئی ہیں، اور بارش کے بعد اسلام آباد میں تو موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے
میں تو ابھی ناشتے کا انتظار کررہا ہوں
 
بھتیجہ تو خیر ایسی غلطی تھی کہ ہمیں سوچنا پڑ جاتا کہ درست کیا ہے تو یقیناً ہمارا ووٹ بھتیجا کو ہی جاتا۔ لیکن بھیجا فرائی کرنا ہو تو ہمارے ذہن میں یقین کی حد تک بھیجہ کا ہی تصور تھا۔

دھاگے کی ویرانی کو لیکر ہم محض اس لئے متفکر تھے کیوں کہ بعض دفعہ مناسب مقدار میں دیئے جلا کر ابتدا نہ کی جائے تو روشنی جلدی دم توڑ دیتی ہے۔ لوگوں کو یہ سمجھانے کے لئے کہ اس دھاگے میں کرنا کیا ہے، وافر مقدار میں متنوع مثالیں موجود ہونی چاہئیں۔ ورنہ بھلا محفل میں دھاگے شروع کرنے پر کوئی ٹیکس یا اضافی فیس تو وصول کی نہیں جاتی۔ :) :) :)

حال یہ ہے کہ اب ہم برقی کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں پڑھنے کا موقع نہیں پاتے۔ آن لائن جو بھی لکھتے ہیں وہ یا تو تفریحی خیریت نامہ ہوتا ہے یا تکنیکی مراسلہ۔ اور اتفاق سے ان دونوں کے لئے ہمیں کسی دقیق املا کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ لہٰذا لغت تو ہمارے لئے قصہ پارینہ ہے (سوائے آن لائن لغات کے)۔ ویسے اتنا تو یقین ہے کہ قصہ، پارینہ ہی ہے پارینا نہیں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top