کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ایک بہت اچھا دن اختتام پذیر ہوا ۔

سعود بھائی ، اپگریڈ کب ہونا ہے؟ اس اپگریڈ کی خاص بات کیا ہو گی ؟ اور اس میں کتنا وقت لگے گا پہلے کے مقابلے میں کم یا زیادہ ؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے وہ کیوں
شمشاد بھیا اور سعود بھیا کو کھلائیں گے ناں

بس ان کو بتائیں گے نہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہی ہی ہی

ہاہاہا۔۔۔۔
اپیا مجھے چاچو کا تو پتہ نہیں البتہ سعود بھیا کھاتو لیں گے اور پھر کہیں گے بٹیا مرچیں تھوڑی کم ڈالا کریں :)
 
السلام علیکم

ایک بہت اچھا دن اختتام پذیر ہوا ۔

سعود بھائی ، اپگریڈ کب ہونا ہے؟ اس اپگریڈ کی خاص بات کیا ہو گی ؟ اور اس میں کتنا وقت لگے گا پہلے کے مقابلے میں کم یا زیادہ ؟

وعلیکم السلام۔

کیسی ہیں ہماری شگفتہ بٹیا اور ان کے بھتیجوں کی ٹولی کا کیا حال ہے؟

اپگریڈ ان شاء اللہ اس ماہ کے اخیر تک انجام پا جائے گا۔ ابھی کوئی حتمی تاریخ بتا پانا مشکل ہے۔ ہم خود اپگریڈ کو لیکر پچھلے دس ماہ سے دن گن رہے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہوگی کہ محفل کا حلیہ تقریباً پوری طرح بدل چکا ہوگا۔ ہمارا اندازہ ہے کہ چوبیس گھنٹوں کا وقت اس عمل کے لئے کافی ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ محفل کو جس قدر جلدی ممکن ہو فعال کر دیا جائے اور سبھی محفلین کے لئے کھول دیا جائے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عائشہ ، میں بالکل ٹھیک ٹھاک ، اللہ کا شکر ۔ اور تھینکس کل کی آئسکرین کے لیے ، نائس آف یو !

سعود بھائی ، بھتیجا ٹولی بہت شرارتی ہے ، بہت زیادہ اور کل ان کا ٹیسٹ ہے اس کی تیاری ہو رہی ہے اور اب یہ لوگ کچھ دیر میں سونے والے ہیں ، بجلی چلی گئی ہے اور یو پی ایس پر رحم کھانے کے لیے آف کرنا ہو گا جلد ۔ مزید تفصیل بعد میں لکھوں گی بھتیجا ٹولی کی ۔ کل کے ٹیسٹ کے لیے دعا میں یاد رکھیے گا کہ اچھا اچھا کر کے آئیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top