کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بٹیا، جب تک ہم آپ کو ایف ٹی پی کے حوالے سے مطلع نہ کر دیں تب تک آپ انتظار فرما لیں تو اچھا ہے۔

گنگنی دھوپ ہلکی اور خوشگوار دھوپ کر کہتے ہیں۔ ایسے عالم میں دھوپ سینکنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ اسی طرح ہاتھوں کو سہتا گرم پانی بھی گرم کے بجائے گنگنا کہلاتا ہے۔ ہمیں یہ تو یقین نہیں ہے کہ اس لفظ کا فصیح اردو میں کیا مقام ہے پر ہماری مقامی اردو میں یہ کافی مستعمل ہے۔

ٹھیک ہے سعود بھائی ، لیکن تب تک تمام اسکین عنوانات رسک پر ہیں، یہاں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ وولٹیج فلکچوایشن کی وجہ سے بہت سی ڈیوائسز جل جاتی ہیں۔
 
ٹھیک ہے سعود بھائی ، لیکن تب تک تمام اسکین عنوانات رسک پر ہیں، یہاں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ وولٹیج فلکچوایشن کی وجہ سے بہت سی ڈیوائسز جل جاتی ہیں۔

ہم زکریا بھائی سے کہتے ہیں کہ وہ آپ کا اکاؤنٹ پہلے فعال کر دیں۔ یوں تو وہ شاید اس ویک اینڈ کہیں باہر ہیں۔ پھر بھی دیکھتے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں عائشہ ، اللہ کا شکر۔ آج صبح میں ناشتہ خود بنایا اب باقی کاموں سے نمٹنا ہے ، آپ کی کیا مصروفیت چل رہی ہے صبح سے اب تک ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم زکریا بھائی سے کہتے ہیں کہ وہ آپ کا اکاؤنٹ پہلے فعال کر دیں۔ یوں تو وہ شاید اس ویک اینڈ کہیں باہر ہیں۔ پھر بھی دیکھتے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے۔

او گاڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعود بھائی یہ تو میرا خیال ہے اچھی خاصی غلط فہمی ہوئی ہے !!!!!!!!!!!
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اتوار کا دن ہمشہ ہی مصروف گزرتا ہے گھر میں بھی کام اور پورے ہفتے اگر کوئی پڑھائی کاکام چھوڑا ہو تو وہ بھی اتوار کو ہی کرنا ہوتا ہے اب ابھی ایک اسائمنٹ کے لیے میٹیریل دیکھ رہی ہوں ۔
آپ ناشتے میں کیا لیتی ہیں اپیا ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی سعود بھائی ، میں چیک کیا ہے ، یہ غلط فہمی ہی ہوئی ہے کیونکہ اکاؤنٹ تو فعال ہو چکا ہے پہلے ہی ۔ گزشتہ ہفتہ میں یہی ٹارگٹ سوچا تھا کہ تمام اسکین کو اپلوڈ کرنا شروع کر دوں لیکن آپ کے کہنے پر رک گئی تھی ۔
 
او گاڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعود بھائی یہ تو میرا خیال ہے اچھی خاصی غلط فہمی ہوئی ہے !!!!!!!!!!!

در اصل ہم نے سرور پر کچھ غیر متوقع حالات کا مشاہدہ کیا ہے پچھلے کچھ عرصہ سے۔ اور ہم اسی کی کھوج میں لگے ہیں کہ اسباب کیا ہیں اس کے۔ ہم نے سپورٹ ٹکٹ وغیرہ بھی کھول رکھے ہیں۔ اس لئے جب تک حالات معمول پر نہ آجائیں ذرا ایکٹیوٹیز کم کرنی ہیں۔ پھر بھی آپ کے پاس ذخیرہ زیادہ ہو گیا ہو تو آپ کے لئے ہم ایک عارضی اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں جہاں آپ اپنی نئی فائلیں منتقل کر دیں۔ اگر تھوڑا سا انتظار کر سکیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتوار کا دن ہمشہ ہی مصروف گزرتا ہے گھر میں بھی کام اور پورے ہفتے اگر کوئی پڑھائی کاکام چھوڑا ہو تو وہ بھی اتوار کو ہی کرنا ہوتا ہے اب ابھی ایک اسائمنٹ کے لیے میٹیریل دیکھ رہی ہوں ۔
آپ ناشتے میں کیا لیتی ہیں اپیا ؟

عائشہ ، کسی ایک طرح سے نہیں ہوتا زیادہ تر تو روٹی اور املیٹ یا آلو (اگر خاگینہ ہو تو بہت پسند ہے) یا کوئی سالن (اگر میری پسند کا ہو) یا کچھ اور آپشن بھی ہو سکتا ہے کبھی کچھ کبھی کچھ ، بریانی اگر گزشتہ شب کی موجود ہو تو پھر صرف بریانی ہی لے لیتی ہوں ۔ کبھی دلیہ اچھا لگتا ہے ۔ چھٹی والے دن حلوہ پوری کا موڈ ہو تو پھر حلوہ پوری کا ناشتہ ۔ سرما میں ناشتہ کا انداز بدل جاتا ہے تب دودھ ، ابلا ہوا انڈہ روزانہ زیادہ اچھا لگتا ہے لینا ۔
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
مجھے تو ابھی وقت اور انٹرنیٹ ملا ہے
جی شمشاد بھائی میں نے ڈاکٹر سے پوچھ کے دوا لی تھی، اچھی دوائی ہے، حفظ ماتقدم کے طور پہ لی جا سکتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

پھر تو ٹھیک ہے۔ ویسے بھی میں نے سُنا ہے کہ ہومیو پیتھک کی دوائی اگر فائدہ نہ دے تو نقصان بھی نہیں دیتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top