کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
بھائی جی اگر اطلاع دینے کی پوزیشن ہوتی تو حاضر نہ ہو جاتا ہوتا ہماری ادھر ٹیلی فون کیبل چوری ہوگئی تھی 450 نمبر بند ہوگئے تھے بڑی مشکل سے بحال ہوئے ہیں اور پھر بجلی بحران بھی شدید نوعیت کا ہے
اچھا تو یہ بیماری آپ کے طرف خیمہ زن ہوگئی ہے بڑی دلیری ہے جی ساری کی ساری کیبل ہی چوری، میں نے پہلی دفعہ سنا تھا تو ہنس پڑا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے

دراصل مجھے ریاضی سے اللہ واسطے کا بیر ہے:noxxx:
اچھا
یہ تو ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتا ہے
اسی لیے سر میں درد ہوتا ہے فورا مشق شروع کر دیں، سب درد رفع
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھا تو یہ بیماری آپ کے طرف خیمہ زن ہوگئی ہے بڑی دلیری ہے جی ساری کی ساری کیبل ہی چوری، میں نے پہلی دفعہ سنا تھا تو ہنس پڑا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے

اچھا
یہ تو ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتا ہے
اسی لیے سر میں درد ہوتا ہے فورا مشق شروع کر دیں، سب درد رفع

ایسے کام نہیں ہو تے مجھ سے۔ ایمپاسبل
 
ایسا لگتا ہے کہ تمہارے پاس محکمہ جاتی کارروائی کے لیے عرضی آئی ہے اس ضمن میں :praying: یہ نہیں کہوں تو بیٹا تو کہہ نہیں سکتا۔۔۔ کیوں کہ ۲۶ سال کی عمر میں بیٹا کہتے ہوئے اچحا تھوڑی لگوں گا۔۔۔ تمہاری بات اور ہے :grin:

بد گمانی اور بے جا قیاس اچھی بات نہیں۔ ہمیں کسی کی طرف سے ایسی کوئی عرضی موصول نہیں ہوئی۔ اور یہ بچیاں خود کچھ کم ہیں آپ کی خبر لینے کو جو ایسی باتوں کے لئے سعود بھیا سے شکایت لگائیں گی؟ آپ بے شک بیٹا نہ کہیں پر ان کو ایسے بھی نہ بلائیں کہ وہ آپ سے بڑی لگنے لگیں، کیا دوسرے القابات کی کمی ہے اردو میں؟ یہاں ہم کوششیں کر کر کے سبھی کی عمریں کم کرتے ہیں اور آپ ہماری محنت پر پانی پھیر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
میں بالکل ٹھیک ہوں لالہ آپ سنائیں؟؟؟
مسکراہٹ تو ہر وقت ساتھ ہی رہتی ہے میرے :) دل کرتا ہو یا نا کرتا پر مسکرانا نہیں بھولتی میں :)

ایسے چہرے خوبصورت لگتے ہیں جن پر مسکان چسپاں ہو۔ یہ مہمان نوازی کا بنیادی اصول بھی ہے۔ اور پھر آپ پر تو پورے گھر کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں لہٰذا آپ کے لئے تو مسکان بہت ہی ضروری ہے۔ :) :) :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بد گمانی اور بے جا قیاس اچھی بات نہیں۔ ہمیں کسی کی طرف سے ایسی کوئی عرضی موصول نہیں ہوئی۔ اور یہ بچیاں خود کچھ کم ہیں آپ کی خبر لینے کو جو ایسی باتوں کے لئے سعود بھیا سے شکایت لگائیں گی؟ آپ بے شک بیٹا نہ کہیں پر ان کو ایسے بھی نہ بلائیں کہ وہ آپ سے بڑی لگنے لگیں، کیا دوسرے القابات کی کمی ہے اردو میں؟ یہاں ہم کوششیں کر کر کے سبھی کی عمریں کم کرتے ہیں اور آپ ہماری محنت پر پانی پھیر رہے ہیں۔ :) :) :)

میری عمر تو ویسے بھی کم ہی ہے اور امین انکل آپ کی عمر کیا ہے؟؟؟؟؟
 
محمد امین

لائبریرین
بد گمانی اور بے جا قیاس اچھی بات نہیں۔ ہمیں کسی کی طرف سے ایسی کوئی عرضی موصول نہیں ہوئی۔ اور یہ بچیاں خود کچھ کم ہیں آپ کی خبر لینے کو جو ایسی باتوں کے لئے سعود بھیا سے شکایت لگائیں گی؟ آپ بے شک بیٹا نہ کہیں پر ان کو ایسے بھی نہ بلائیں کہ وہ آپ سے بڑی لگنے لگیں، کیا دوسرے القابات کی کمی ہے اردو میں؟ یہاں ہم کوششیں کر کر کے سبھی کی عمریں کم کرتے ہیں اور آپ ہماری محنت پر پانی پھیر رہے ہیں۔ :) :) :)

ہاہاہا۔۔۔ اچھا حضور کوشش کی جائے گی۔۔۔ ویسے میں چونکہ سب کو جانتا نہیں اس لیے حفظِ ما تقدم کے طور پر سب کو ہی باجی بنا دیا۔۔ کہ کہیں کسی باجی نما شئے کو غلطی سے بیٹا کہہ ڈالا تو شرمندگی کے مارے آئنہ بھی نہیں دیکھ پاؤں گا۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top