کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ہاں صاحب۔۔ بڑی اعصاب شکن زندگی ہے ۔ لیجے تازہ شعر سنیے ۔۔۔ غالب کی زمین میں۔ رات غزل ہوگئی۔

رات جاتی دکھائی دیتی ہے
نیند آتی نظر نہیں آتی !!!
(م۔م۔مغل )
 
محمد امین

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ کبھی کسی گاؤں میں نہیں گئے۔
نہیں :sad2: شہری زندگی میں پلا بڑھا ہوں۔ اب تو گاؤں میں رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔۔ ایک دفعہ ایک سلسلے میں کراچی کے مضافاتی دیہات میمن گوٹھ میں 2 راتیں ٹھہرنے کا اتفاق ہوا تھا۔۔۔ مت پوچھیے کیا حال ہوا تھا میرا۔ رات کو ایک دکان سے کھانا لینے گیا تھا ساتھی کے ہمراہ۔۔راستہ ایک دم سناٹے والا۔۔۔۔ ہم دونوں کی گھگھی بندھی ہوئی تھی۔ اس وقت تو میں چھوٹا بھی تھا۔ اور رات کا وقت۔۔بالکل اندھیرا۔۔اتنا اندھیرا کہ ساتھ چلتے ہوئے ساتھی کی شکل بھی نہیں نظر آتی تھی۔ پھر آمد و رفت میں پریشانی۔۔ اور دن کے وقت ڈاکوؤں کا ڈر۔ :sad2:

السلام علیکم سب کو اور صبح بخیر :)

السلام علیکم
میں بھی حاضر

وعلیکم السلام پپو بھائی اور ناعمہ خالہ
 
شمشاد

لائبریرین
دیہات کی زندگی بڑی مزے کی ہوتی ہے۔ خاص کر وہاں کی آب و ہوا، کھیت کھلیان، کنویں وغیرہ اور اب تو دیہاتوں میں بھی ساری سہولتیں میسر ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
جی بالکل۔۔۔ مگر کراچی کے مضافات میں واقع دیہات دراصل دیہات نہیں ہیں۔ بلکہ خانہ بدوش قسم کے افراد مقیم ہوتے گئے اور بستیاں بستی گئیں۔ اسی لیے نہ وہاں کوئی حکومت ہے نہ سہولیات۔ میمن گوٹھ، کاٹھور، افغان بستی وغیرہ۔

ستم یہ ہے کہ مشرف دورِ حکومت میں جب شہر کو ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا تو شہر سے باہر بہت بڑے علاقے کو "گڈاپ" کہا جاتا ہے جو کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ہے۔ کیا یہ گیا کہ شہر کے تین اطراف کے اتنے بڑے علاقے کو کہ جو اصل کراچی کے ایک تہائی کے برابر ہے اسے "گڈاپ ٹاؤن" قرار دے دیا گیا۔ اب اس میں دیہی آبادی،کچھ صنعتیں، کچھ چھوٹے ڈیمز اور کراچی کا سب سے بڑا زیرِ تعمیر ہاؤسنگ اسکیمز کا علاقہ شامل ہے۔ اب کہاں ایک ٹاؤن کے طور پر ویسی ترقی کی جاسکے گی اس علاقے میں۔۔۔

کافی اوف دی ٹوپک ہوجاتا ہوں میں۔۔۔ :worried::raisedeyebrow:
 
محمد امین

لائبریرین
دیہات کی زندگی بڑی مزے کی ہوتی ہے۔ خاص کر وہاں کی آب و ہوا، کھیت کھلیان، کنویں وغیرہ اور اب تو دیہاتوں میں بھی ساری سہولتیں میسر ہیں۔

کراچی میں ملیر کے علاقے میں خاصے کھیت ہیں۔۔۔ بہت سرسبز علاقہ ہے۔۔۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہیں :sad2: شہری زندگی میں پلا بڑھا ہوں۔ اب تو گاؤں میں رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔۔ ایک دفعہ ایک سلسلے میں کراچی کے مضافاتی دیہات میمن گوٹھ میں 2 راتیں ٹھہرنے کا اتفاق ہوا تھا۔۔۔ مت پوچھیے کیا حال ہوا تھا میرا۔ رات کو ایک دکان سے کھانا لینے گیا تھا ساتھی کے ہمراہ۔۔راستہ ایک دم سناٹے والا۔۔۔۔ ہم دونوں کی گھگھی بندھی ہوئی تھی۔ اس وقت تو میں چھوٹا بھی تھا۔ اور رات کا وقت۔۔بالکل اندھیرا۔۔اتنا اندھیرا کہ ساتھ چلتے ہوئے ساتھی کی شکل بھی نہیں نظر آتی تھی۔ پھر آمد و رفت میں پریشانی۔۔ اور دن کے وقت ڈاکوؤں کا ڈر۔ :sad2:

وعلیکم السلام پپو بھائی اور ناعمہ خالہ

میں کب سے آپ کی خالہ ہو گئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:eek::eek::frustrated::noxxx:
 
محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ ہم اکثر چھوٹی بچیوں کو خالہ کہ دیتے ہیں :tongue:۔۔۔آج سناٹا کیوں ہے؟ سعود کہاں غائب ہے؟
 
محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام۔۔۔میاں کہاں غائب تھے؟؟

شرافت کے ساتھ؟؟ نئیں۔۔۔میں اقیلا ہی کافی ہوں پٹنے قے لیے۔۔۔شرافت خو تقلیف مت دو۔۔۔ :biggrin::biggrin::biggrin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ آرکیڈ ٹورنامنٹ ابھی تک کیوں نہیں ختم ہوا؟
میں تو نومبر کے ٹورنامنٹ کا انتظار کر رہا تھا تاکہ اپنی گزشتہ ہزیمت کا بدلہ اتار سکوں۔ :devil:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سب لوگ کدھر گئے ہیں ؟ :( چاچو ،امین بھیا ، عندلیب اپیا اور مقدس اپیا کدھر ہیں ۔۔سعود بھیا مقدس اپیا کا کچھ پتا ہے ؟
 
سب لوگ کدھر گئے ہیں ؟ :( چاچو ،امین بھیا ، عندلیب اپیا اور مقدس اپیا کدھر ہیں ۔۔سعود بھیا مقدس اپیا کا کچھ پتا ہے ؟

مقدس بٹیا کی جانب سے کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن امید ہے کہ وہ بخیر ہوں گی۔ ہم اس وقت لنچ کر رہے ہیں۔ اس کو تماما کر کے آفس بھاگیں گے۔ ان شاء اللہ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top