کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
میں اب اجازت چاہوں گا، جمعہ کی تیاری کرنی ہے۔والسلام
اجی حافظ جی جمعہ کا دن رخصت ہوئے زمانہ بیت گیا لوٹ آئیے۔۔۔:noxxx::battingeyelashes::yawn:
’’دقیق اردو اگلنے والی مشین‘‘ کیا خوب اصطلاح ہے۔ کل سمیع بھائی بھی ایسا ہی کچھ بتا رہے تھے۔ پہلے اگر اس بات کا اندازہ نہیں بھی تھا کہ آپ انہیں پیار سے کس نام سے جانتے ہیں تو اب ہوگیا ہے۔
ٹھیک ہے ٹھیک گڑیا رانی۔۔ سوچتا ہوں کوئی نظم لکھنی پڑے گی آپ اور سعود انکل پر۔۔۔:biggrin::biggrin:
محمود بھائی کس سے ملاقات ہوئی جس کا احوال بیان کرنے جا رہے ہیں؟
شمشاد بھائی ۔۔ حافظ سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی ملاقات کا ذکرِ خیر ہے یہ ۔۔ محفل میں چسپاں کر دیا ہے ۔ ملاحظہ کیجے ۔
::سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ: :
 

مغزل

محفلین
سچ سعود بھائی جب سمیع بھائی نے بتایا کہ وہ م م مغل بھائی سے ملاقات کرنے جارہے ہیں تو بہت ہی خوش گوار احساس ہوا۔ ان کی تحریروں کے تو ہم بہت ہی مداح ہیں۔

شکریہ بٹیا رانی۔ یہ محض آپ اور دوست احباب کی نگاہ ملتفت ہے وگرنہ بندہ احقر تو جہل مرتب ہے۔:notworthy::notworthy:
 

مغزل

محفلین
جی آپ دُرست سمجھے، میں م م مغل صاحب کی ہی بات کر رہا ہوں۔
کل ان سے کافی طویل نشست رہی اور ہم غائبانہ طور پر تو ان کے مداح تھے ہی لیکن انہوں نے پہلی ہی ملاقات میں ہمیں اپنا گرویدہ بھی بنالیا۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے حلقہ احباب میں ایک قیمتی دوست کا اضافہ ہوگیا ہے۔

محض حسنِ نظر ہے قبلہ ۔ وگرنہ من آنم کہ من دانم، ملاقات کا خاکہ پیش کردیا ملاحظہ کیجے ۔:yawn:
 

مغزل

محفلین
کل شام مجھے ایک بہت ہی علمی اور قد آور شخصیت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
ان کی شخصیت کے بارے میں میرے ذہن میں جو خاکہ تھا وہ اس سے بہت مختلف، ہینڈ سم اور کم عمر نکلے۔
گفتگو ایسی کہ مخاطب اس کے سحر میں گم ہوتا چلا جائے۔ جو بھی موضوع ہو، موصوف اس میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ ہر فن مولا ایسی شخصیات بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔
چلیے ان کی شخصیت بوجھنے کے بہت آسان اشارے دیتا ہوں جن کی مدد سے آپ کو ان کا نام پوچھنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔
موصوف ڈاکٹر ہیں، بلا کے خطاط ہیں، مایہ ناز شاعر ہیں، کالم نویس ہیں، اُردو اداَب میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، گفتگو میں الفاظ کا چناؤ ایسا ہوتا ہے گویا موتیوں کی لڑی پروئی ہوئی ہو۔ ان کی تحریروں کے اکثر لوگ مداح ہیں۔

اب ایسی سادگی کا بھلا کیا جواب دوں ۔۔ :blushing::blushing::blushing:
محض عنایت وگرنہ مجھ ایسا جاہل تو ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔ اور قبلہ اردو ادب کیا ہمارا تو گھر میں کوئی مقام نہیں سو ایسے جملوں سے پرہیز کیجے خوامخواہ راہ سے بد راہ ہوگیا تو شامت آپ کی ۔۔:battingeyelashes::noxxx:
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، آج کافی مصروفیت تھی ابھی کچھ وقت ملا ہے
یہاں تو عید کی چھٹیاں ہوگئی ہیں، شمشاد بھائی کی طرف تو کل عید ہوگی
ہماری عید سوموار کو ہونا قرار پائی ہے
 

مغزل

محفلین
جزاللہ ۔ سلامت رہیں پیارے صاحب ،
شمشاد بھائی تو بوٹیوں سے انصاف کرنے میں لگے ہوں گے اور ہم محفل میں دندناتے پھریں گے۔:yawn::battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
آج لاکھوں فرزندان توحید میدان عرفات میں اللہ کے حضور حاضر ہیں۔ اور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں آ رہی ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میری طرف سے حج مبارک ہو سب کو :)

اور شمشاد لالہ آج تو آپ کے یہاں چاند رات بھی ہو گئی تو آپ کو چاند رات کی بھی مبارکباد :)
 
آپ کو بھی عید کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ :)
فریحہ بٹیا کی تیاریاں تو ان کی پھوپھیوں کے ذمہ ہونی چاہئیں ناں؟ :)

ویسے اب آپ جلدی سے نیا دھاگہ شروع کر دیں کیوں کہ اس کے دن پورے ہو گئے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top