کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں فہیم۔ سیر کے لیے گئی تھی اوپر کے علاقوں میں۔ کل رات آئی ہوں

اب آپ ہی
 

فہیم

لائبریرین
چلیں اچھی بات ہے انسان کو سیر و تفریح بھی کرنی چاہیے

اور کہاں کہاں کی سیر کی آپ نے
 

جیہ

لائبریرین
بس جی گبرال تگ گیے تھے۔ رات کو آگ جلانی پڑتی اور دن کو دھوپ میں بیٹھتے۔ مزہ آگیا
 

شمشاد

لائبریرین
آ گئیں آپ جویریہ مسعود صاحبہ، فرصت مل گئی آپ کو اور یاد آ گئی آپ کو اردو محفل؟

جانا تھا تو یہاں ایک لائین لکھ جاتیں کہ جا رہی ہوں، یہاں پتہ نہیں کیا کیا خیال آتے رہے اور آپ موسم کے مزے لیتی رہیں۔

اب کوئی بھی جیہ کے علاوہ۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ ناراض نہ ہوں۔ میں کیا کرتی؟ بابا آتے ہی کہا تیار ہو جاؤ 10 منٹ میں جانا ہے۔ اطلاع دینے کا موقع ہی نہیں ملا۔

اب میرے بھائ شمشاد بھائ۔ :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی کی بات درست ہے۔ واقعی بتا کر جانا بہتر ہوتا ہے۔ دوسرا جب بھی کوئی کہیں بھی ایک سے زائد دن کے لئے جاتا ہے تو دس منٹ میں تیاری کافی عجیب سی بات لگتی ہے۔ خیر جیسے جیہ کو اچھا لگے
 

زیک

مسافر
اب میں یہ بتانے آیا ہوں کہ ریسٹ روم جا رہا ہوں۔ واپسی جلد ہو جائے گی۔ :p
 

جیہ

لائبریرین
فرزوق نے لکھا

واہ آج تو آپی کا بھی مسیج آیا ہوا ہے بڑی بات ہے ۔۔آخر گئی کہاں تھیں یہ ۔۔۔۔۔

کیسے ہیں چھوٹے بھیا؟ جانا کہاں تھا بھیا۔ بس پہاڑوں پر گھونے گئی تھی

قیصرانی نے لکھا

شمشاد بھائی کی بات درست ہے۔ واقعی بتا کر جانا بہتر ہوتا ہے۔ دوسرا جب بھی کوئی کہیں بھی ایک سے زائد دن کے لئے جاتا ہے تو دس منٹ میں تیاری کافی عجیب سی بات لگتی ہے۔ خیر جیسے جیہ کو اچھا لگے

قیصرانی میں کون سی آپ کی شادی پر آ رہی تھی کہ تیاری کرتی۔ بس دو جوڑے لیے منہ دھویا اور چل پڑی۔

منیر نے لکھا

:p
بتانا لازمی ہے تو میں بتا کر آ جاتا ہوں

بھئ آنے اور جانے میں بہت فرق ہے۔ ویسے کن سے پوچھ کر آجاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ بھی غایب ہے اتنے دنوں سے لیکن اس کی اطلاع مل گئی تھی کہ ٹھیک ٹھاک ہے، غالباً ماوراء نے بتایا تھا۔

لیکن تمہارے متعلق تو ایبڈو لگا ہوتا ہے، جب تک خود نہ بتاؤ کسی کو کیا پتہ چلے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
شمش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اد بھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ائ :cry:


اب ضبط
کیسے ہیں ضبط؟
 
ابھی تو میں چلا آیا ہوں غیر متوقع طور پر۔۔۔۔۔۔
کیا حال چال ہیں دوستوں کے؟
ایک تو میرا نیٹ اس وقت میری اچھی خاصی بد دعائیں لینے کے موڈ میں ہے۔۔۔ اتنا سست چل رہا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top