کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
السلام علیکم رضوان بھائی

خیریت سے ہیں آپ کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے محفل میں بھی اور لائبریری میں بھی اور آپ کی سیٹ بھی ابھی تک خالی ہے۔ اب آپ رہئے گا محفل پر بہت سے کام صرف آپ ہی کرنا ہیں ادھر ۔
وعلیکم سلام سیدہ شگفتہ اور بہت بہت شکریہ آپ کی نوازشات ہیں سب۔ اپنی طرف سے دوستوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
 
شہزاد بھائی! دھاگہ کے آگے (6( کا مطلب یہ ہے کہ یہ دھاگہ اس سیریز کا چھٹا حصہ ہے۔ اس سے پہلے پانچ دھاگے اپنی حد پوری کرکے (یعنی 100 صفحات مکمل کرکے( بند ہوچکے ہیں، اور اب یہ چھٹا چل رہا ہے۔
 

رضوان

محفلین
رضوان بھائی! کہاں غائب رہے اتنے دنوں؟؟؟ یہاں کے کافی ارکان آپ کا ذکر بار بار کرتے تھے۔۔۔
کیا حال چال ہیں؟
عمار میاں یہیں محفل کے آس پاس ہی تھے مگر کچھ غم روزگار کچھ نجی مصروفیات اور بہت ساری اپنی کاہلی نے روکے رکھا۔ باقی ساتھیوں کی محبتیں ہیں اور ان کا بڑا پن ہے۔(بزرگ بچوں کو یاد رکھتے ہی ہیں "
 
آپ خود کو بچوں میں شمار کرتے ہیں؟؟؟ ہم تو آپ کی عمر کا اندازہ یوں لگاتے ہیں کہ ہمیں آپ کا زمانہ دیکھنے کو نصیب ہی نہیں ہوا۔۔۔ جب ہم آئے تو آپ غائب ہوگئے۔۔۔ اب شکر ہے کہ
قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے۔۔۔
پھر سے غیرحاضر ہوجانے کا ارادہ تو نہیں ہے؟
 

رضوان

محفلین
آپ خود کو بچوں میں شمار کرتے ہیں؟؟؟ ہم تو آپ کی عمر کا اندازہ یوں لگاتے ہیں کہ ہمیں آپ کا زمانہ دیکھنے کو نصیب ہی نہیں ہوا۔۔۔ جب ہم آئے تو آپ غائب ہوگئے۔۔۔ اب شکر ہے کہ
قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے۔۔۔
پھر سے غیرحاضر ہوجانے کا ارادہ تو نہیں ہے؟
عمار میاں جنکو ہم نے مخاطب کیا ہے اُنکے سامنے تو ہم ابھی بچے ہی ہیں۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم رضوان بھائی خیریت سے ہیں؟ جی ہاں بالکل اب آپ نے اردو محفل میں آتے رہنا ہے، گوشہ اطفال میں بچوں میں آپ کا نام کب سے رجسٹر ہے :) اور اب ہفتہ اطفال بھی شروع ہو رہا ہے کل سے انشآللہ ۔
 

رضوان

محفلین
السلام علیکم رضوان بھائی خیریت سے ہیں؟ جی ہاں بالکل اب آپ نے اردو محفل میں آتے رہنا ہے، گوشہ اطفال میں بچوں میں آپ کا نام کب سے رجسٹر ہے :) اور اب ہفتہ اطفال بھی شروع ہو رہا ہے کل سے انشآللہ ۔

وعلیکم السلام سیدہ شگفتہ بچپن سے ہی رجسٹر ہے۔
اور اب عمار میاں سُن لو سیدہ شگفتہ کی بھی گواہی آگئی سند کے لیے۔( ایک عدد شتونگڑہ چسپاں سمجھیے ٓ(
 

جیہ

لائبریرین
میرا حال ٹھیک۔ اور پشتو کلاس میں تھی۔ اور کیوں تھی، یہ ذرا تفصیل سے بتاتی ہوں،


در اصل ایک دوست کے کہنے پر بلکہ حکم پر پشتو کلاس شروع کی تھی۔ مگر وہ دوست دوسرے کاموں میں مصروف ہیں، بیچاری پشتو کلاس ان کی راہ تکتے تکتے مایوس ہوئی جا رہی ہے۔

شگفتہ اگر آپ میری اس دوست کو جانتی ہوں تو انہیں خبر کر دیجیے گا۔ شکریہ






ویسے بقول غالب

میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی میں آ گیا ہوں صرف پانچ منٹ کے لیے۔

میرے بعد جیہ۔

جیہ میں بتاؤں آپ کی دوست کون سی ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

مجھے یہی ڈر پڑا ہوا تھا کہ میری کلاس اب ہوئی کہ ہوئی جویریہ کے ہاتھوں :)

نہیں جویریہ حکم تو نہیں البتہ درخواست۔۔۔ اور بس دعا کریں کہ بجلی اور انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوجائیں میں سکون کے ساتھ کام کرنا چاہ رہی ہوں اور وہی عنقا :(

لیکن میں سب پوسٹس دیکھ رہی ہوں بلکہ کچھ کہنا بھی تھا اس بارے میں۔ میں م س ن پر بھی چند بار آپ کا انتظار کیا لیکن آپ آنلائن نہیں تھیں میں جس جس وقت دیکھا۔

اور مجھے بھی بتائیں کہ غالب کو بھی کیا یہی جواب معلوم تھا :)

ایک بات اور بھی ہے آفلائن بھی ایک ذمہ داری نبھانی ہے دعا کریں اس کا حق ادا کرسکوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابھی میں آ گیا ہوں صرف پانچ منٹ کے لیے۔

میرے بعد جیہ۔

جیہ میں بتاؤں آپ کی دوست کون سی ہے؟

شمشاد بھائی ۔۔۔ بتائیں جلدی سے کون ہے میں تو ادھر خود کو مجرم سمجھ کے تقریر بھی لکھ ڈالی۔۔۔ پتہ چلے مجرم کوئی اور ہی ہو اور سزا مجھے مل جائے :)
 

جیہ

لائبریرین
شگفتہ میں آپ کی مصروفیات اور مجبوریاں سمجھتی ہوں۔ میں نے صرف مذاق میں یہ بات لکھی


اور غالب (کی بھتیجی) کو واقعی آپ کا جواب معلوم تھا۔


شمشاد بھائی آپ مجھ سے بات نا ہی کریں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ میں آپ کی مصروفیات اور مجبوریاں سمجھتی ہوں۔ میں نے صرف مذاق میں یہ بات لکھی


اور غالب (کی بھتیجی) کو واقعی آپ کا جواب معلوم تھا۔


شمشاد بھائی آپ مجھ سے بات نا ہی کریں۔

شکریہ جویریہ ۔۔۔ لیکن شگفتہ کو زیادہ رعایت نہیں دینی ورنہ وہ فار گرانٹڈ لے لیتی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top