کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
نہیں نہیں، میں نے ایسا تو نہیں کہا۔ جب آپ نہیں آتیں تو باجو ہمیشہ کہتی ہیں کہ وہ مصروف ہیں۔ تو میں یہی سمجھی کہ شاید آجکل مصروفیت میں کمی آ گئی ہو اس لیے باقاعدگی سے آ رہی ہیں۔ آپ کا محفل میں آنا ہی سب کو اچھا لگتا ہے۔آپ کے آنے سے محفل میں رونق بھی ہو جاتی ہے۔ مہکنے لگتی ہے محفل۔ :p
 

F@rzana

محفلین
میری تو 10،000 پوسٹس ہونے والی ہیں۔ سوچ رہی ہون مبارک باد کا دھاگہ خود کھولوں یا شمشاد بھائی کھولیں گے۔۔؟؟
اب اس بات کا کیا مطلب سمجھوں، یعنی کہ میں کھول دوں یا مجھے اجازت نہیں یہ کام صرف شمشاد بھائی ہی کریں گے؟؟؟

بہر الحال پہلے مبارکباد قبول کر لیں (فیصلہ جو بھی ہو
 

F@rzana

محفلین
نہیں نہیں، میں نے ایسا تو نہیں کہا۔ جب آپ نہیں آتیں تو باجو ہمیشہ کہتی ہیں کہ وہ مصروف ہیں۔ تو میں یہی سمجھی کہ شاید آجکل مصروفیت میں کمی آ گئی ہو اس لیے باقاعدگی سے آ رہی ہیں۔ آپ کا محفل میں آنا ہی سب کو اچھا لگتا ہے۔آپ کے آنے سے محفل میں رونق بھی ہو جاتی ہے۔ مہکنے لگتی ہے محفل۔ :p

ارے، سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں میں تو مزاق کرہی ہوں، بس کہا نا کہ محفل کی قسمت زوروں پر ہے، اور باجو کی تو بات کیا ، یار باجو کہاں ہو، مس کر رہی ہوں، وہ بچاری ہمیشہ میرے ییغامات اپ سب تک اور مجھ تک پہنچاتی ہیں سو سویٹ۔
 

ماوراء

محفلین
میں سمجھی کہ شاید آپ سنجیدہ ہو گئی ہیں۔ :p ۔ لیں، آپ نے باجو کو یاد کیا، باجو آ گئیں۔


اور تھریڈ کھولنے کا شکریہ۔:)
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ لگتا ہے باجو بڑی پرابلم میں ہیں، پتہ نہیں کیا لکھنا چاہ رہی ہیں۔:p

باجو کیا ہوا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
باجو سے تو اردو ہی نہیں لکھی جا رہی۔ اور نہ ہی رومن اردو۔ اور تو اور وہ پریشان ہیں کہ اردو کی بورڈ نہیں ہے یہاں۔ وہ کس طرح اب اردو لکھیں گی۔:(
 

تیشہ

محفلین
کھوتے دا سر ۔

زالمون نے مےرع ئردئ کعے بہرد ھاتا دی ،

نہ عنگلیسھ ۔۔نا ئردئ

معین دیل کر رعا گولی مار دون ،
زالمون ئردئ
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ابھی تک محفل کی طرف سے کوئی ای میل نہیں آئی کہ فلاں زمرے میں فلاں پیغام پوسٹ ہوا ہے۔
 
السلام علیکم اور صبح بخیر۔
تین دن کی غیرحاضری کے بعد اب میں حاضر ہوں۔۔۔
کیسے ہیں آپ سب لوگ؟؟؟ اردو محفل کے ڈھنگ تو پہلے جیسے ہیں لیکن رنگ بدل گئے ہیں۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
راہبر بھائ ہم تو بقول غالب

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

آپ سے بے خبر نہ ہوں تو کیوں کر نہ ہوں

کیسے جا رہے ہیں پیپر؟
 
پیپر تو اچھے ہوئے ہیں جیہ بہن۔۔۔ اسلامک اسٹڈیز اور اردو ہی کا ہوا ہے ابھی۔۔۔ باقی کے لیے دعا کیجئے گا۔
آپ خیریت سے ہیں؟
 

جیہ

لائبریرین
بقول غالب: میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

میں دعاتو کروں مگر میری دعا سے زیادہ آپ کی محنت رنگ لائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top