کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے فرزانہ صاحبہ کو پیغام نہیں ملا اور وہ ادھر آئے بغیر ہی چلی گئیں۔
 
لیں جی! ہم آگئے ہیں کراچی سے۔۔۔ اب تو صورتحال کافی بہتر ہے (اس لیے کیونکہ ہم گھر میں بیٹھے ہیں)۔۔۔ کل کافی ہنگامہ خیز بارش ہوئی۔۔۔ تیز آندھی نے بڑے بڑے سائن بورڈز اور درخت اکھیڑ دیے۔۔۔ شدید بارش میں کل دفتر سے گھر تک کا سفر بھی ہنگامہ خیز تھا۔۔۔ بس اتنی بھر چکی تھی کہ الٹنے کے خدشے کے پیش نظر بار بار کچھ مسافروں کو اتارا جاتا۔۔۔۔۔۔
آج صبح سے وہی حسب سابق گرمی اور تیز دھوپ تھی لیکن اس وقت پھر بادل آتے نظر آرہے ہیں اور ہوا چلنی شروع ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔
مجھے تیز بارش میں بہت مزا آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سچ کہتے ہیں کراچی کے موسم کا کوئی اعتبار نہیں۔۔۔۔۔
ہم نے موسم اچھا ہونے کا تذکرہ کیا کیا، پھر سے دھوپ نکل آئی۔۔ افسوس!
 

شمشاد

لائبریرین
ہمدردی سے مچھر تو مرنے سے رہے، کوئی طریقہ بھی تو بتائیں۔

کیا خیال ہے ڈاکٹر صاحب؟
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
ہمدردی سے مچھر تو مرنے سے رہے، کوئی طریقہ بھی تو بتائیں۔

کیا خیال ہے ڈاکٹر صاحب؟
دم مارو دم
بس یہی ایک علاج ہے مچھر کا
ویسے پاکستان کے حالات دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے کے لوگ پھر بھی چھٹیاں گزرانے پاکستان جارہے ہیں۔اتنی گرمی اور اوپر سے بجلی کی بندش۔۔۔۔۔۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جائیں تو ٹکٹیں ضائع، تو کیوں نہ فائدہ اٹھایا جائے۔ وہیں سے آئے ہیں اور پلٹ کر جانا بھی وہیں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مچھر مارنے کے لئے ہمارے اتنے سارے سیاستدان جو موجود ہیں، وہ کس کام آئیں گے آخر :lol:
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو یہ بندہ حاضر ے جو ضروری نہیں نا چیز ہی ہو۔
احوال یہ ہے کہ تین دن سےگھر میں نیٹ غائب تھا، آج آیا ہے، جمعے کو دفتر کے بعد دو دن کی چھٹی میں اس وقت نیٹ ملا ہے۔ دھر یہاں سیلابی بارش چل رہی ہے۔ ریاست کے کچھ علاقوں میں تو کافی اموات ہو چکی ہیں سیلاب سے۔ یہاں بس دو دن سے رم جھم ہے کبھی تیز بارش۔
اب کون؟ اس بندہ نا چیز کے بعد کوئی ’چیز‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top