کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
کر لیں۔۔کر لیں تنگ ۔ اللہ میاں آپ کو پوچھیں گے. فہیم کا جواب مجھے نہیں معلوم ٹھیک ہے یا نہیں. لگتا نہیں ہے کہ ٹھیک ہے. لیکن اب تو میں اصل جواب پوچھ کر ہی بتاؤں گی.


ہیں !
یعنی آپ کو خود ہی نہیں معلوم جواب کیا ہے;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اب میں آیا ہوں تو اکثر اراکین جا چکے ہیں۔

ابھی ویسے رات کے راہی کے آنے کا وقت تو نہیں ہوا۔
 
اس وقت لال مسجد کے پاس تین زور دار دھماکے ہوئے ہیں اور سخت فائرنگ ہو رہی ہے ، شاید بڑے شگاف ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جو کھڑکی کے پاس بیٹھا کھانا کھا رہا تھا اپنے گھر میں ، شدید زخمی ہو گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
افسوس ناک خبر ہے۔

یہ جاہل جو سمجھ رہے ہیں کہ ہم شہید ہوں گے، یہ حرام موت مریں گے۔

شہید تو وہ بے گناہ ہوں گے جن کو انہوں نے ڈھال کے طور پر روکا ہوا ہے۔

اللہ سے دعا ہی ہے کہ وہ بے گناہوں کو زندہ سلامت نکال دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ملک صاحب

بس دل گرفتہ ہوں لال مسجد کے حوالے سے۔ کتنے ہی معصوم اندر پھنسے ہوئے ہیں، اور یہ مولوی صاحب کب تک محاصرے میں گزارہ کر لیں گے، انہیں کیوں سمجھ نہیں آ رہی؟

یہ کیسے مولوی ہیں؟ یہ کیسے عالم ہیں؟ یہ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں؟

جتنا زہر انہوں نے اسلام کی رگوں میں اتار دیا ہے، جتنا عالمی میڈیا اس کو دکھا رہا ہے، خاص کر مغربی اور غیرمسلم میڈیا، کیا اثر چھوڑے گا مسلمانوں کا۔

یہ ظالم لوگ ہیں۔ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، ساتھ ساتھ دوسروں پر بھی کر رہے ہیں۔

اے اللہ تو بہتر جانتا ہے۔ بے گناہ اور معصوموں کو اپنی پناہ میں رکھنا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا تو ایسے ہی ہے کہ بچہ پالنے سے باہر آ گیا ہے اور کچھ کچھ الفاظ بولنے لگا ہے۔

لیکن میں اب جا رہا ہوں، دوپہر میں‌ ملاقات ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top