سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں آپ سب ؟
سیدہ شگفتہ مزدور کا پسینہ سوکھنے اور اجرت والی بات کا مطلب پوچھنا تھا آپ سے
سعود بھائی میرا خیال ہے یہ پانچ صفحے ٹائپ کرنے کی مزدوری کے متعلق بات ہو رہی ہو گی۔
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں آپ سب ؟
خیریت سے ہیں فہیم ؟
السلام علیکم آپی۔
میں اللہ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک۔
آپ کیسی ہیں، کہاں تھیں ابھی تک
کیوں کیا ہوا؟ اس نے سعود بھائی کی شکایت کی ہے کیا؟
میں ٹھیک ہوں بھائی اللہ کا شکر
رات کو دیر سے سوئی تھی تو صبح بہت مشکل ہوئی اٹھنے میں ۔ پھر سب دن مصروف گزرا ، آپی آئی ہوئی تھیں میرے لیے کاموں کی فہرست لے کر ، ان کا کام کیا ، بھتیجا پارٹی کو کہانیاں سنائیں ، کتب بہت دنوں سے سب آپس میں گڈ مڈ ہوتی جا رہی تھیں انھیں آرڈر میں کرنے کا کام شروع کیا اور اسکیننگ تھوڑی سی اور اب اپلوڈنگ اور یہاں فورم پر ۔
آپ کا دن کیسا گزرا آج ، سردی کے مزے لیے ؟
میں کل رات یہاں سے آف کر کے کافی دیر تک صفحات اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتی رہی پر اکاؤنٹ نے ساتھ نہیں دیا پھر تھک ہار کے میں کمپیوٹر بند کر دیا اور مقدس کا نمبر ملایا
نہیں ہم نے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے لیکن ہوسٹنگ کمپنی نے سبھی پاسورڈ ریسیٹ کرنے کو فورس کیا ہے۔ زیک بھائی بہتر بتا سکیں گے کہ کیا کرنا ہے۔
مقدس کہاں ہیں کل کا قصہ سنیں
میں کل فون پر مقدس سے کہا کہ پیجز اپلوڈ نہیں ہو رہے اور زیک بھائی کو ایمیل کر کے سوئی تھی ، آج جب ایمیل چیک کی تو زیک بھائی کا جواب ہی نہیں تھا پھر غور کیا تو معلوم ہوا کہ رات کو نیند میں وہ میسج زیک بھائی کی بجائے خود کو ہی بھیج دیا تھا
آج جاگتے میں دوبارہ ایمیل کی زیک بھائی کو اور پاسورڈ ریسیٹ ہو گیا ہے ۔
رات کو کیوں دیر تک جاگتی ہیں آپ۔
جلدی سویا کیجئے نہ۔
اور دن بھر اتنے کام خود کو تھوڑا آرام بھی تو دیں
آج کا دن بہت اچھا گزرا۔ موسم تو واقعی آج شاندار تھا آج ہم نے فرائی فش بنائی موسم کو دیکھتے ہوئے
مقدس کہاں ہیں کل کا قصہ سنیں
میں کل فون پر مقدس سے کہا کہ پیجز اپلوڈ نہیں ہو رہے اور زیک بھائی کو ایمیل کر کے سوئی تھی ، آج جب ایمیل چیک کی تو زیک بھائی کا جواب ہی نہیں تھا پھر غور کیا تو معلوم ہوا کہ رات کو نیند میں وہ میسج زیک بھائی کی بجائے خود کو ہی بھیج دیا تھا
آج جاگتے میں دوبارہ ایمیل کی زیک بھائی کو اور پاسورڈ ریسیٹ ہو گیا ہے ۔
اکثر تو جلد ہی سو جاتی ہوں اور درمیان میں دیر تک کا بھی ہو جاتا ہے ، لائبریری کے لیے یہی وقت سکون کا ہوتا ہے ورنہ ایک ہنگامہ رہتا ہے دن بھر آس پاس ۔
شکر ہے اس بار سردی مارچ تک رہے گی یہاں ، ہم نے آج چپلی کباب کے مزے لیے !
ایسی بات تھی تو ہم آن لائن بھی ہوتے ہیں اکثر و بیشتر، ایک عدد ای میل کر دیا ہوتا یا کسی اور طریقے سے رابطہ کر لیا ہوتا۔
ہا ہا ہا ہا ہا، بہت خوب۔
ویسے آپ آئندہ ایسے سپورٹ والے ای میل کریں تو ہمیں اور نبیل بھائی کو بھی سی سی کر دیا کریں۔ اس طرح جو بھی پہلے موجود ہوگا وہ مسئلہ حل کر دے گا۔