کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
پہلے تو ایک زینب ہی تھی جو ٹپکا کرتی تھی۔ اب یہ گرافکس بھی ٹپک پڑے، ان کے ساتھ تو ’دھمکے‘ کہنا ہی مناسب ہے۔
خوشی خوشی آ دھمکو، جم جم آ دھمکو میاں۔
(یہ جم جم لکھنؤ کا محاورہ ہے

جی بس کچھ نہ کچھ تو محفل کا اثر تو ہوگا ہی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بوٹ استعمال کریں یا چپل، بھلے ہی ننگے پاؤں نکل لیں، بس نکل لیں پتلی گلی سے۔
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

سنا ہے وزیراعظم سوات تشریف لا چکے ہیں۔ دیکھیے ہمیں کیا دیتے ہیں۔ بقول غالب

دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
 

dxbgraphics

محفلین
ارے جیہ وہ کیا دینگے ۔ بیچارے شوکت عزیز سے کچھ بہتر ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو اچھا لگے فیصلہ خود ہی کر لیا
اور سنائیں آپ کا محلہ گاوں شہر آباد ہوا کہ ابھی بھی لوگ باقی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو بہت اچھی خبر ہے کہ سوات میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔

اب گبین بھی گلی میں کرکٹ کھیل سکے گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
سوات سے ہمارے رشتہ دار بھی پشاور آئے ہوئے ہیں۔ اب پتہ کرنا ہے کہ وہ واپس جاچکے ہیں کہ نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کرفیو میں ہی تو کرکٹ کھیلنے کا بہترین موقع تھا۔

ارے وہ گبین کی فوٹو کہاں گئیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top