کووڈ ترانہ از محمد خلیل الرحمٰن

کووڈ ترانہ

ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان

کووِڈ یه بھلا کیا ہے، سازش ہے، دھوکا ہے
دھوکے کی ٹٹی ہے، اور اس کے سوا کیا ہے
ویکسین بھگائیں گے، ہم تو نہ لگائیں گے

غیروں کا تماشا ہے، کیا خوب بنایا ہے
اور ویکسین کے اندر کیمرا بھی لگایا ہے
ہم تو نہ لگائیں گے، ہرگز نہ لگائیں گے

ہر موذی مرض پر ہم پڑھ پڑھ کر پھونکیں گے
اسباب یه غیروں کے ہم بھاڑ میں جھونکیں گے
ویکسین بھگائیں گے، کووِڈ کو رُلائیں گے

پولیو کی ویکسین بھی، ہم نے نہ لگائی تھی
کس شان سے "دشمن" کی دُرگت بھی بنائی تھی
ہرگز نہ لگائیں گے، خاطِر میں نہ لائیں گے

اجرام ہیں گردش میں، اور دھرتی ساکن ہے
سورج کے چلنے سے یہاں رات ہے اور دن ہے
اس فاش حقیقت کو سب سے منوائیں گے

سائنس کے تماشے بھی کیا خوب تماشے ہیں
بُت ہیں لادینی کے ، کیا خوب تراشے ہیں
لوہے کے چنے ہم بھی ان کو چبوائیں گے

ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان​
 
آخری تدوین:
ہاہاہا ۔۔۔ کیا خوب مزاحیہ المیہ ہے :)
مگر ایک بات سے ہم متفق نہیں ۔۔۔
اینٹی ویکسین رویہ صرف ہمارے یہاں کا خاصہ نہیں ۔۔۔ بلکہ خود امریکا بہادر میں بڑی تعداد میں منکرینِ ویکسین پائے جاتے ہیں ۔۔۔ جن کی وجہ سے وہاں اب کئی ایسی متعدی بیماریاں واپس نمودار ہونا شروع ہوگئیں ہیں جو پندرہ بیس سال پہلے تک ختم ہوچکی تھیں۔
ویسے بھی، زیادہ تر دیسی سازشی نظریات کا اگر ڈائسیکشن کیا جائے تو اندر سے کسی مغربی پراپیگنڈا سائیٹ پر چھپا مواد ہی باہر آتا ہے :)
 
جزاک اللہ راحل بھائی!

ہم آپ سے متفق ہیں۔ ہم نے تو صرف اپنے اندر جھانک کر دیکھا اور اپنے آپ کو اس کا مرتکب پایا۔ ہمارے ضمیر نے خود ہم سے کہا؛
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو​
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جزاک اللہ رائل بھائی!

ہم آپ سے متفق ہیں۔ ہم نے تو صرف اپنے اندر جھانک کر دیکھا اور اپنے آپ کو اس کا مرتکب پایا۔ ہمارے ضمیر نے خود ہم سے کہا؛
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو​
خلیل بھائی آپ نے درست فرمایا لیکن میری ایک حقیر سی رائے ہے کہ جو نوعِ انسانی کا عمومی مزاج آپ کو نظر آ رہا ہو اس میں کچھ نہ کچھ چھوٹ ضرور دینی چاہیے ورنہ آپ کو شدت پسندی کی وجہ سے کالعدم کے کھاتے میں ڈال دیا جائے گا :)
مگر ہاں یہ تو صرف دینی معاملات کے ساتھ مختص ہے :thinking:
 
الف نظامی

لائبریرین
  1. جنرلائز اور سپیسیفک کا فرق ملحوظ رکھنا چاہیے یعنی فار آل ہیومن اور سم آف دیم میں امتیاز قائم کرنا چاہیے اور خصوص اور عموم کا فرق بھی مد نظر رہے
  2. عقلی دلیل سے آپ کسی کو کسی بات کا قائل تو کر سکتے ہیں لیکن عمل پر مائل کرنے کے لیے جذبہ چاہیے
  3. ویکسین تو لگا لی لیکن یہ جان لیا کہ ویکسین وائرس کی تمام اشکال variant کے لیے موثر نہیں اور ویکسین کا اثر بھی ہمیشہ کے لیے نہیں یہاں انسانی تدبیر کی محدودیت و بے چارگی کا سبق لیا جا سکتا ہے
  4. سبب کو ہی سب کچھ سمجھ کر ہزار سال زندگی حاصل کرنے کی خواہش اور کوشش کا احوال اور اس پر تبصرہ
 
یاسر علی

محفلین
کووڈ ترانہ

ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان

کووِڈ یه بھلا کیا ہے، سازش ہے، دھوکا ہے
دھوکے کی ٹٹی ہے، اور اس کے سوا کیا ہے
ویکسین بھگائیں گے، ہم تو نہ لگائیں گے

غیروں کا تماشا ہے، کیا خوب بنایا ہے
اور ویکسین کے اندر کیمرا بھی لگایا ہے
ہم تو نہ لگائیں گے، ہرگز نہ لگائیں گے

ہر موذی مرض پر ہم پڑھ پڑھ کر پھونکیں گے
اسباب یه غیروں کے ہم بھاڑ میں جھونکیں گے
ویکسین بھگائیں گے، کووِڈ کو رُلائیں گے

پولیو کی ویکسین بھی، ہم نے نہ لگائی تھی
کس شان سے "دشمن" کی دُرگت بھی بنائی تھی
ہرگز نہ لگائیں گے، خاطِر میں نہ لائیں گے

اجرام ہیں گردش میں، اور دھرتی ساکن ہے
سورج کے چلنے سے یہاں رات ہے اور دن ہے
اس فاش حقیقت کو سب سے منوائیں گے

سائنس کے تماشے بھی کیا خوب تماشے ہیں
بُت ہیں لادینی کے ، کیا خوب تراشے ہیں
لوہے کے چنے ہم بھی ان کو چبوائیں گے

ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان​
کما
ہاہاہا ۔۔۔ کیا خوب مزاحیہ المیہ ہے :)
مگر ایک بات سے ہم متفق نہیں ۔۔۔

اینٹی ویکسین رویہ صرف ہمارے یہاں کا خاصہ نہیں ۔۔۔ بلکہ خود امریکا بہادر میں بڑی تعداد میں منکرینِ ویکسین پائے جاتے ہیں ۔۔۔ جن کی وجہ سے وہاں اب کئی ایسی متعدی بیماریاں واپس نمودار ہونا شروع ہوگئیں ہیں جو پندرہ بیس سال پہلے تک ختم ہوچکی تھیں۔
ویسے بھی، زیادہ تر دیسی سازشی نظریات کا اگر ڈائسیکشن کیا جائے تو اندر سے کسی مغربی پراپیگنڈا سائیٹ پر چھپا مواد ہی باہر آتا ہے :)
کمال است
 
کووڈ ترانہ

ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان

کووِڈ یه بھلا کیا ہے، سازش ہے، دھوکا ہے
دھوکے کی ٹٹی ہے، اور اس کے سوا کیا ہے
ویکسین بھگائیں گے، ہم تو نہ لگائیں گے

غیروں کا تماشا ہے، کیا خوب بنایا ہے
اور ویکسین کے اندر کیمرا بھی لگایا ہے
ہم تو نہ لگائیں گے، ہرگز نہ لگائیں گے

ہر موذی مرض پر ہم پڑھ پڑھ کر پھونکیں گے
اسباب یه غیروں کے ہم بھاڑ میں جھونکیں گے
ویکسین بھگائیں گے، کووِڈ کو رُلائیں گے

پولیو کی ویکسین بھی، ہم نے نہ لگائی تھی
کس شان سے "دشمن" کی دُرگت بھی بنائی تھی
ہرگز نہ لگائیں گے، خاطِر میں نہ لائیں گے

اجرام ہیں گردش میں، اور دھرتی ساکن ہے
سورج کے چلنے سے یہاں رات ہے اور دن ہے
اس فاش حقیقت کو سب سے منوائیں گے

سائنس کے تماشے بھی کیا خوب تماشے ہیں
بُت ہیں لادینی کے ، کیا خوب تراشے ہیں
لوہے کے چنے ہم بھی ان کو چبوائیں گے

ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان​
بہت خوب خلیل الرحمن صاحب اچھی نظم ہے
ویسے ویکسین لگانے سے ڈر تو ہمیں بھی لگتا ہے
 
سید رافع

محفلین
سخت عالمی وبا کے دور میں بھی ہماری قوم میں اتنی محبت اور ایٹار ہے مجھے بلکل بھی اندازہ نہیں تھا
آج میں بینک کے باہر قطار میں کھڑا تھا تو مجھ سے آگے کھڑے شخص کی کوئی عزیزہ ماسک لگائے بغیر بینک میں داخل ہونے لگی تو سیکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا_اس شخص نے، جو مجھ سے آگے کھڑا تھا، اپنا ماسک اتار کے اس عورت کو دیا اور وہ اسے لگائے بینک میں چلی گئی_عورت نے باہر نکلنے پر ماسک واپس کیا تو اس شخص نے دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا_ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک آدمی اندر جانے لگا تو اس کے پاس بھی ماسک نہیں تھا_میرے آگے کھڑے شخص نے پھر وہی ماسک اتار کر اس آدمی کو دے دیا_باہر نکلنے پر اس آدمی نے شکریہ کے ساتھ ماسک واپس کیا تو اس شخص نے وہی ماسک دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا_وبا کے ان مشکل حالات میں محبت اور ایثار کا یہ جزبہ دیکھ کر میری تو آنکھیں نم ہو گئیں..
منقول واٹ ایپ
 
سیما علی

لائبریرین
ہرگز نہ لگائیں گے، خاطِر میں نہ لائیں گے

اجرام ہیں گردش میں، اور دھرتی ساکن ہے
سورج کے چلنے سے یہاں رات ہے اور دن ہے
اس فاش حقیقت کو سب سے منوائیں گے
بہت عمدہ !!!
بھیا قوم کا مزاج ہے !!ضد برائے ضد بحث برائے بحث اچھے بھلے لوگ یہ ماننے کو ہی تیار نہیں کہ یہ موذی مرض ہے !!!!اور کہتے ہیں کہاں ہے یہ مرض!!!
 
Top