محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
کووڈ ترانہ
ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان
کووِڈ یه بھلا کیا ہے، سازش ہے، دھوکا ہے
دھوکے کی ٹٹی ہے، اور اس کے سوا کیا ہے
ویکسین بھگائیں گے، ہم تو نہ لگائیں گے
غیروں کا تماشا ہے، کیا خوب بنایا ہے
اور ویکسین کے اندر کیمرا بھی لگایا ہے
ہم تو نہ لگائیں گے، ہرگز نہ لگائیں گے
ہر موذی مرض پر ہم پڑھ پڑھ کر پھونکیں گے
اسباب یه غیروں کے ہم بھاڑ میں جھونکیں گے
ویکسین بھگائیں گے، کووِڈ کو رُلائیں گے
پولیو کی ویکسین بھی، ہم نے نہ لگائی تھی
کس شان سے "دشمن" کی دُرگت بھی بنائی تھی
ہرگز نہ لگائیں گے، خاطِر میں نہ لائیں گے
اجرام ہیں گردش میں، اور دھرتی ساکن ہے
سورج کے چلنے سے یہاں رات ہے اور دن ہے
اس فاش حقیقت کو سب سے منوائیں گے
سائنس کے تماشے بھی کیا خوب تماشے ہیں
بُت ہیں لادینی کے ، کیا خوب تراشے ہیں
لوہے کے چنے ہم بھی ان کو چبوائیں گے
ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان
ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان
کووِڈ یه بھلا کیا ہے، سازش ہے، دھوکا ہے
دھوکے کی ٹٹی ہے، اور اس کے سوا کیا ہے
ویکسین بھگائیں گے، ہم تو نہ لگائیں گے
غیروں کا تماشا ہے، کیا خوب بنایا ہے
اور ویکسین کے اندر کیمرا بھی لگایا ہے
ہم تو نہ لگائیں گے، ہرگز نہ لگائیں گے
ہر موذی مرض پر ہم پڑھ پڑھ کر پھونکیں گے
اسباب یه غیروں کے ہم بھاڑ میں جھونکیں گے
ویکسین بھگائیں گے، کووِڈ کو رُلائیں گے
پولیو کی ویکسین بھی، ہم نے نہ لگائی تھی
کس شان سے "دشمن" کی دُرگت بھی بنائی تھی
ہرگز نہ لگائیں گے، خاطِر میں نہ لائیں گے
اجرام ہیں گردش میں، اور دھرتی ساکن ہے
سورج کے چلنے سے یہاں رات ہے اور دن ہے
اس فاش حقیقت کو سب سے منوائیں گے
سائنس کے تماشے بھی کیا خوب تماشے ہیں
بُت ہیں لادینی کے ، کیا خوب تراشے ہیں
لوہے کے چنے ہم بھی ان کو چبوائیں گے
ہم سوتی قوم ہیں
اکلوتی قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا خوابستان
آخری تدوین: