عربی سکرپٹ کے مونوسپیسڈ فونٹس میں خطاطی کے اصولوں کو تلاش کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی مغربی آئس کریم پارلر میں جا کر رس ملائی کھانے کی فرمائش کریں۔
مونوسپیسڈ فونٹس (یعنی ایسے فونٹس جن میں ہر کیریکٹر یکساں چوڑائی رکھتا ہو) کے ٹارگٹ صارفین میں پروگرامرز، سسٹم منتظمین، ’پاور یوزرز،‘ (اور کچھ کیسز میں لکھاری بھی) شامل ہوتے ہیں، جن کا زیادہ تر وقت کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر اور کمانڈ لائن میں کام کرتے ہوئے گزرتا ہے۔ لاطینی اور اس سے ملتے جلتے سکرپٹس کے لیے ایسے فونٹس کی کمی نہیں (چاہے پروپرائٹری ہوں یا اوپن سورس)، لیکن عربی خط کے اچھے مونوسپیسڈ فونٹس (اور وہ بھی ایسے جو اردو کی خاطر خواہ سپّورٹ رکھتے ہوں) ایک ہاتھ کی انگلیوں پر گِنے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں کوکب مونو کا ریلیز ہونا متعلقہ صارفین کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ جب آپ تمام کیریکٹرز کی چوڑائی بالکل ایک جتنی رکھیں گے، تو خطاطی کی نزاکتوں کو خیرباد تو کہنا ہی پڑے گا۔ البتہ میری رائے میں کوکب مونو کی اشکال مونوسپیسڈ فونٹس کے حوالے سے کچھ اتنی بری بھی نہیں ہیں۔ ہاں، بہتری کی گنجائش تو ہر فونٹ میں موجود ہوتی ہے، اور فونٹ کے ڈیزائنر کا اس ضمن میں مزید کام کرنے کا اردہ بھی ہے (فونٹ کے
ویب صفحے پر Meh! اور Roadmap کے سیکشنز کا مطالعہ کریں)۔