کوہلی کی خراب بیٹنگ ،انوشکا پر مداحوں کی تنقید ۔

l_430034_013501_updates.jpg

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جلد آؤٹ ہونے پربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے مداح سخت خفا ہو گئے اور ان کی بری پرفارمنس کا ذمےدار ان کی شادی کو قرار دے دیا۔
ویرات کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف چھکے اور چوکے نہیں لگا سکے اور صرف 5رنز ہی بناسکے، میچ دیکھنے ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
کوہلی خراب کارکردگی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سارا ملبہ انوشکا پر ڈال دیا اور کھل کر دل کی بھڑاس نکالی۔ کسی نے طنز کیا یہ انوشکا شرما کا بیڈ لک ہے، کسی نے کہا سچ تو یہ ہے کہ اس پوری سیریز میں کوہلی کم رن بنائے گا اور برائی انوشکا پر آئے گی۔
کوئی بولا کوہلی 5 رن پر پویلین لوٹ گیا اور انوشکا خوف زدہ ہو گئیِ۔ کسی نے کہا کہ شادی کے بعد بھی بدشگونی کے سائے دور نہ ہوئے؟۔
ایسا پہلا بار نہیں ہوا انوشکا شادی سے پہلے بھی اسٹیڈیم میں کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں لیکن اس وقت بھی انوشکا کا جادو چلا اور نہ ہی کوہلی کا بلا چل سکا۔
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسٹیڈیم میں انوشکا کی موجودگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
 
مجھے ہندو دھرم کے لوگوں سے اس بارے میں بہت ہمدردی ہے کہ بد شگونی کو بہت سیریس لیتے ہیں۔ اس کی بہت سی دلچسپ مثالیں آپ کے علم میں بھی ہوں گی۔ ایک ورلڈ کپ میں وردی تبدیل کی اور پاکستان سے وارم اپ میچ ہارنے کے بعد پچھلی وردی واپس۔ کوہلی کی خراب پرفارمنس کو اس کے رشتے کی بدشگونی قرار دینا وغیرہ۔
چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں میں نے انڈین کمنٹیٹرز کو کہتے دیکھا کہ:
ہم اپنی سیٹس تبدیل کرلیتے ہیں، شاید اس سے ہی فخر زمان آؤٹ ہوجائیں(مفہوم)
اور پھر واقعی انہوں نے نشستیں تبدیل بھی کیں۔
بے چارے بڑی مشکل میں ہیں۔
 
Top