محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جلد آؤٹ ہونے پربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے مداح سخت خفا ہو گئے اور ان کی بری پرفارمنس کا ذمےدار ان کی شادی کو قرار دے دیا۔
ویرات کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف چھکے اور چوکے نہیں لگا سکے اور صرف 5رنز ہی بناسکے، میچ دیکھنے ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
کوہلی خراب کارکردگی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سارا ملبہ انوشکا پر ڈال دیا اور کھل کر دل کی بھڑاس نکالی۔ کسی نے طنز کیا یہ انوشکا شرما کا بیڈ لک ہے، کسی نے کہا سچ تو یہ ہے کہ اس پوری سیریز میں کوہلی کم رن بنائے گا اور برائی انوشکا پر آئے گی۔
کوئی بولا کوہلی 5 رن پر پویلین لوٹ گیا اور انوشکا خوف زدہ ہو گئیِ۔ کسی نے کہا کہ شادی کے بعد بھی بدشگونی کے سائے دور نہ ہوئے؟۔
ایسا پہلا بار نہیں ہوا انوشکا شادی سے پہلے بھی اسٹیڈیم میں کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں لیکن اس وقت بھی انوشکا کا جادو چلا اور نہ ہی کوہلی کا بلا چل سکا۔
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسٹیڈیم میں انوشکا کی موجودگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔