کو ئی ہے جو ہمیں جملہ ا ستعمال کر نا سیکھائے؟

ساجداقبال

محفلین
کان سے پکڑ کر کوئی سکھانے سے رہا۔ الف تا ی سکھانے کیلیے کسی کے پاس وقت نہیں، تاہم آپکو جو مشکل ہو وہ یہاں بیان کریں۔
 
bjoomla

محفلین
دیکھں اس لئے بڑے کہتے ہے کہ دھیا ن سے پڑھنا چا یہے ۔ورنہ یہ نو بت یہا ں تک نہ اتی کہ مجھے جملہ کا استمعال سیکھا ئے ۔;) خیر مزاق کو چھو ڑے ساجداقبال صا حب نے صیح فر ما یا ہے کہ کو اپ کو مشکل درپیش ہو ں پو چھ لے
 
بلال

محفلین
آپ جملہ سیکھنے کی بات کر رہے ہیں مجھے تو آج تک یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ یہ جملہ کیا چیز ہے۔۔۔ ایک دو تھریڈ میں اس بارے میں گذارش کی تھی کہ نئے آنے والوں کے لئے یعنی جو محفل پر یا انٹرنیٹ کی دنیا میں نئے ہیں ان کی رہنمائی کے لئے کوئی تھریڈ رکھا جائے لیکن شاید کسی نے اُس پر غور نہیں فرمایا۔۔۔
 
آپ نے کبھی پوچھنے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کی ہوگی۔ مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو اس بات کا کیا علم کہ فلاں شخص کو کس بات کا علم ہے اور کس کا نہیں۔

بہر کیف جملہ یا جوملہ joomla ایک اوپن سورس کنٹنٹ مینیجمینٹ سسٹم CMS جو کہ ایسے ویب پورٹل ڈیویلوپ کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جہاں کثیر معلومات اور کثیر تعداد میں صارفیں کو مینیج کرنا ہو۔ یہ ایک موڈیولر سی ایم ایس ہے جس میں اپنی ضرورتوں کی مناسبت سے ماڈیولس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ پی ایچ پی اسکرپٹنگ لینگویج میں بنا ہے۔ یوں سمجھئے کہ سی ایم ایس کا استعمال ڈیویلوپرس کو بہت ساری کوڈنگ سے نجات دلا دیتا ہے۔ صرف اپنی ضرورتوں کے مطابق کسٹمائز کرنا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس جیسے دوسرے سی ایم ایس میں دروپل drupal اور میمبو سرور mambo server وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مزید معلومات کے لئے joomla, drupal, mambo server یا CMS جیسے کی ورڈس کو گوگل کریں۔

امید کہ یہ مراسلہ مفید ہوگا۔
 
دوست

محفلین
میرے بھائی اس کے لیے گوگل اکسیر چیز ہے۔ جھٹ سے گوگل کھولو اور لکھ کر انٹر مار دو منٹوں میں‌سب پتا چل جائے گا۔ اور شکوہ کرنے کی نوبت کیا ہم جیسوں‌ کی معلومات میں‌ اضافہ کیا کرو گے۔ وکی پیڈ یا بھی خاصے کی چیز ہے یہاں‌ دنیا کا ہر عنوان مل جاتا ہے۔
 
یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے! لوگ جانے کیوں گوگل کرنے سے گھبراتے ہیں۔ میں کمپیوٹر انجنئرنگ کا طالب علم ہوں میرے ہم جماعت (جو کہ سب کے سب کمپیوٹر انجنئرنگ کے ہی طابہ و طالبات ہیں :) ) کسی بھی موضوع پر گوگل کرنے کے بجائے سعود کرنا زیادہ آسان سمجھتے ہیں جب کہ میں بھی انھیں گوگل کر کے ہی اطلاعات فراہم کرتا ہوں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ جملہ سیکھنے کی بات کر رہے ہیں مجھے تو آج تک یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ یہ جملہ کیا چیز ہے۔۔۔ ایک دو تھریڈ میں اس بارے میں گذارش کی تھی کہ نئے آنے والوں کے لئے یعنی جو محفل پر یا انٹرنیٹ کی دنیا میں نئے ہیں ان کی رہنمائی کے لئے کوئی تھریڈ رکھا جائے لیکن شاید کسی نے اُس پر غور نہیں فرمایا۔۔۔

بلال، مجھے آپ کے اس تھریڈ‌ کا علم نہیں ہے۔ صرف ایک تھریڈ ہی نہیں، یہ پوری فورم ہی معلومات شیئر کرنے کے لیے موجود ہے۔ جملہ کے بارے میں کئی تھریڈ‌ موجود ہیں جس میں اس کی تفصیل بتائی گئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ویسے میں کچھ دنوں میں جملہ 1.5 کا اردو ورژن تیار کرنے کا سلسلہ شروع کرنے والا ہوں۔ اس سے بھی کچھ رہنمائی ہو جائے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ درست ہے کہ بیشتر ایکسپرٹ ارکان سمجھتے ہیں کہ اس قسم کے سی ایم ایس کا استعمال سب کو آ سکتا ہے۔ لیکن میں نے بھی ایسے ہی بے شمار تانے بانے اور ویب سائٹس پڑھیں، اس کے کئی ماہ بعد سمجھ میں آیا کہ ورڈ پریس اور جملہ جیسے نظامات کو ڈاؤن لوڈ کر کے من و عن یا اپنے حساب سے کانفی گیور کر کے اپنے ہوسٹ سرور پر اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد ہی شاید خود کو بطور ایڈ من رجسٹر کر کے آگے کام چلتا ہے۔۔ یہ بھی کچھ حد تک میرا گیس ورک ہے کہ میں نے خود اس کو استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ اور یہ بات یہاں بھی اب تک کسی نے نہیں بتائی ہے، اور نہ محفل میں کسی نے ورڈ پریس کے بارے میں بھی یہ بات لکھی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، ورڈپریس کی انسٹالیشن اور استعمال کے بارے میں تو میں اردو پریس کی تیاری کے دوران بھی کافی کچھ لکھ چکا ہوں، اس کے علاوہ بھی کافی مضامین لکھے گئے ہیں اس سلسلے میں۔ کوئی دوست اگر ان روابط کو ایک جگہ اکٹھا کر دیں تو بہتر ہوگا۔
 
زہیر

محفلین
میری بھی کچھ ایسی ہی درخواست ہے کہ جوملا الف سے ی تک اردو میں طریقہ کار بنیادی جو ایک ویب سائٹ پے چاہئے ٹوٹوریل کی صورت میں ہونا چاہئے
 
زہیر

محفلین
السلام علیکم
جناب میں جملہ پے اردو کی ویب سائٹ بنانے کی کوشش میں لگاہوا ہوں اور آپ کی مدد کی ضرورت ہے مجھے۔ وہ یہ کہ میں چاہتا ہوں کے میری مینو میں جو اردو لکھی جائے وہ علوی نستعلیق میں ہو تو مجھے کسی نے بتایہ کہ سی ایس ایس فائل میں جاکہ تبدیلی کرو لیکن مجھے یہ نہین پتہ چل رہا کہ کون سے سی ایس ایس میں تبدیلی اور کیسے کی جائے؟
مہربانی ہوگی اگر کوئی مدد کردے
 
حسن جاوید

محفلین
اسلام و علیکم،
میں نے جوملہ کے ٹیمپلیٹ میں چینجنگ کی ہیں ٹیمپلیٹ کا کانٹنٹ والا حصہ جس میں ٹائیٹل، ڈسکرپشن، پی ڈی ایف۔ وغیرہ کا آئی کان ہوتا ہے، اور سب سے آخر میں پوسٹ۔

مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ٹائیٹل کے ڈیو میں بیک گراونڈ رییپیٹ کروانی ہے۔۔
میں ٹائیٹل کے ڈیو سے پہلے ایک راونڈ کارنر والا بی جی ڈیو میں لگاتا ہوں
اور جب دوسرا کارنر والا ڈیو لگاتا ہوں ٹائیٹل کے ڈیو کے بعد تو وہ پوسٹ کے بعد لگتا ہے۔۔

<div class="nopad">
<jdoc:include type="message" />
<?php if($this->params->get('showComponent')) : ?>
<jdoc:include type="component" />
<?php endif; ?>
</div>

یہ کوڈ ہے جس میں ٹائیٹل، ڈسکرپشن، پی ڈی ایف۔ وغیرہ کا آئی کان ہوتا ہے ان میں سے میں کوئی بھی ڈیلیٹ کرتا ہوں تو ٹائیٹل کے ساتھ ساتھ پوسٹ بھی غائب ہو جاتی ہے۔۔
میں چاہتا ہوں کہ ٹائیٹل جتنابڑا ہوبی جی اور ڈیو بھی بڑھتا جائے ۔
اگر مزید معلومات چایئے ہوئی سمجھنے کے لیئے تو میں بوڈی کا سارا کوڈ سینڈ کر دوں گا۔
 
اظفر

محفلین
کوڈ:
<div class="nopad">
<jdoc:include type="message" />
<?php if($this->params->get('showComponent')) : ?>
<jdoc:include type="component" />
<?php endif; ?>
</div>

یہ کس ٹیمپلیٹ سے لیا ھے
 
فخرنوید

class="nopad آپ سی ایس ایس میں جا کر اس nopad میں ردو بدل کر کے اپنا کام نکال سکتے ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں نئے سیکھنے والے حضرات کے لیے یہ طریقہ کار مناسب ہے۔
1۔ بجائے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرنے کے، انکے لیے شروع میں بہتر ہے کہ وہ ایسی فری سرور کا انتخاب کریں جو کہ جملہ کو ایک بٹن دبانے پر خود بخود انسٹا ل کر دیتا ہے۔
2۔ بلکہ اس سے بھی پہلے جملہ کی ایک ڈیمو سائیٹ ہے جہاں پر جا کر وہ فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ پر کام کر سکتے ہیں۔ (لنک)
3. اور یہ گائیڈ (لنک) سب سے آسان ہے۔ اگر ترجمہ کرنا ہی ہے، تو اسی گائیڈ کا اردو ترجمہ کر دیا جائے۔ اس گائیڈ کو پڑھنے کے بعد نئے حضرات کو اوپر موجود ڈیمو سائیٹ پر بھیج دیا جائے۔ یا پھر کسی فری سرور پر میں اردو میں جملہ انسٹال کر کے دے سکتی ہوں جہاں جا کر آپ لوگ کھیل کود کر سکتے ہیں۔

4۔ اور لوگوں کو بہت آسان زبان میں سمجھائیے کہ جملہ کیا ہے۔ اور سب سے آسان طریقہ ہے کہ کسی ویب سائیٹ کا لنک دیں، اور پھر تفصیلات بتانا شروع کریں۔
لوگوں کو پتا ہے کہ یہ ڈسکشن فورم کیسے کام کرتا ہے۔ اسی کو بنیاد بنا کر بتانا شروع کریں کہ :۔
۔ جیسے اس فورم میں بہت سے لوگ ایک ساتھ رجسٹر ہو کر اپنے آرٹیکلز پوسٹ کر سکتے ہیں، اسی طرح جملہ میں بھی بہت سارے (سینکڑوں ہزاروں) لوگ ایک ساتھ رجسٹر ہو کر اپنے آرٹیکلز اور تبصرے شائع کر سکتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس ڈسکشن فورم میں چیزیں ایک "ڈسکشن" کی صور ت میں ظاہر ہوتی ہیں، مگر جملہ میں یہ آرٹیکلز ایک "ویب سائیٹ" کی صورت میں شائع ہوتی ہیں۔ (مثال کے طور پر اظفر اپنے ویب سائیٹ کا لنک مہیا کر دیں)
۔ جس طرح اس ڈسکش فورم کا ایک فرنٹ اینڈ ہے اور ایک بیک اینڈ، اسی طرح جملہ کا بھی ایک فرنٹ اینڈ ہوتا ہے اور ایک بیک اینڈ۔ فرنٹ اینڈ پر بہت سے عام ممبرز اپنے آرٹیکلز پوسٹ کر سکتے ہیں، مگر ایڈمن اور موڈز کے پاس صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ بیک اینڈ میں جا کر چیزوں کو کنٹرول کر سکیں۔ مثلا ایڈمن فیصلہ کر سکتا ہے کونسی پوسٹ شائع ہو یا نہ ہو، کون کون سے موضوعات پر کون کون سے سیکشن بننے چاہیے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
ایک عام ویب سائیٹ پر صرف ایک شخص کام کر سکتا ہے اور صرف وہی اپنے آرٹیکلز شائع کر سکتا ہے، مگر اس ڈسکشن فورم اور جملہ جیسے سسٹم کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ سینکڑوں ہزاروں ممبرز مل کر کام کر سکتے ہیں، اپنے آرٹیکلز شائع کر سکتے ہیں، انٹرنیٹ پر اپنی ویب دکان بنا سکتے ہیں (مثال کا لنک)، اخبارات کی طرز کی ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں (مثال کا لنک)، ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
اب اگر کوئی شخص ایسا بڑا ویب سائیٹ (مثلا ویب دکان، یا اخبار کی طرز کا ویب سائیٹ وغیرہ) بالکل شروع سے بنانا شروع کرے گا تو یہ بہت ہی مشکل کام ہے اور اسے ہر قسم کی ٹیکنیکل پروگرامنگ لینگوئج وغیرہ آنی چاہیے۔ مگر جملہ میں یہ تمام چیزیں پہلے سے تیار شدہ ہیں، اور آپ کو بس یہ سیکھنا ہے کہ ان پہلے سے تیار شدہ چیزوں کا استعمال کیسے کرنا ہے۔ آپ کو ہرگز کسی ٹیکنیکل لینکوئج سیکھنے کی ضرورت نہیں اور آپ گائیڈ لائن پڑھ کر تھوڑی ہی دیر میں اپنا پروفیشنل ویب سائیٹ چلا رہے ہوں گے۔
میں تو بالکل نان ٹیکنیکل تھی اور جب تک بات CMS کی ہوتی رہی، مجھے کوئی چیز سمجھ نہیں آئی۔ اگر ایک عام اردو بولنے والے کو جملہ متعارف کروانا ہے تو آپ کو بہت آسان زبان استعمال کرنی پڑے گی۔
 
Top