ساجدتاج
محفلین
کُفریہ کلمات (میری کرسمس)
جس کو بولنے سے ہم دینِ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں
ان سے بچیں خاص کر کر اس لفظ کو کہنے سے اور وِش کرنے سے روکیں “میری کرسمس“ نعوذباللہ اس کا مطلب ہے کہ “اللہ نے بیٹا جنا “
یہ شرک ہے اس بچیں اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں اور دوستوں کو اس شرک والی لعنت سے بچائیں۔ عام روٹین میں اگر آپ دیکھیں تو لوگ ہنسی خوشی ، مذاق میں یا طنزیہ طور پر یہ الفاظ دوسروں کو کہتے رہتے ہیں جن میں آپ کے دوست ، دُشمن ، رشتے دار ، گھر والے ، سب ہی آجاتے ہیں ۔ اُس وقت ہم ایسے الفاظ منہ سے نکال کر دوسروں کو ہنسا رہے ہوتے ہیں لیکن ایک بات کلیئر کر دوں کہ مذاق ہی مذاق میں وہ کُفر کر رہے ہوتے ہیں اور اللہ تعالی کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھرا رہے ہوتے ہیں۔
میں حیران ہوں آج کل کی جنریشن کو دیکھ کر وہ کس طرح اس دن کو منا رہے ہیں جو لوگ دین کو نہیں سمجھتے ہیں یا جنہیں اللہ تعالی کا خوف نہیں یا جنہیں صرف دُنیا اچھی لگتی ہے یا جنہیں اللہ تعالی سے زیادہ نعوذ باللہ نعوذ باللہ پیرو فقیروں کی بات پر یقین ہے میں ایسے لوگوں کی بات نہیں کرتا جو گمراہ ہو چکے ہیں۔ میں اُن لوگوں کی بات کر رہا ہوں جو سب جانتے ہوئے بھی غلطیاں کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سب کچھ معاف کر سکتا ہے مگر شرک نہیں ، شرک کا مطلب یہی ہے کہ آپ اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کو بھی خُدا مانتے ہیں نعوذباللہ ، یا لوگ اس بات کا یقین کر لیتے ہیں کہ اُن کے پیر فقیر اُن کی مدد کو آجائیں گے اور اُن کو مشکل سے نکال دیں گے یاد رہے ایسے لوگوں کی معافی کبھی نہیں ہو گی اور ایسے لوگ بغیر حساب کے پہی جہنم کی آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔
"“میری کرسمس“ کا وِش کرنا انسان کو دین سے ہٹا دیتا ہے جس چیز کا پتہ ہو کہ غلط ہے تو اُس کام کو پھر بھی کیا جائے تو وہ غلطی نہیں بلکہ گناہ بن جاتی ہے۔
سورہ اخلاص میں اللہ تعالی فرماتا ہے!
آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالی ایک ہی ہے (آیت نمبر1)
اللہ تعالی بے نیاز ہے (آیت نمبر2)
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (آیت نمبر3)
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے (آیت نمبر4)
اگر ہمیں اس کتاب کو پڑھ کر بھی عقل نہیں آتی تو ہم کبھی بھی راہِ راست پر نہیں آسکتے۔ انسان صرف بات سمجھا سکتا ہے ہدایت دے نہیںسکتا کیونکہ ہدایت صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ “اور آپ سب کہہ دیجیئے کہ آپ صرف حکم پہچانے والے ہیں ہدایت دینے والے نہیں۔ ہدایت دینے والا میں ہوں جس کو چاہوں ہدایت دوں اور جس کو چاہوں گمراہ کر دوں" (القرآن)
"نوٹ: شرک مذاق ، ہنسی ، طنزیہ یا غصے میںکیا جائے یا جان بوجھ کر کیا جائے شرک شرک ہوتا ہے اور اس کی معافی انسان کو کبھی نہیں ملے گی ایسے لوگ بغیر حساب کے جہنم میں داخل کر دیئے جائیں گے۔ خود ، اپنے دوستوں کو ، رشتے داروں کو ، ماں باپ ، بہن بھائیوں کو اس شرک جیسی لعنت سے دور رکھیں۔
"نوٹ: شرک مذاق ، ہنسی ، طنزیہ یا غصے میںکیا جائے یا جان بوجھ کر کیا جائے شرک شرک ہوتا ہے اور اس کی معافی انسان کو کبھی نہیں ملے گی ایسے لوگ بغیر حساب کے جہنم میں داخل کر دیئے جائیں گے۔ خود ، اپنے دوستوں کو ، رشتے داروں کو ، ماں باپ ، بہن بھائیوں کو اس شرک جیسی لعنت سے دور رکھیں۔
تحریر : ساجد تاج