سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

جاسم محمد

محفلین
امید ہے کہ آپ سب کو یہ ویب کتاب پسند آئے گی۔ اگر آپ کو اِس کے متن، ڈیزائن، یا لے‌آؤٹ میں کہیں کوئی غلطی یا خرابی نظر آتی ہے، تو براہِ کرم ضرور مطلع کیجیے۔
سب سے پہلے تو اس بہترین کاوش پر مبارک باد قبول کیجئے۔ کیا کتاب میں فانٹ اور سائز منتخب کرنے کا آپشن ڈالا جا سکتا ہے۔ میں نے ابھی چیک کیا ہے۔ یہ جمیل نوری نستعلیق اور مہر نستعلیق میں بھی دلکش لگ رہی ہے:
image.png

image.png
 
جاسم محمد

محفلین

سعادت

تکنیکی معاون
اس کے بارے میں قیاس ہے کہ غالب نے یوں کہا ہوگا:
روز اس شہر میں اک حکم نیا ہوتا ہے
کچھ سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کیا ہوتا ہے

اور اس کی شکل یوں ہوگی:

تھا تو خط پر نہ تھا جواب طلب
کوئی اس کا جواب کیا لکھتا
شکریہ، یاسر۔ ان دونوں اشعار کے بارے میں آپ کی ”اصلاح“ :) درست ہے، اور نسخۂ رضا میں بھی یہ ایسے ہی درج ہیں جیسے آپ نے قیاس کیا۔ میں نے درستی کر دی ہے۔

اس پر تحقیق کرنی پڑے گی۔اسی ردیف و بحر میں جون ایلیا کی بھی غزل ہے۔

دوسرے مصرع میں لفظ "پکے" سے وزن خراب ہو رہا ہے۔
یہ شعر نسخۂ رضا میں ایسے ہی ہے، البتہ ”پکّے“ کے کاف پر شد ہے۔

(اس مضمون کے کچھ دیگر اشعار اور مصرعوں میں بھی ٹائپوز تھے، وہ بھی نسخۂ رضا سے دیکھ کر درست کر دیے ہیں۔ نسخۂ رضا میں یہ مضمون اِس پی‌ڈی‌ایف کے صفحہ نمبر ۱۶ (اصل صفحہ نمبر ۷۱) سے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔)
 
سعادت

تکنیکی معاون
اڈوبی انڈیزائن کی حد تک یہ آٹو کشیدہ یا آٹو جسٹفیکیشن کا فیچر کام کرتا ہے۔ معلو م نہیں ویب براؤزرز میں یہ سہولت کیوں شامل نہیں کی گئی ہے۔
اس کا جواب جاننے کے لیے سائمن کزنز کا یہ تبصرہ پڑھیے۔ (اگلے تبصرے کو بھی پڑھیے گا جو خالد حسنی کی جانب سے ہے، اور جس میں اِن‌ڈیزائن کی جسٹفیکیشن کے بارے میں کچھ تفصیل ہے۔)
 
سعادت

تکنیکی معاون

سعادت

تکنیکی معاون
سب سے پہلے تو اس بہترین کاوش پر مبارک باد قبول کیجئے۔
شکریہ، جاسم۔ :)

کیا کتاب میں فانٹ اور سائز منتخب کرنے کا آپشن ڈالا جا سکتا ہے۔
نہیں۔ :)

سائز تو براؤزرز کے زُوم فیچر کے ساتھ چھوٹا یا بڑا کیا جا سکتا ہے۔ رہے فونٹس، تو نوٹو نستعلیق اردو کے علاوہ اور کوئی نستعلیق فونٹ حاشیے کی علامت + اعداد کو درست طریقے سے رینڈر نہیں کرتا۔ (نوٹو نستعلیق اردو کے کیس میں بھی سی‌ایس‌ایس کے ذریعے دھکا لگانا پڑتا ہے، لیکن جلد ہی اِس کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔)
 
شکیب

محفلین
بہت خوبصورت کام ہے بھئی ماشاء اللہ۔ سعادت بھائی اور پوری ایڈیٹنگ ٹائپنگ پروف ریڈنگ ٹیم کو بہت مبارکباد۔

جسٹی فیکیشن میں یہ ریسپونسیو ڈیزائن کا کام بھی خوب رہا، تکنیکی تفصیلات کا انتظار رہے گا۔

اپنی ویبسائٹس میں اشعار کی خودکار فارمیٹنگ کے لیے ایک عدد اسنپیٹ میں نے لکھا تھا، اگر آپ والا ورژن بھی عوام کے لیے پیش کر دیں تو بہت اچھا ہوگا۔

ایک بار پھر بہت مبارکباد اس نفیس کام کے لیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
”کُلّیاتِ غالبؔ“ (اور اس سے پہلے ”دیوانِ غالبؔ، نسخۂ اردو ویب“) جیہ ، الف عین صاحب، اور اردو محفل کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ میری ایک عرصے سے خواہش تھی کہ اسے ایک ویب کتاب کی صورت میں پیش کیا جائے، تاکہ نہ صرف اردو محفل بلکہ دیگر قتیلانِ غالبؔ کے لیے بھی یہ پراجیکٹ ایک منظم صورت میں ویب پر دستیاب رہے۔

بہت شکریہ سعادت، اردو محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر بہترین تحفہ پیش کیا ہے آپ نے۔ امید کرتا ہوں کہ اس سے اردو لائبریری پراجیکٹ کو بھی انسپریشن ملے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جو دوست لاٹیک میں اردو کے استعمال کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ ذیل کے ربط میں مضمون ملاحظہ کر سکتے ہیں:

مضمون - اردو اور لاٹیک (Latex)

یہ مراسلہ کئی سال پرانا ہے اور اس کے بعد نئی تحقیق بھی کی گئی ہوگی، لیکن اس کے باوجود اس میں اچھی معلومات دستیاب ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو نوٹو نستعلیق اردو کے علاوہ اور کوئی نستعلیق فونٹ حاشیے کی علامت + اعداد کو درست طریقے سے رینڈر نہیں کرتا۔
یہ مسئلہ تو ہمیں 10 سالوں سے قرآنی فانٹس میں بھی تھا۔ ہر شیپنگ انجن اپنی مرضی سے قرآنی اعداد و آیت کے نشان کو رینڈر کر تا تھا۔ آپ کے دھکا لگانے سے ایک ماہ میں یہ مسئلہ حل ہو گیا :)
 
یاسر شاہ

محفلین
شکریہ، یاسر۔ ان دونوں اشعار کے بارے میں آپ کی ”اصلاح“ :) درست ہے، اور نسخۂ رضا میں بھی یہ ایسے ہی درج ہیں جیسے آپ نے قیاس کیا۔ میں نے درستی کر دی ہے۔

یہ شعر نسخۂ رضا میں ایسے ہی ہے، البتہ ”پکّے“ کے کاف پر شد ہے۔

(اس مضمون کے کچھ دیگر اشعار اور مصرعوں میں بھی ٹائپوز تھے، وہ بھی نسخۂ رضا سے دیکھ کر درست کر دیے ہیں۔ نسخۂ رضا میں یہ مضمون اِس پی‌ڈی‌ایف کے صفحہ نمبر ۱۶ (اصل صفحہ نمبر ۷۱) سے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔)
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہت خوبصورت کام ہے بھئی ماشاء اللہ۔ سعادت بھائی اور پوری ایڈیٹنگ ٹائپنگ پروف ریڈنگ ٹیم کو بہت مبارکباد۔
شکریہ، شکیب۔ :)

اپنی ویبسائٹس میں اشعار کی خودکار فارمیٹنگ کے لیے ایک عدد اسنپیٹ میں نے لکھا تھا، اگر آپ والا ورژن بھی عوام کے لیے پیش کر دیں تو بہت اچھا ہوگا۔
واہ، بہت خوب! جو کام آپ نے جاوا‌سکرپٹ میں کیا ہے، اُسی سے مِلتا جُلتا کام میں نے پولن میں کیا ہے۔ البتہ پولن میں کی گئی پروسیسنگ صرف ‌ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل جنریٹ کرنے کی حد تک ہے، باقی لے‌آؤٹ اور responsiveness کے لیے سی‌ایس‌ایس استعمال کی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ
بہت بہترین کام
دلی مبارکباد قبول کیجیے
سعادت صاحب۔۔
شکریہ، سیما آپا۔ :)

بہت شکریہ سعادت، اردو محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر بہترین تحفہ پیش کیا ہے آپ نے۔ امید کرتا ہوں کہ اس سے اردو لائبریری پراجیکٹ کو بھی انسپریشن ملے گی۔
شکریہ، نبیل بھائی۔ :) مجھے خوشی ہو گی اگر اس پراجیکٹ میں کِیا گیا کام لائبریری کے لیے مفید ثابت ہو سکے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
یہ مسئلہ تو ہمیں 10 سالوں سے قرآنی فانٹس میں بھی تھا۔ ہر شیپنگ انجن اپنی مرضی سے قرآنی اعداد و آیت کے نشان کو رینڈر کر تا تھا۔ آپ کے دھکا لگانے سے ایک ماہ میں یہ مسئلہ حل ہو گیا :)
میں نے حرف‌باز ٹیم کو تو کوئی دھکا نہیں لگایا۔ :) ہاں، حرف‌باز میں اُس تبدیلی کے بعد نوٹو نستعلیق اردو کو دھکا لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
 
Top