سید عاطف علی

لائبریرین
جینز کی پینٹ بنائی جاتی ہے جس کا رنگ دھلا ہوتا ہے۔
رنگ دھلا ہونے سے کیا مراد ہے عثمان ؟
میرا تو خیال ہے جینز کا کپڑا الگ ہے اور سٹون واش کپڑا الگ ہے۔
سٹون واش کپڑا گاڑھا اور موٹا تو ہوتا ہے مگر جینز جتنا نہیں ۔
 
عثمان

محفلین
رنگ دھلا ہونے سے کیا مراد ہے عثمان ؟
میرا تو خیال ہے جینز کا کپڑا الگ ہے اور سٹون واش کپڑا الگ ہے۔
سٹون واش کپڑا گاڑھا اور موٹا تو ہوتا ہے مگر جینز جتنا نہیں ۔
ایک ویڈیو دیکھی تھی اس میں جینز کے کپڑے کو پتھروں سے دھویا گیا تھا۔ شاید وہی اسٹون واش ہوتا ہے۔
 
امیدِ واثق ہے کہ بوقتِ دھلائی مذکورہ جینز کے کپڑے میں بندہ موجود نہ ہو گا.
مزید امید واثق ہے کہ یہ ہمارے دیسی طریقے کا ولایتی نام ہے۔ جیسے پرائمری سکول کی کتابوں میں دھوبی کو ندی پر کپڑے دھوتے دکھایا جاتا ہے۔
 
یاز

محفلین
مزید امید واثق ہے کہ یہ ہمارے دیسی طریقے کا ولایتی نام ہے۔ جیسے پرائمری سکول کی کتابوں میں دھوبی کو ندی پر کپڑے دھوتے دکھایا جاتا ہے۔
پرائمری کی کتب میں دھوبی کا کپڑے دھوتے ہوئے منہ سے متواتر چھوا چھو کے لایعنی کلمات ادا کرنے کا ذکر بھی ملتا ہے.
 
محمد وارث

لائبریرین
ناہید اختر کے پہلے گیت "مینوں سوڈا واٹر لے دے وے روج بالما کہندی" کو سن کر کپڑے کی تین عدد قسموں کے نام پتا چلے تھے جو یقیناً اس دور میں رائج رہے ہوں گے:
  • ناگن
  • لیڈی منٹر یا لیڈی منٹن
  • ایچک دانہ
ایچک دانہ سے مجھے یہ خوبصورت گانا یاد آ گیا۔
 
سیما علی

لائبریرین
جاسمن جی!!!!!!
یہ جو ہم اطلس و کمخواب لیے پھرتے ہیں
عظمت رفتہ کے آداب لیے پھرتے ہیں!!
  • جامے وار:عمدہ پھولدار ریشمی کپڑا
  • روبیا وائل:. Robia Voile
  • اطلس و کمخواب :ایک قیمتی ریشمی کپڑا ، یہ مختلف وضع کا ہوتا ہے، بعض میں بادلے کے تار تانے بانے میں ہوتے ہیں
بعض میں زربفت کے تار ہوتے ہیں
سنواری سو دھن پنتہ بھو دھات سوں سو زربفت اطلس و کمخواب
 
Top