پچھلے دنوں خریداری کے دوران مجھے معلوم ہوا۔۔۔ ایک کپڑا ہے جس کا نام ہے سونا چاندی!امی جی بتاتی ہیں کہ ان کے دور میں دوپٹوں کے لئے جو کپڑے تھے۔ان کے نام یہ تھے۔
1۔تہتر تیس کے دوپٹے
2۔چار موم کے دوپٹے
ابھی ہم میری نند کے بیٹے کی شادی پہ رہنے کے لئے گئے تو انہوں نے ہمیں رضائیاں دیں۔ چمکیلے کپڑے کا نام تھا۔
3۔شادی مبارک
اس کے علاوہ بھی بہت سے نام تھے کپڑوں کے
4۔ تیری میری مرضی
آپ کو کسی نام کا پتہ ہو تو بتائیں۔
ابھی آگے آگے دیکھنا ارتغرل کپڑا بھی آنے والا ہے۔پچھلے دنوں خریداری کے دوران مجھے معلوم ہوا۔۔۔ ایک کپڑا ہے جس کا نام ہے سونا چاندی!
سو فی صد درست۔ارتغرل کے نام کو جتنا سستا پاکستانیوں نے کیا ہے شاید ہی کہیں اور ہوا ہو!!!
ارتغرل کا تو پتا نہیں حلیمے سلطان تو بس آیا سمجھوابھی آگے آگے دیکھنا ارتغرل کپڑا بھی آنے والا ہے۔
دنیا یاد رکھے گی اس قوم کو۔۔۔۔پاکستانیوں کے ہتھے کوئی ایسی چیز چڑھ جائے سہی، جب تک اس کی میں نہ مار لیں، انہیں چین نہیں پڑتا۔
بٹیا پتہ نہیں ایک دو دن سے ہمیں بروکیڈ کیو ں یاد آرہا ہے ۔۔۔لیڈی ہملٹن
ارے واہ پٹھانوں کے پاس ہر کپڑا موجود ہوتا ہے ۔۔۔بروکیڈ اب بھی پٹھانوں کے پاس دیکھا ہے ۔
ہمارے پرائمری اسکول میں بھی شروع میں ملیشیا یونیفارم تھا ۔ لیکن چھٹی میں بدل کر ہائی اسکول میں کیمل (اونٹ) کے رنگ کا کر دیا گیا تھا اور میٹرک تک وہی رہا۔ہمارے ہاں سرکاری اسکولوں کا یونیفارم کالا ملیشا
بالکل بالکلہمارے پرائمری اسکول میں بھی شروع میں ملیشیا یونیفارم تھا ۔ لیکن چھٹی میں بدل کر کیمل (اونٹ) کے رنگ کا کر دیا گیا تھا ۔ میٹرک تک وہی رہا۔
لیکن یہ کالا نہیں ، بلکہ پولیس کی وردی کے شرٹ کا سا رنگ ہوتا تھا یعنی گہرا سرمئی سا۔
اب یہ سہل پسندی کی عادتیں چھوڑنے کا وقت آن پہنچا بھئی ۔بالکل بالکل
ہم ٹھہرے سہل پسند کالا لکھ کر جملے کو مختصر کیا 😂