کچنار کو کیسے پکاتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے مزیدار تو ہو گی ہی۔ آخر کو ایک مرد نے پکائی ہے۔

اگلی دفعہ گوشت میں پکائیے گا۔
 
زینب

محفلین
میں نے بھی پکائی کل بہت اچھی بنی میں نے مٹن کے ساتھ بنائی تھی بون لیس کے ساتھ ۔پہلی بار بنائی تھی پر بہت اچھی بنی
 
خرد اعوان

محفلین
مجھے تو خود بھی پتہ کہ کچنار کو سندھی میں کیا کہتے ہیں۔ یہاں ابھی اسی اتوار کو اس کا درخت دیکھا تھا۔ میں صرف اپنی بیگم کے لئے تراکیب پوچھتا ہوں۔

یقین کریں‌ دوران علالت بھی یہ شعر دماغ میں‌گھومتا رہا اور عرض کئے بغیر کوئی چارہ ہی نہین ہے لیکن عرض سے پہلے معذرت کی عرضی قبول کریں‌ سولنگی بھائی ۔

اب تو آتا نہیں‌ ہے مزہ گھر کے کھانے میں‌
لگتا ہے عمر گزرے کی ترکیبیں‌ آزمانے میں‌
 
شمشاد

لائبریرین
کیا ہو گیا؟ کیسی علالت؟ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت دے، اپ بھلے ہی کچنار پکا کر نہ کھلائیں۔

شکر ہے آپ واپس تو آئیں۔
 
خرد اعوان

محفلین
کیا ہو گیا؟ کیسی علالت؟ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت دے، اپ بھلے ہی کچنار پکا کر نہ کھلائیں۔

شکر ہے آپ واپس تو آئیں۔

سر سخنور نے کیا مزے کی کچنار بنا کر لگائی تو تھی ۔ اب اس کے بعد کیا گنجائش ہے ۔ ویسے میں سبزیاں میں زیادہ کھاتی ہوں‌ لیکن کچنار کبھی نہیں کھائی کیونکہ ہمارے گھر میں اکثریت کی چلتی ہے اور آلو اور لوکی کے علاوہ کسی اور سبزی کو کوئی بھی سبزی ماننے پر تیار نہیں‌ہوتے ہیں‌ساگ کے لئے تو باقاعدہ گھاس پھونس کا نام رکھا ہوا ہے ۔
 
یقین کریں‌ دوران علالت بھی یہ شعر دماغ میں‌گھومتا رہا اور عرض کئے بغیر کوئی چارہ ہی نہین ہے لیکن عرض سے پہلے معذرت کی عرضی قبول کریں‌ سولنگی بھائی ۔

اب تو آتا نہیں‌ ہے مزہ گھر کے کھانے میں‌
لگتا ہے عمر گزرے کی ترکیبیں‌ آزمانے میں‌

بہن آپ کی علالت کا مجھے پتہ نہیں تھا ورنہ ضرورت عیادت کرتا۔ اب نئی تراکیب پوچھنے کا مزہ آئےگا۔
 
خرد اعوان

محفلین
یعنی کے بھنڈی، کریلے وغیرہ سبزی ہی نہیں ہیں؟

میری حد تک تو بھنڈی ، کریلے کیا بینگن بھی سبزی ہی میں شمار ہوتے ہیں ۔ لیکن بات ہورہی تھی اکثریت کی جن کے خیال میں‌اگر کریلے بنیں تو اس میں‌کڑواہٹ بالکل نہیں ہونی چائیدی اے ۔ کرلو گل جی ۔ اگر کریلے کی کڑواہٹ ہی ختم کردی تو پھر باقی کیا بچا ؟ یعنی پھر بازار سے انسولین خریدو ۔ ہی ہی ہی ۔ بس یہ کہانی ہے ۔ سچ ہمارے گھر میں‌آلو اور لوکی کے علاوہ سبزی نہیں بنتی ۔ جب اکثریت کو اس بات کا احساس دلاؤ تو جواب آتا ہے کہ کیوں‌ روز سبری بنتی تو ہے ؟؟؟؟ ہائیں روز کون سی سبزی بنتی ہے ؟؟؟ ارے کیا پیاز سبزی نہیں‌ہے ۔ :talktothehand:
 
خرد اعوان

محفلین
بہن آپ کی علالت کا مجھے پتہ نہیں تھا ورنہ ضرورت عیادت کرتا۔ اب نئی تراکیب پوچھنے کا مزہ آئےگا۔

بھائی سولنگی ، ایک لفظ ہوتا ہے رحم ۔ آپ اس کا استعمال کیوں‌نہیں‌کرتے ہیں‌ ۔بھائی یہ تراکیب نہ پوچھیں یہ میری فیلڈ ہی نہیں‌ہے کچھ پڑھنے لکھنے کی بات ہو تو کوئی مسئلہ نہیں‌ہے ۔ اور ہاں‌ایک کام کرتے ہیں‌دیکھیں آپ کو لاہوری زبان نہیں‌آتی ہوگی ایک دھاگہ شروع کریں‌ اس کا عنوان لکھیں لاہوری زبان کیسے بولتے ہیں‌ ؟ پھر میں‌وہاں‌آکر وہ زبان سکھا دوں‌ گی ۔ اور یہ ترکیبیں‌آپ بھابھی کے لئے پوچھتے ہیں‌دیکھیں‌کتنی غلط بات ہے آج کل کتنی گرمی پڑ رہی ہے پھر بچے بھی کتنا تنگ کرتے ہوں‌گے آپ کو خیال رکھنا چاہیے نا کچھ دال چاول کوئی طاہری یا کھچڑی سے بھی تو کام چل سکتا ہے ۔ اور دیکھیں‌نہ سادہ کھانا کھانے کا کتنا فائدہ ہوتا ہے نہ کولیسٹرول بڑھتا ہے نہ شوگر ہوتی ہے اور اگر ہو تو بڑھتی نہیں‌ہے ۔ دماغ پر گیس بھی نہیں‌چڑھتی ہے سادے کھانے کھانے سے ۔ لوکی کا رائتہ بھی بہت مفید ہوتا ہے اور بنتا بھی آسانی سے ہے اور دیکھیں‌ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کدو بہت پسند تھا ۔ تو دیکھیں‌نہ صحت اچھا رکھنے کے لئے کوشش کریں‌یہ ترکیبیں وغیرہ چھوڑیں‌ بس سادے سے کھانے کھائیں‌۔ کدو کو ابال کر پھینٹی ہوئی دہی میں‌ملائیں اور اوپر سے ہرا دھنیہ اور نمک ڈال کر ملالیں‌بس روٹی گھر کی ہوتو موجاں‌ہ موجاں ۔ ;)
 
آپ کی بات مان لی ہے۔ بچے :) بھی خوش ہیں۔
باقی لاہوری کے بجائے اگر پشتو سکھادیں تو زندگی بھر احسان نہیں بھولوں گا۔
 
زونی باٹا بھی ایک سبزی ہے جو آلو یا گوشت کے ساتھ پکتی ہے پر یہ عام مارکیٹ میں نہیں ملتی جو لوگ جنگلوں میں جاتے ہیں وہی لاتے ہیں پھر وہاں گاوں‌میں آگے پیچھے گھروں میں یہاں سے وہاں سپلائی ہوتی رہتی ہے۔یہاں نہیں ملتی ورنہ تصویر لگا دیتی یہ سردیوں میں ہوتی ہے اب نہیں ملتی ہو گی
story.php

یہ لیں آج کم از کم بیس برس بعد باٹا پکے گا گھر میں میری موجودگی میں۔۔۔۔
16425924_10154073492326290_623936345024818483_n.jpg
 
آخری تدوین:
Top