کچن blunders

damsel

معطل
میں‌سب کے بر خلاف بہت اچھی کک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔کچن کے سارے کام مسالے ڈبوں‌یمں ڈالنا سے لے کر وقفے وقفے سے کچن کیبنٹ‌کی سیٹنگ۔۔۔۔۔۔اور تقریبنا۔۔۔۔۔۔۔۔سارے ہے مین کھانے بنا لیتی ہوں۔۔۔۔۔

میرے ابو امی کو جلانے کے لیے جب کہتے "میری بیٹی جیسی روٹیاں تو کسی سے نہیں بنتیں"تو ہماری گردن فخر سے اور تن جاتی تھی۔۔۔۔۔۔2 بار میرے دوپٹے کو آگ لگی کچن میں‌کام کرتے ہوئے باقی کبھی گڑ بڑ نہیں ہوئی سب ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

واہ زینب زبردست۔۔۔۔۔۔میں دنیا میں دو چیزوں سے متاثر ہوتی ہوں ایک اہلِ علم سے اور دوسرا اہل کچن سے
مجھے اپنے متاثرین کی فہرست میں شامل کر لیں
تو آپ کب کھلا رہی ہیں اپنی ہاتھ کی بنائی ہوئی کوئی ڈش؟؟؟؟:)
 
شکر ہے دوپٹے کو ہی آگ لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ ظفل ہی کیا گریں گے جو گھٹنوں کے بل چلیں :cool:

(صحیح لکھا ہے ناِ؟؟ سرگوشی)

طفل گھٹنوں کے بل چلے یا دوڑے مگر یہ کچن کا معاملہ ہے ۔۔۔ گرم تیل کی کڑھاہی طفل و بالغ کی تمیز نہیں کرتی ۔۔۔۔ سرگوشی
 
زینب

محفلین
واہ زینب زبردست۔۔۔۔۔۔میں دنیا میں دو چیزوں سے متاثر ہوتی ہوں ایک اہلِ علم سے اور دوسرا اہل کچن سے
مجھے اپنے متاثرین کی فہرست میں شامل کر لیں
تو آپ کب کھلا رہی ہیں اپنی ہاتھ کی بنائی ہوئی کوئی ڈش؟؟؟؟:)

بہت شکریہ ڈیسمل۔۔۔۔۔ میں نے ابھی ایک سلسہ شروع کیا ہے اپنے بلاگ پے"زینب کا کچن" آپ وہاں سے کچھ اپ کی پسند کی تراکیب لے سکتی ہیں اب بس چند ہی ڈال سکی ہوں انشاللہ جالدی اضافہ کروں گی۔۔۔۔۔۔۔اپ کو دعوت عام ہے جب جی چاہے آیئے اپ کو مایوسی نہیں ہو گی میرے ہاتھ کا کھانا کھا کے۔۔۔۔پر اس کے لیے اپ کہ دبیئ یا مجھے پاکستان آنا ہو گا۔۔۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین

یہ تم نے ڈیمسل کو ڈیسمل کیوں بنا دیا؟

اور تمہارے کچن میں " زینب کی چٹنی " پڑھ کر بنانے کی کوشش کی تھی وہ تو صحیح بنی نہیں۔

تم پاکستان نہ ہی آؤ تو اچھا ہے، ایسا کرو مجھے دبئی کا ویزہ بھیج دو، میں ہی آ جاؤں گا۔
 
damsel

معطل
بہت شکریہ ڈیسمل۔۔۔۔۔ میں نے ابھی ایک سلسہ شروع کیا ہے اپنے بلاگ پے"زینب کا کچن" آپ وہاں سے کچھ اپ کی پسند کی تراکیب لے سکتی ہیں اب بس چند ہی ڈال سکی ہوں انشاللہ جالدی اضافہ کروں گی۔۔۔۔۔۔۔اپ کو دعوت عام ہے جب جی چاہے آیئے اپ کو مایوسی نہیں ہو گی میرے ہاتھ کا کھانا کھا کے۔۔۔۔پر اس کے لیے اپ کہ دبیئ یا مجھے پاکستان آنا ہو گا۔۔۔:grin:

:grin::grin::grin: زینب پتا ہے کیا میں آج کل دبی ہی میں ہوں :grin: بولیں کہاں آنا ہے :cool:

lol
 
damsel

معطل
مروا دیا، میرا ویزے کا چانس گیا، اب کہاں وہ بندوبست کرے گی۔
آپ کیا کرین گے یہاں آکر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ درجہء حرارت کل 38 ڈگری تھا
عرب ہمیں گھاس ڈالتے نہیں، ، کھانا یہاں اچھا ملتا نہیں ، تاکسی آپکو دیکھ کر بھی رکتی نہیں،درہم جیب میں ہوتے نہیں:(

آپ اچھی جگہ ہیں وہاں ذرا اچھے سے قدم جما لیں اور ہم سب کو بلا لیں
 
سارہ خان

محفلین
بہت شکریہ ڈیسمل۔۔۔۔۔ میں نے ابھی ایک سلسہ شروع کیا ہے اپنے بلاگ پے"زینب کا کچن" آپ وہاں سے کچھ اپ کی پسند کی تراکیب لے سکتی ہیں اب بس چند ہی ڈال سکی ہوں انشاللہ جالدی اضافہ کروں گی۔۔۔۔۔۔۔اپ کو دعوت عام ہے جب جی چاہے آیئے اپ کو مایوسی نہیں ہو گی میرے ہاتھ کا کھانا کھا کے۔۔۔۔پر اس کے لیے اپ کہ دبیئ یا مجھے پاکستان آنا ہو گا۔۔۔:grin:

زینب بلاگ کا لنک بھی تو دینا تھا نہ یہاں اب بنا لنک کے کیسے کی جائے آپ کے کچن کی سیر ۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
درجہ حرارت یہاں بھی آج 34 تھا اور بونس میں سخت گرد و غبار کا طوفان۔
گھاس ڈالنی بھی نہیں چاہیے، وہ تو ان کے اونٹوں کے لیے بھی پوری نہیں ہو رہی۔ البتہ کھانا یہاں اچھا مل جاتا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
اوہو پا جی ! تبھی اپ میری دعوت کرنے کا سوچ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ساتھ کچن میں تو شاید کچھ ایسا نہیں ہوا ہاں کچن سے متعلق ایک کام غلط ہو گیا تھا۔۔۔ میرے پاس کچھ فلپائن سے کچھ گیسٹ کلیکشن کے لئے ائے تھے ۔۔۔ ان کے ساتھ اوپن سی "سمندر" میں جانا تھا انہیں کچھ جیلی فش اور دیگر چیزوں کی کیلشن کرنی تھی۔۔۔۔ ہمیں خیر سے فشنگ کا شوق بھی ہے۔۔۔ سو ہم اپنے ساز و سامان کے ساتھ تھے کہ وہ لوگ کام کریں گے اور ہم اپنا کام کریں گے۔۔۔۔ اتقاق سے ہمیں ایک "بام "مچھلی لگی ہم نے اسے نکالا اور اطمننان سے اسے ائس باکس میں ڈال دیا۔۔۔۔۔ شام سے کچھ پہلے تک ہم نے شکار کیا اور رات کو لانچ پر کافی اندھیرا تھا سو مچھلیوں کو صاف کیا اور سالن بنا کر چاولوں کے ساتھ پیٹ بھر کر کھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح ہمارا "ناخدا" جب لانچ صاف کر رہا تھا تو اس نے ایک مچھلی کا سر ہمیں تحفہ میں پیش کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ سر سمندری سانپ کا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:confused:

یک ۔تو کیا آپ نے سمندری سانپ کو مچھلی سمجھ کر کھا لیا :eek:
 
تعبیر

محفلین
مجھے تو کوکنگ کا بہت شوق ہے اور تجربات کرنے کا بھی تو میرے بلنڈرز کی تو فہرست ہے ایک لمبی سی

کوئی پاپندی نہیں :grin: :grin: :grin:

1 ہر رمضان میں جب امی بازار جاتی ہیں تو چھولے ابالنے کے لیے رکھتی ہیں اور میرا کام ہوتا ہے دھیان رکھنا اور مین ہمیشہ بھول جاتی ہوں اس دن افطار جلی ہوئی چاٹ سے ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔اور یہ ہر رمضان مین 1 بار ضرور ہوتا ہے۔

جبکہ میں لوبیا کا حلوا بنا دیتی تھی۔ رمضآن میں۔ پریشر ککر کی وجہ سے چنوں کا تو پتہ لگ جاتا ہے کہ کب تک گل جاتے ہیں۔

2 بیکنگ پاوڈر نہیں تھا تو ایک چمچ بیکنگ پاوڈر کی جگہ میٹھا سوڈا ڈال کر کیک بنا چکی ہوں۔۔۔۔۔ بیکنگ کرنے والے جان سکتے ہیں کہ کیا نتیجہ نکلا ہوگا۔

زیادہ تر پھٹ جاتا ہے نا ۔

3 دم پر چاولوں کی آگ کم کرنا یا جلانا بھول جاتی ہوں۔

4 چولہے پر کوئی چیز رکھ کر اگر فون یا کمپیوٹر پہ مصروف ہوجاوں تو جلا ہوا سالن اور دیگچی منہ چڑاتی ہے:mad:

ہاہاہا آپ لوگ ایک وقت میں سب کام کیسے کرتے ہو۔ میں نہیں کر سکتی۔ وہیں کھڑی رہتی ہوں۔ :(

5 انگلیاں جلانا توے پہ،فرائی کرتے ہوئے گرم گھی میں کڑائی کے اندر انگلی کاچلے جانا اور کچن کا کپڑا یا دوپٹا جلانا اب تو معمول کی بات ہے :cool: بال بھی جل چکے ہیں ایک بار:(

اور اس کے باوجود سب سے مزے کی بات میں کھانا بہت اچھا پکاتی ہوں آخر خونِ جگر سے سینچ کر سیکھا ہے یہ ہنر :)

ویسے کیا سوچتی رہتی ہیں۔ یہ زیادہ تو غائب دماغی سے ہوتا ہے۔ آکری جملہ کافی مزے کا ہے۔ بلکل رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ گھس جانے کے بعد
 
تعبیر

محفلین
کچن میں‌توجاتا نہیں‌لہٰذا ایسی بلنڈر نہیں ہوئی - لیکن ایک دن صبح نیند کی شدت میں‌باتھ روم گیا اور آفس جانے کی جلدی میں ٹوتھ پیسٹ کی بجائے شیونگ کریم منہ میں ڈال لی - :eek:

ہاہاہا ۔ مجھے اس سے کافی قصے یاد اگئے۔ بلکہ اپنے بڑے بابا یعنی نانا ابا یاد اگئے ۔ بڑے ہی شاہکار ہیں۔انکے بارے میں لکھنے بیٹھوں تو محفل پر پھر کسی کے لکھنے کی جگہ ہی نہ بچے :grin: محترم کی عادت ہے کہ کبھی بھی اپنی غلطی نہین مانتے،، ہوا یوں کہ ایک دفعہ نہا رہے تھے تھوڑی دیر بعد چیختے چلاتے باہر آگئے اور امی سے کہنے لگے کہ ماشاءاللہ میان تمھارا اچھا خاصا کمانے والا ہے تو کیا اچھا شیمپو نہین لے سکتے۔ تین دفعہ لگا چکا ہوں۔ جھاگ ہی نہیں بن رہا۔ امی نے کہا کہ کونسا شیمپو۔ انہوں نے بوتل دکھا دی ۔اس مین امی نے تیل ڈالا ہوا تھا :grin: جب انہین بتایا تو مجال ہے جو شرمندہ ہوئے ہوں الٹا کہنے لگے کہ کیا پینڈو لوگون والے کام کرتے ہو۔ پڑھے لکھے جاہل ہو۔

اسی طرح ایک دفعہ ٹوتھ پیسٹ غصے سے اٹھا کر امی کے سامنے پھینک دی کہ کونسی گھٹیا برانڈ کی شیونگ کریم لے کر ائے ہو جو جھاگ ہی نہیں بنا رہی :grin:

مین نے نہ ایک دفعہ اپنے ہسبینڈ کی شیونگ کریم سے ٹوتھ برش کیا تھا اور سوچ رہی تھی کہ خوشبو تو اچھی ہے پر کیسا گندا ذائقہ ہے اور جھاگ کیوں نہین بنا رہا :grin: :grin: :grin:
 
تعبیر

محفلین
اور جو کسی دن ٹوتھ پیسٹ سے شیو کرنا شروع کر دیں تو؟;)

مین یہ کارنامہ انجام دے چکی ہوں :(

بس پھر قبلہ ضرور اس دن کسی کے عشق میں گرفتار پائے جائیں گے - ;)

پھر اقبال کا یہ کہنا کہاں تک درست ہے کہ محبت ایک سے ہوتی ہے ہزاروں سے نہیں :rolleyes:
 
تعبیر

محفلین
تعبیر بات یہ ہے کہ مجھے کوئی ایسا واقعہ یاد نہیں
لیکن کھا نے پر کا فی واقعات ہیں‌ ایک نظر ہے
میری پھپو چٹھیوں پر ہمارے گھر پر تھیں رات کا کھانا تھا اور کھانے میں سادے چاول اور مصر تھے کھانا شروع کیا اور ساتھ ساتھ باتیں‌بھی چل رہیں تھیں تو میں نے نوالہ بنا کر منہ میں ڈالا اور ساتھ ہی کسی بات پر ہنسی آ گئی کھانا گرم ہونے کی وجہ سے میری ہنسی کچھ طویل ہوگئی اور وہ ہنسی سے ہنسا بن گیا اور ہم کافی دیر تک ایک دوسرے پر ہنستے رہے آج بھی یہ با ت پھپو اور گھر والوں کو یاد ہے

:grin: ویسے یہ زیادہ تر تب برا ہوتا ہے جب کوئی چیز پیتے ہوئے ہنسی آجائے اور منہ سے فوارے بہنے لگ جائیں :grin: سامنے والے کا بغیر صابن اور شیمپو کے غسل ہو جاتا ہے ۔
 
تعبیر

محفلین
گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ ظفل ہی کیا گریں گے جو گھٹنوں کے بل چلیں :cool:

(صحیح لکھا ہے ناِ؟؟ سرگوشی)

ہاہاہا۔ مجھے آپ کا، شمشاد کا، یونس کا یہ سرگوشی کہنا بہت اچھا لگتا ہے۔ :grin: کیا مین بھی اسے بوقت ضرورت استعمال کر سکتی ہوں :)
 
Top