کچھ اچھی کتابوں کے نام بتائیں

اچھا سلسلہ ہے ۔تاہم اگر آپ یہ بتا دیتے کہ آپ کی ذاتی کُتب خانے میں کون کون سی کتابیں موجود ہیں تو شاید آسان ہوجاتا یہ سلسلہ :)
مختار مسعود کی تصانیف ۔۔آواز دوست ،سفر نصیب اور لوح ایام لائق مطالعہ ہیں ۔مذکورہ کُتب بلاشہ اردو ادب میں قیمتی اضافہ ہیں ۔اگر یہ کتب آپکو دستیاب ہوں تو ان سے ضرور استفادہ کیجئے۔
اس کے علاوہ سفر نامے پڑھنے ہیں تو تارڑ صاحب کو ضرور پڑھیےاُنکے دو مشہور ناول کا ذکر بہاؤ اور راکھ کا تذکرہ اوپر بھی کیا جا چکا ہے ۔
مہاتما گاندھی کی ایک خود نوشت سوانح حیات ''تلاش حق '' کے نام سے ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر سید عابد حُسین نے کیا ہے ۔یہ بھی خاصے کی چیز ہے ۔:)
بانو قدسیہ کا شہرہ آفاق ناول ''راجہ گدھ'' اور قرۃالعین حیدر کا ''آگ کا دریا '':)
 
سب میں فہرست بنا رہا ہوں آپا۔۔۔۔۔آواز دوست تو پڑھی ہے واقعی اچھی ہے ۔۔۔۔
اور کچھ نام بتائیے گا ۔۔۔۔
 
عثمان

محفلین
نوبل انعام یافتہ یوزے سارا ماگو کی کتب ، خاص کر Blindness کی ورق گردانی کیجیے۔ شائد آپ کو دلچسپ لگے۔ مجھے اس کا طرز تحریر بہت پسند ہے۔ اس کا تمام ناول running sentence پر مشتمل ہوتا ہے۔ ختمہ کی جگہ کوما سے کام چلاتا ہے۔ پورے پورے اقتباس پر مشتمل ایک جملہ۔۔۔، پورے باب پر مشتمل ایک اقتباس۔۔ واوین کے بغیر مکالمہ۔ وقت ، مقام ، نام اور شخصیات سے ماورا طویل بیان۔۔۔ جس میں بعض دفعہ کرداروں کے مکالمات اور مصنف کے فلسفے کو الگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ساراماگو کا بیان ایسا ہے کہ نظر پھسلتی جاتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نوبل انعام یافتہ یوزے سارا ماگو کی کتب ، خاص کر Blindness کی ورق گردانی کیجیے۔ شائد آپ کو دلچسپ لگے۔ مجھے اس کا طرز تحریر بہت پسند ہے۔ اس کا تمام ناول running sentence پر مشتمل ہوتا ہے۔ ختمہ کی جگہ کوما سے کام چلاتا ہے۔ پورے پورے اقتباس پر مشتمل ایک جملہ۔۔۔ ، پورے باب پر مشتمل ایک اقتباس۔۔ واوین کے بغیر مکالمہ۔ وقت ، مقام ، نام اور شخصیات سے ماورا طویل بیان۔۔۔ جس میں بعض دفعہ کرداروں کے مکالمات اور مصنف کے فلسفے کو الگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ساراماگو کا بیان ایسا ہے کہ نظر پھسلتی جاتی ہے۔
آپ اقتباس کی جگہ شاید پیراگراف کہنا چاہے رہے ہیں :)
 
مشتاق احمد یوسفی کی چار کتابیں ہیں، چاروں خرید لیں۔
اس میں سے غالبا دو کتاب میرے پاس ہے ایک چراغ تلے اور ایک کوئی اور نام یاد نہیں آ رہا ۔۔۔۔ایسے میں نے فہرست میں لکھ لیا ہے ۔۔۔ابھی تو بہت کم نام آئے ہیں ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ دستیاب ہوں، بہت مشہور کتب ہیں۔ تاہم اس بارے میری رائے بہت محدود ہے۔ خرید لیں تو بہتر رہے گا :)
میں خرید ہی لوں گا اس لئے کہ میری عادت بہت خراب ہے اس معاملہ میں کتابوں کے صفحہ سیاہ کرنے کی ۔۔۔۔خط کشیدہ خط کشیدہ ہی نہیں ۔۔۔۔۔الل ٹپ نوٹس اور جو اچھا لگے اس کے صفحات بھی نوٹ کر لیتا ہوں پیچھے جو صفحہ خالی ہوتا ہے اس میں ۔
 
آخری تدوین:
اچھا سلسلہ ہے ۔تاہم اگر آپ یہ بتا دیتے کہ آپ کی ذاتی کُتب خانے میں کون کون سی کتابیں موجود ہیں تو شاید آسان ہوجاتا یہ سلسلہ :)
مختار مسعود کی تصانیف ۔۔آواز دوست ،سفر نصیب اور لوح ایام لائق مطالعہ ہیں ۔مذکورہ کُتب بلاشہ اردو ادب میں قیمتی اضافہ ہیں ۔اگر یہ کتب آپکو دستیاب ہوں تو ان سے ضرور استفادہ کیجئے۔
اس کے علاوہ سفر نامے پڑھنے ہیں تو تارڑ صاحب کو ضرور پڑھیےاُنکے دو مشہور ناول کا ذکر بہاؤ اور راکھ کا تذکرہ اوپر بھی کیا جا چکا ہے ۔
مہاتما گاندھی کی ایک خود نوشت سوانح حیات ''تلاش حق '' کے نام سے ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر سید عابد حُسین نے کیا ہے ۔یہ بھی خاصے کی چیز ہے ۔:)
بانو قدسیہ کا شہرہ آفاق ناول ''راجہ گدھ'' اور قرۃالعین حیدر کا ''آگ کا دریا '':)
آواز دوست میری آل ٹائم فیورٹ کتاب ہے یاد دلانے کا شکریہ :)
راجہ گدھ بھی اچھی ہے مگر اس نے مجھے زیادہ متاثر نہیں کیا آگ کادریا البتہ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ذوق مطالعہ اور پسند و ناپسند کا فرق ہو سکتا ہے مگر میرے نزدیک اچھی کتاب کی یہ خوبی ہے کہ آپ اسے جب شروع کریں تو ختم کئے بغیر نہ رہیں میں نے کئی بار 500 صفحات کی کتاب ایک نشست میں پڑھی ہے اس معاملے میں میرے مطالعے کی سپیڈ جناتی ہے :)
 
کچھ تحریریں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیشہ صدا بہار رہتی ہیں
Pearl s Buck کے ناول The Good Earth کا شمار ایسی ہی تحریروں میں ہوتا ہے یہ 1931 میں لکھا گیا مگر اس کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے کچھ اچھی کتابوں کے نام دکار ہیں جسے میں اپنی ذاتی لائبریری کے لئے خرید سکوں ۔آج میں نے اپنی زر ضمانت کی رقم نکالی جامعہ سے تو سوچا کچھ کتابیں خرید لوں ۔کیمرا خریدنے کا ارادہ تھا لیکن کیمرا اب فروری میں ۔ابھی تو فی الحال کچھ بہترین کتابوں کے نام بتائیں ؟۔واضح رہے کہ مجھے ادب،صحافت ،میڈیا اور ماڈرن ہسٹری سے دلچسپی ہے ۔ایک اچھے جرنسلٹ کی لائبریری میں کیسی کتابیں ہونی چاہئے اس کو مد نظر رکھئے گا ۔اساتذہ کرام سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے ۔
علم

ہر موضوع پر کتب ہونی چاہییں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن چاچو آپ بھی کچھ بتائیں گے؟؟؟؟
یا صرف زبردست کی ریٹنگ دیں گے ۔۔۔ ۔ابھی تو 5 ہزار کی بھی کتاب نہیں ہوئی اور میرے پاس پورے 25 ہزار ہیں ۔:)

بہت اچھا مصرف چنا ہے اس رقم کا۔
موضوع سے ہٹ کر آپ کا دھاگہ دیکھ کر ایک خیال ذہن میں آ گیا ہے اگر پسند یا مناسب خیال کریں تو اس رقم میں سے چند نصابی کتب خرید کر اسکول میں پڑھنے والے کسی ایسے بچے کو تحفہ کر دیں جس کے پاس کتاب خریدنے کی استطاعت نہ ہو۔
 
Top