مدیحہ گیلانی
محفلین
اچھا سلسلہ ہے ۔تاہم اگر آپ یہ بتا دیتے کہ آپ کی ذاتی کُتب خانے میں کون کون سی کتابیں موجود ہیں تو شاید آسان ہوجاتا یہ سلسلہ
مختار مسعود کی تصانیف ۔۔آواز دوست ،سفر نصیب اور لوح ایام لائق مطالعہ ہیں ۔مذکورہ کُتب بلاشہ اردو ادب میں قیمتی اضافہ ہیں ۔اگر یہ کتب آپکو دستیاب ہوں تو ان سے ضرور استفادہ کیجئے۔
اس کے علاوہ سفر نامے پڑھنے ہیں تو تارڑ صاحب کو ضرور پڑھیےاُنکے دو مشہور ناول کا ذکر بہاؤ اور راکھ کا تذکرہ اوپر بھی کیا جا چکا ہے ۔
مہاتما گاندھی کی ایک خود نوشت سوانح حیات ''تلاش حق '' کے نام سے ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر سید عابد حُسین نے کیا ہے ۔یہ بھی خاصے کی چیز ہے ۔
بانو قدسیہ کا شہرہ آفاق ناول ''راجہ گدھ'' اور قرۃالعین حیدر کا ''آگ کا دریا ''