محسن حجازی
محفلین
ًمحترم قارئین، میرا نام محسن حجازی ہے شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھ سے واقف بھی ہوں۔ آپ لوگوں کی علمی بحث اور لگن دیکھ کر خوشی ہوئی، بندہ ناچیز نستعلیق کے تناظری تجزیاجات، ٹی ٹی ایف، او ٹی ایف پر مکمل دسترس رکھتا ہے اور مقتدرہ قومی زبان، مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کے پاک نستعلیق فونٹ کا خالق ہے۔ میں اس فونٹ کے متعلق بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ انشااللہ یہ موجودہ نستعلیق فونٹس کے مقابلے میں بے حد ہلکا پھلکا اور تیز رفتار ہوگا۔ اسے کب جاری کیا جائے گا، اس کا اعلان ہمارے ناظم منصوبہ جناب ڈاکٹر عطش درانی کریں گے۔ فی الحال اس پر تندہی سے کام جاری ہے۔ یونیکوڈ والوں سے بھی کچھ بات چیت جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاک نستعلیق تجارتی پیمانے پر تیار ہونے والے نستعلیق فونٹس سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہو۔ ایک بات جس کا کہ ذکر ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ کہ تکنیکی اعتبار سے نسخ فونٹس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت آگے ہے۔ نفیس فیملی کے تمام فونٹس خواہ نسخ ہوں یا نستعلیق، تکنیکی اعتبار سے بے پسماندہ ہیں اس کا تجربہ صارفین کو بھی ہوجاتا ہے۔ کسی فونٹ کا چھوٹے سائز پر نظر آنا اس بات پر منحصر ہے کہ اس کی ٹرو ٹائپ ہنٹنگ کتنی کی گئی ہے۔ یہ ایک نہایت پیچیدہ اور تھکا دینے والا باریک کام ہے۔ بڑے بڑے پروفیشنلز اس کام سے گھبرا جاتے ہیں۔ ٹائمز نیو رومن کی ہنٹنگ آج بھی جاری ہے اس بات سے آپ اس کام کی پیچیدگی اور باریکی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس وقت میری پوری توجہ اس کی پرفارمنس پر ہے اس کے بعد انشااللہ ہنٹنگ بھی کی جائے گی۔ پاک نستعلیق کے مختلف ورژنز جاری کیے جائیں گے، انٹرفیس ورژن، ویب ورژن، ڈیسک ٹاپ ورژن وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اس فونٹ کے تصویری نمونہ جات آپ اردو محفل کے فورمز پر ملاحظہ کر چکے ہوں گے جنہیں محترمہ مہوش علی نے پوسٹ کیا تھا۔ پاک نستعلیق نوری نستعلیق کے نہایت قریب ہے۔ آپ کے لیے یہ امر خوشی کا باعث ہوگا کہ یہ فونٹ بالکل مفت دستیاب ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کا سرکاری فونٹ ہوگا۔ مزید برآں مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات چونکہ ایک غیر منافع بخش حکومتی ادارہ ہے، اس کے دو اہم اثرات ہوں گے۔ ایک تو یہ کہ پاک نستعلیق کی ہمیشہ نوک پلک سنواری جاتی رہے گی (نہ کہ نفیس نستعلیق کی طرح جو کہ بدقسمتی سے ارتقائی مراحل طے نہ کر سکا)
دوسرا یہ کہ یہاں ہونے والی تحقیق من و عن عوام کے لیے شائع کر دی جائے گی تاکہ دوسرےلوگ بھی مختلف انداز کے حامل نستعلیق فونٹس تیار کرسکیں اور اردو فونٹس میں تنوع میسر آ سکے۔ پاک نستعلیق کئی بے خواب راتوں کا ثمر ہے، کئی بےچین دنوں کی فصل ہے، ایک جنون مسلسل کی پیداوار ہے، یہ ایک ایسا سودا ہے جو میرے دماغ میں انٹر کے دنوں سے سمایا ہوا تھا لیکن ایک کمزور طالب علم وہ وسائل کہاں سے لاتا جو اس کام کے لیے درکار ہیں۔ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات جناب ڈاکٹر عطش درانی کا لگایا ہوا ایک ایسا سر سبز گھنا درخت ہے جس کی چھاوں میں بیٹھ کر مجھے یہ کام کرنےکا موقع ملا۔ ڈاکٹر صاحب جو کہ میرے استاد بھی ہیں، وسائل اکٹھا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، دفتری الجھنوں، سرخ فیتوں، بے سبب مخالفتوں سے بے نیاز وہ اس تمام عمل میں میرے لیے ایک سائبان کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈی چھاوں میں مجھے کام کرنے کی پوری آزادی ہے۔ پاک نستعلیق میں اسی چھاوں کی ٹھنڈک اور فرحت بدرجہ اتم موجود ہے۔ تخلیق کا عمل غیر یقینی صورت حال میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر صاحب نے ہمیشہ مجھے دفتری الجھنوں اور پریشانیوں سے دور رکھا، بلکہ حقیقت حال یہ ہے کہ مجھے ایک کٹیا میں الگ بٹھا دیا یہ کہہ کر کہ میاں! کام کرو، باقی ہم جانیں۔۔۔ اور واقعی مجھے تادم تحریر اپنے کام کےعلاوہ کسی طرف دھیان دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔۔۔ میں تہہ دل سے اپنے استاد جناب ڈاکٹر عطش درانی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی شفقت کے سائے تلے کام کرنے کا موقع دیا۔ پاک نستعلیق انشااللہ اردو کے مستقبل بدل دے گا اور اس کے لیے محب اردو حلقوں کو جناب ڈاکٹر عطش درانی کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ تکنیکی ماہر نہ ہونے کا باوجود معاون افسر اطلاعیات جناب اکبر سجاد کی اس منصوبے سے لگن اور جذباتی وابستگی بھی قابل ستائش ہے۔ میں ان کا بھی شکر گزار ہوں کہ ہر معاملے میں وہ میرے لیے بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔ محترمہ مہوش کا بھی میں بے حد شکر گزار ہوں کہ اردو ویب اور محفل تک لانے والی وہی تو ہیں۔ مزید یہ کہ اس کی ریلیز کا میں خود بھی منتظر ہوں آپ بھی یقینا ہوں گے۔ پھر اگر کچھ کمی بیشی ہوئی تو مل جل کر ان کمیوں کوتاہیوں پر قابو پالیں گے۔ بہر طور حرف آخر یہی کہ انشا اللہ اب تک کے نستعلیق فونٹس میں پاک نستعلیق ہر اعتبار سے بہتر ہوگا۔ صرف ایک بات سے اندازہلگالیجیےکہاسمیں صرف 198 اشکال ہیں جن کی مدد سے پورا نستعلیق کمپوز کیا جاتا ہے۔۔۔۔
خیر، تجاویز و آرا اور سوالات کا انتظار رہے گا
والسلام
محسن شفیق حجازی
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات
مقتدرہ قومی زبان، پاکستان