حاتم راجپوت
لائبریرین
السلام علیکم
خوش آمدید بھیا
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
شکریہ اچھی بہنا---
السلام علیکم
خوش آمدید بھیا
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اچھا۔ امید ہے آپ کا محفل پہ اچھا وقت گزا کرے گا۔آہاں-- بہت اچھے، آپ کے پڑوس میں میری پھوپھو کا گھر بھی ہے، نیواں چورا میں---
بہت بہت شکریہ آپکاتلمیذ---محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے، حاتم صاحب۔
آپ کا تعارف بور تو نہیں، ہمیں تو بہت پسند آیا ہے اور آپ کے خیالات اور نظریات کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہوئی ہے۔ خصوصا روحانیات کی طرف آپ کا رجحان بہت اچھی بات ہے-
جی ہاں کچھ ایسا ہی سمجھ لیں اور ہر چیز بھی تو ہر ایک کے لیے نہیں ہوتی-لیکن پر اسرار علوم سے آپ کیوں ہٹ گئے کیا کوئی خاص تجربہ ہوا تھا؟
آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ محفل کے ذریعے کئی ایسے لوگوں کے بارے میں پتہ چلنے پر بہت خوشی ہوتی ہے کہ وہ آپ کے کہیں آس پاس کے رہنے والے ہیں۔
امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں پر بہت اچھا گذرے گا۔
خوش آمدید
اہلاوسہلا
شکریہ آبی ٹوکول صاحب۔۔۔خوش آمدید جناب حاتم علی صاحب امید ہے ہم سب آپ سے ضرور مستفید ہونگے
آپ علامہ علیہ رحمہ کے فین تو ہم آپکے فین جو بات آپ نے علامہ علیہ رحمہ کی بابت فرمائی وہی میرے بڑے بھائی ڈاکٹر آصف عنائت بھی فرماتے ہیں جبکہ میں علامہ کا قدردان تو بڑا ہوں مگر اس بات کو مبالغے سے تعبیر کرتا ہوں باقی یہ کہ آپ نے فرمایا ذات پات کے قائل نہیں پھر راجپوت کا لاحقہ کونسی جھوٹی انا کی تسکین کے لیے ہے یہاں بات کچھ جمی نہیں لگتا ہے آپ نے یونہی سرسری مزاح کے لیے ایسا کہہ دیا ہے ۔۔والسلام
شکریہ آبی ٹوکول صاحب۔۔۔
ذات پات کا قائل نہیں ان معنوں میں کہ نہیں سمجھتا کہ مجھے کسی اور قبیلے کے فرد پر ذات پات کی بنیاد پر کوئ برتری حاصل ہے لیکن نام کے آگے راجپوت لگا کر ایکا ایکی جے پور کے راجوں کی شبیہیں آنکھوں آگے گھوم جاتی ہیں تو سچی بات تو یہی ہے کہ اچھا احساس ہوتا ہے۔۔۔
اس احساس کو کس چیز کا نام دیں گے؟